اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی عظیم الشان تقریب کے درمیان امبانی گروپ کی ملکیت والے ریلائنس جیو نے اپنے موبائل ریچارج کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے۔ اس غیر متوقع اضافے نے دیہی خواتین کے روزمرہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔
اتوار کو جاری آکسفیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2021 میں ہندوستان کے سو امیر ترین لوگوں کی اجتماعی دولت 57.3 لاکھ کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امیر ترین سو خاندانوں کی دولت میں اضافے کا تقریباً پانچواں حصہ صرف اڈانی خاندان کے حصے میں آیا ہے۔
غیرسرکاری تنظیم آکسفیم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں تعلیم آن لائن ہونے سے ہندوستان میں ڈیجیٹل تقسیم سے بھی عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے۔ہندوستان کے 20 فیصدی سب سے غریب گھروں میں سے صرف تین فیصد کے پاس ہی کمپیوٹر اور صرف نو فیصدی کے پاس ہی انٹرنیٹ کی پہنچ رہی۔
آکسفیم نے اپنی رپورٹ ٹائم ٹو کیئر میں کہا کہ دنیا کے 2153 ارب پتیوں کے پاس دنیا کی 60 فیصد آبادی کے مقابلے زیادہ جائیداد ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ایک گھریلو ملازمت کرنے والی خاتون کو کسی ٹکنالوجی کمپنی کے سی ای او کے برابر کمانے میں 22 ہزار 277سال لگ جائیں گے۔
کاروی ویلتھ مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، ان امیروں کے پاس 2017 میں 392 لاکھ کروڑ روپے کی جائیداد تھی ، جو کہ 2018 میں 430 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی ۔
28 مارچ، 2019 کو بھیجے گئے انکم ٹیکس محکمہ کے نوٹس کے مطابق، مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی اور ان کے تینوں بچوں پر غیراعلانیہ غیر ملکی آمدنی اور جائیداد رکھنے کا الزام ہے۔
غنیمت ہے کہ اپنی خود ستائی اور خودنمائی میں مہارت کو رائےدہندگان کو پھانسنے کے جال کی طرح استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایئراسٹرائک پر جا رہے پائلٹوں کو رام کا نام لینے، کوئی منتر بدبدانے یا ہنومان چالیسہ پڑھنے کا مشورہ نہیں دیا۔
کیا اگلے عام انتخاب میں مودی حکومت یا مہاگٹھ بندھن میں سے کوئی رہنما یا جماعت اپنے انتخابی منشور میں یہ وعدہ کر سکتی ہے کہ وہ ملک کےعوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولت دینے کی آئینی ذمہ داری نبھانے کے لئے 2019 سے ملک کے ارب پتیوں اور امیروں پر مناسب ٹیکس لگانے کا کام کرےگی؟
کانگریس کے لیے ضروری ہے کہ سافٹ ہندوتوا سے دور رہ کر لبرل فورسز کی قیادت سنبھال کر اپنی ماضی کا غلطیوں کا ازالہ کرکے ایک سیاسی حکمت عملی ترتیب دے۔
آکسفیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018 میں ملک کے ٹاپ 1 فیصد امیروں کی جائیداد میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ 50 فیصد غریب آبادی کی جائیداد میں محض 3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
کیا لوک پال سرچ کمیٹی کی صدر جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی کو ان کو کمیٹی سے ہٹا نہیں دینا چاہیے یا ارندھتی بھٹاچاریہ کو خود استعفیٰ نہیں دینا چاہیے؟
وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے شروعاتی اصولوں میں امبانی کے جیو انسٹی ٹیوٹ کو مشہور ادارے کا ٹیگ نہیں مل پاتا۔ یہاں تک کہ وزارت خزانہ نے بھی خبردار کیا تھا کہ جس ادارے کا کہیں کوئی وجود نہیں ہے اس کو’ انسٹی ٹیوٹ آف ایمننس ‘ کا درجہ دینا دلیلوں کے خلاف ہے۔
آج جاری 100امیر ہندوستانیوں کی فہرست میں ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی مسلسل دسویں سال سرفہرست ہیں۔ نئی دہلی : ملک میں معاشی سست رفتاری کے باوجود یہاں کے ارب پتیوں کی جائیداد میں اس سال سب سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ فوربس کی طرف […]
نوٹ بندی کی وجہ سے جہاں 11ارب فہرست سے باہر ہوگئے ،وہیں بال کرشن کی جائیداد 173فیصد بڑھ کر 70ہزار کروڑروپے ہوگئی ہے۔ ممبئی : یوگا گرو بابا رام دیو کے معاون آچاریہ بال کرشن اورڈی مارٹ کے رادھا کشن دمنی کا نام اس سال ہندوستان کے امیروں […]