Narendra Modi

کیا مودی کی قیادت میں ہندوستان ’غیر منقسم‘ اور ’زیست پذیر‘فلسطین کی مانگ سے پیچھے ہٹ گیا ہے ؟

فلسطین کو لےکراب تک ہندوستان کا نظریہ یہ رہا تھا کہ فلسطین کو مکمل آزادی اور ریاست کی منظوری حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسرائیل مشرقی یروشلم سمیت فلسطینی علاقے میں کئے گئے اپنے تمام غیر قانونی قبضے کو ختم کرے۔ لیکن نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے اس نظریے میں نرمی آ گئی ہے۔

مرکز کی ہیلتھ کیئر اسکیم مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہوگی : ممتا بنرجی 

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نیشنل ہیلتھ کیئر اسکیم میں 40 فیصد پیسہ ریاستی حکومت کو دینا ہے۔ جب ریاست کے پاس پہلے سے ہی ایسی اسکیم موجود ہے تو کسی اور اسکیم پر خرچ نہیں کیا جا سکتا۔

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ جمہوریت کا گلا گھونٹ دے‌گا 

ایک ملک، ایک انتخاب ‘کے ورد کے پیچھے چھپے مقصد سمجھنے کے لئے بہت باریکی میں جانے کی بھی ضرورت نہیں اور کچھ موٹی موٹی باتوں سے ہی اس کا پتا چل جاتا ہے۔ ان میں پہلی بات یہ کہ ابھی تک نہ ملک میں ایک تعلیمی نظام ہے، نہ ہی سارے شہریوں کو ایک جیسی طبی سہولت مل رہی ہے۔

مودی کے قریبی نکھل مرچنٹ کے بارے میں کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟

جہاں باقی کارپوریٹ کھلاڑی صرف سرخیوں میں رہتے ہیں ،وہیں صحیح معنوں میں اچھے دن ایک انام سی فرم سوان انرجی کے پروموٹر کے آئے ہیں ۔جن کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے پبلک سیکٹر کی کمپنیاں کھڑی ہیں۔ نئی دہلی : نریندرمودی کے ہندوستان کے سب سے […]

مودی کتنے ہی خواب دیکھ لیں، اسکیموں کا زمین پر اترنا ضروری:بی جے پی رکن پارلیامنٹ

مدھیہ پردیش کے مُرینا سے رکن پارلیامنٹ انوپ مشرا نے پارلیامنٹ میں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کی اسکیموں کی عمل آوری پر نگرانی کی کمی ہے۔ نگرانی ضروری ہے تبھی عوام کو ان کا فائدہ ملے‌گا۔

بہار میں مودی کے جلسہ کے لئے دی تھی 35 ایکڑ فصل کی قربانی، کسانوں کو معاوضے میں چونی بھی نہیں ملی 

بہار کے مکامہ ٹال میں گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کےعوامی اجلاس کے لئے انتظامیہ نے کسانوں سے زمین لی تھی، لیکن ساڑھے تین مہینے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی ان کو بطور معاوضہ کچھ نہیں ملا۔

بینگلورو میں مودی کی ریلی کے پاس گاؤن پہن کر طالب علموں نے بیچا پکوڑا 

اسٹوڈنٹس نے ‘ مودی پکوڑا ‘، ‘ امت شاہ ‘ پکوڑا اور ‘ ڈاکٹر  ایدّی ‘ پکوڑا بیچنے کے ساتھ اس بارے میں دئے گئے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کی مذمت کی۔ نئی دہلی : گزشتہ اتوار کووزیر اعظم نریندر مودی کے بینگلورو میں ہوئی ریلی  سے […]

ہندوستان -آسیان سمٹ : گریٹ گیم کی دستک؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر Association of South East Asian Nations یعنی آسیان کے دس سربراہان مملکت کی پذیرائی کی اور ان کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ ہندوستان ان کیلئے اسٹریجیٹک پارٹنر کے بطور متبادل کردار نبھا سکتا ہے۔ 1999میں جب […]

بجٹ کسانوں کو چکمہ دینے کے لئے ہوگا، وعدے لبالب اور نتیجے ٹھن ٹھن 

آپ کے ملک میں اکتوبر سے لےکر آدھی جنوری تک ایک فلم کو لےکر بحث ہوئی ہے۔ ساڑھے تین مہینے بحث چلی۔ نوکری پر اتنی لمبی بحث ہوئی؟ بہتر ہے آپ بھی تنخواہ کی نوکری چھوڑ کرہندومسلم ڈبیٹ کی نوکری کر لیجئے۔

آخر بین الاقوامی میڈیا نے وزیر اعظم مودی کی تقریر کی ان دیکھی کیوں کی؟

ورلڈ اکانومک فورم کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جو کچھ کہا وہ سب وہ تین سال سے بول رہے ہیں۔ آپ کو برا لگے‌گا لیکن آپ وزیر اعظم کی تقریر میں ہندوستان کی وضاحت دیکھیں‌گے تو وہ دسویں کلاس کے مضمون سے زیادہ کا نہیں ہے۔

داووس میں مودی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ان کی حکومت کا خراب اقتصادی مظاہرہ ہے 

مودی بھلے ہی Ease of doing businessکی ورلڈ بینک رینکنگ میں بہتری پر اترا لیں، لیکن اصلی حال سرمایہ کاری،جی ڈی پی تناسب سے ہی پتا لگتا ہے۔ اگر نجی سرمایہ کاری اپنے رکارڈکی نچلی سطح پر ہے اور بہتری کا کوئی اشارہ بھی نہیں ہے، تو رینکنگ میں بہتری کا کیا مطلب ہے۔