Narendra Modi

کیامودی اس ملک کے باپ ہیں؟

محلّے کا دادا اور ملک کا باپ یہ سب کیا ہے۔ آپ نے 2014 میں کہا تھا کہ آپ ہندوستان کے بڑے خادم ہیں، تین سال بعد 2017 میں سنبت پاترا کہہ رہے ہیں کہ آپ اس ملک کے باپ ہیں۔ مجبوری میں کوئی کسی کو باپ بنا […]

کیا یو پی بلدیاتی انتخاب کے نتائج میں اپوز یشن کے لئے کوئی خوشخبری ہے؟

جیسا امت شاہ کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ملک کا موڈ دکھاتے ہیں، تب حزب مخالف کے پاس اصل میں خوشی منانے کی وجہ ہے۔ گزشتہ دنوں بی جے پی صدر امت شاہ نے اتر پردیش بلدیاتی انتخاب کے نتائج کو ملک کے موڈ کو […]

کیا بی جے پی واقعی سیاست میں پریوار واد کے خلاف ہے؟

کانگریس کے صدر عہدے پر راہل گاندھی کی تاج پوشی ہو چکی ہے۔جمہوریت کابھرم  بچائے رکھنے کے لئے بھی بہت کچھ کیا گیا۔ اس درمیان  وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کی الیکشن ریلی میں کانگریس کے پریوار واد پر حملہ کیا تو ان کی مغلوں سے محبت […]

گراؤنڈ رپورٹ: کانگریس ہو یا بی جے پی، مسلمان اُن کو شہری سے زیادہ ووٹر نظرآتے ہیں؛گجراتی مسلمان

تقریباً11فیصد مسلم ووٹر بی جے پی اور کانگریس سے ناراض نظر آ رہے ہیں۔ زیادہ تر لوگ ایسی پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں جو ان کے تحفظ اور ترقی کی گارنٹی دے سکے۔  گجرات خاص طور سے سورت میں مسلمانوں کا حال کیا ہے؟ یہ آپ کو […]

گراؤنڈ رپورٹ : پاٹیداروں کا غصہ بگاڑ سکتی ہے بی جے پی کا کھیل

بھاجپا سے مایوس ہوچکے تیز مزاج پاٹیدار وں نے اقتصادی مورچوں پر حکومت کی ناکامیوں کو سامنے رکھنا شروع کر دیا ہے۔حالاں کہ شہروں میں ہندو بنام مسلم کی سیاست ابھی بھی پھل پھول رہی ہے۔ اگست، 2015 میں گجرات میں ہوئی پاٹیدار تحریک کا بڑا حصہ درج فہرست […]

راہل نے گجرات میں’ نیو انڈیا ‘اور تعلیم پر اٹھائےسوال

راہل گاندھی نے ’نیو انڈیا‘کے تصور پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب گجرات کے طلبا کالجوں کی بھاری فیس کے تلے دبے ہوں تو نئےہندوستان کا خواب کیسے پورا ہوسکتا ہے۔ نئی دہلی:کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’نیوانڈیا‘نعرے پر طنز کرتے ہوئے […]

بی جے پی فرضی واڑہ،اورسازش پر اتر آئی ہے:کانگریس

’بی جے پی بوکھلاگئی  ہے۔ اب وہ فرضی واڑہ، اورسازش پر اتر آئی ہے۔‘راہل گاندھی نے ایک دن میں ایک سوال سیریز کے تحت مودی سے پوچھا تیسرا سوال۔   نئی دہلی :کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنا حملہ آوررخ جاری […]

گراؤنڈ رپورٹ : گجرات کے کسان مودی سے کیوں ناراض ہیں؟

کسانوں کا کہنا  ہے کہ آج بھی ہمیں ایک من (20 کلو) کاٹن کی قیمت 900-800روپے ہی ملتی ہے جبکہ مودی جی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس قیمت کو 1500روپے کر دیں‌گے۔ سریندر نگر ضلع کے جینت سنگھ ایک راجپوت (درباری) فیملی سے ہیں اور احمد […]

سی بی آئی کے خصوصی ڈائرکٹر استھانہ کی تقرری منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

عدالت نے کہا کہ گجرات کیڈر کے سینئر آئی پی ایس افسر مسٹر استھانہ کی تقرری میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔ نئی دہلی:سپریم کورٹ نے ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر راکیش استھانہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے […]

گجرات کسی بھی طرح کا ماڈل نہیں ہے : جیاں دریج

منریگا کا مسودہ تیار کرنے والے ماہر اقتصادیات دریج نے کہا،’ گجرات ماڈل ‘ نام پچھلے لوک سبھا الیکشن 2014 کے آس پاس گڑھا گیا۔ نئی دہلی: ماہراقتصادیات اور کارکن جیاں دریج نے اتوار کو کہا کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ نام نہاد گجرات […]

بھوپال گیس سانحہ :متاثر ین نے’گمشدہ ‘پی ایم اورسی ایم کی تصویروں کے ساتھ شروع کی’ پانچ گہار‘ مہم

بیواؤں کی کالونی کا نام بدل‌کرجیون جیوتی کالونی رکھ دیا گیا ہے مگر بیواؤں کی حالت میں کوئی بھی بہتری نہیں آئی ہے۔ کچھ بیواؤں کو اپنی گزر بسر کے لئے بھیک تک مانگنی پڑ رہی ہے۔ بھوپال:یونین کاربائیڈفیکٹری سےزہریلی گیس کے لیک ہونے والے حادثہ کو تین […]

گجرات:ہاردک پٹیل نے کیا کانگریس کی حمایت کا اعلان

کانگریس ریاست کی حکمراں جماعت بی جے پی کو اقتدار سے بےدخل کرنے کے لئے زبردست مہم چلا رہی ہے اور پٹیل برادری کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی :گجرات کے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے  ریاست میں آئندہ ماہ ہونے والے […]

کیاعمران پرتاپ گڑھی مشاعروں کے مودی بنتے جا رہے ہیں؟

 لوگ کہتے ہیں  جب سامعین،عمران کو  سننا چاہتے ہیں تو وہ کیوں نہ دیر تک اپناکلام  سنائے۔ بات تو ٹھیک ہے پرہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ مشاعرہ کسی شاعر کا ذاتی اسٹیج نہیں ہوتا،مشاعرے کی اپنی تہذیب ہوتی ہے۔  گزشتہ دنوں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک مشاعرہ  ہوا۔ […]

پیو سروے : ہم نہیں ہمارے ہندوستان کے یہ 2462بکلول لوگ

اب ایک بات سنجیدگی سے۔ سروے کو خارج مت کیجئے۔ مگر ا س کے سوالوں کے پیٹرن پر غور کیجئے۔پیو ریسرچ کے سوالات حکومت کرنے کے لئے پارلیامنٹ، عدالت اور منتخب نمائندوں کی حیثیت کو کم کرتے ہیں۔ 2462لوگ وہ لوگ ہیں جو پی یو ریسرچ (Pew  Research) […]

گجرات اسمبلی انتخابات : داؤپر ہے نریندر مودی کا وقار

ایسا لگتا ہے، کہ صوبہ کے مو جو دہ سیاسی حالات اب بی جے پی کے لئے اتنے ساز گار نہیں ہیں ۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ریاست  میں کوئی تیسری متبادل سیکولر سیاسی قوت بھی موجود نہیں ہے ۔ ریاست گجرات میں صوبائی انتخابات کا بگل […]

کیاہندوستانیوں کوشوریہ ڈوبھال کی طرح پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائےگی؟

مودی حکومت کے وزراءکو جونیئر ڈوبھال سے سبق لیکر پاکستان اور پاکستانیوں کے تئیں نفرت کے بازارکو بند کر دینا چاہئے۔ 2015کے بہار اسمبلی انتخاب کے دوران امت شاہ نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی کی شکست ہوئی تو پورے پاکستان میں جشن منایا جائے گا۔بی […]

بک ریویو : رعنا ایوب کی کتاب گجرات فائلس

رعنا ایوب کئی برسوں تک  تہلکہ میگزین سے وابستہ رہیں ۔تہلکہ سے الگ ہونے کے بعدبطورآزادصحافی،انہوں نےاپنےکام کو جا ری رکھا۔حالاں کہ وہ اپنے اس پیشہ سے وابستگی کے باوجودرپورٹنگ کر سکتی،مضامین لکھ سکتی تھیں،ٹی وی میں اینکرنگ کرسکتی تھیں،لیکن انھوں نےگجرات کےفسادات اورفرضی انکاونٹرسےمتعلق تفتیش کی اور کئی […]

سردار پٹیل کا مجسمہ : سہولتوں کے فقدان میں دم توڑتے بچے اور 121 کروڑ روپے کا چندہ

آخر مجسمہ کی اونچائی کیا اس بات کو چھپا سکے‌گی کہ اس کے لئےجمع کیا جا رہا فنڈ ایک طرح بھوک سے مہینوں تڑپتے اور مرتے تمام ہندوستانی کے منھ پرگویا کرارا طمانچہ ہے۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان میں دم توڑتے […]

نوٹ بندی :جنوری سے اپریل کے درمیان 15 لاکھ نوکریاں چلی گئیں

روی شنکر پرساد کہہ رہے ہیں کہ نوٹ بندی سے جسم فروشی میں کمی آئی۔ جلد ہی کوئی دعویٰ کر دے‌گا کہ نوٹ بندی سے جلدسے متعلق مرض اور گنجاپن بھی دور ہونے لگا ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونامی (سی ایم آئی ای)کے نئے اعداد و شمار […]

نوٹ بندی منظم لوٹ اور قانونی ڈاکہ: منموہن سنگھ

ارون جیٹلی نے منموہن سنگھ کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کو منظم لوٹ نہیں کہا جاسکتا بلکہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے  اٹھایا گیا ایک ضروری قدم تھا۔ نئی دہلی: نوٹ بندی کو بغیر سوچا سمجھا قدم بتاتے ہوئے سابق وزیر اعظم منموہن […]

ٹوئٹر کی تصویریں ،وویکانند کا مجسمہ اور نریندر مودی کے دعووں کا سچ

گزشتہ ہفتے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی جھوٹی تصویریں سوشل میڈیا میں عام کی گئیں۔ انتخابات کے دور میں افواہیں اور فیک نیوز کافی بڑھ جاتی ہیں ۔ غالباً ان تصویروں کا مقصدسیاسی مقابل پارٹی کو نقصان پہنچانا تھا۔ایک تصویر میں […]

کیا مودی حکومت کےوزیر اجیت ڈوبھال کے بیٹے کے ادارے کو فائدہ پہنچا رہے ہیں؟

خاص رپورٹ :نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کے صاحبزادے شوریہ ڈوبھال کے ذریعے چلائے جارہے انڈیا فاؤنڈیشن سےکئی مرکزی وزیر ڈائریکٹر کے طور پر جڑے ہیں۔ یہ ادارہ ایسے غیر ملکی اور ہندوستانی کارپوریٹ کی فنڈنگ پر منحصر کرتاہے جو حکومت کے ساتھ ڈیل  بھی کرتی ہیں۔ نئی […]

کانگریس پارٹی لافنگ کلب بن گئی ہے:مودی

وزیراعظم نریندر مودی کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ اس پہاڑی ریاست کے لوگ بی جے پی کو منھ توڑ جواب دیں گے۔ نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں ویر بھدر سنگھ حکومت کا تختہ الٹنےکی […]

نفع کارپوریٹ کا، نقصان ٹیکس دہندگان کا

مرکزی حکومت کے 1.35 لاکھ کروڑ قیمت کے سرکاری بانڈوں کی شکل میں بینکوں کو اضافی سرمایہ دینے کے فیصلے کا مطلب ہے کہ ٹیکس دہندگان  کے پیسوں سے بینکوں اور بقائےدار کارپوریٹ گروپوں کو بچایا جا رہا ہے۔ 1.35 لاکھ کروڑ قیمت کے سرکاری بانڈوں کی شکل […]

وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں سے ہونے والے فائدوں کو شمار نہیں کیا جا سکتا : پی ایم او

آرٹی آئی ڈالنے والے کیرتی واس منڈل کا کہنا ہے کہ اس کے کئی سوالوں کے جواب نہیں دیے گئے ۔پی ایم او نے کہا ہے کہ دوروں پر ہونے والا خرچ Consolidated Fund of India سے ہوتا ہے۔ نئی دہلی :پی ایم او نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن سے […]

شیوراج چوہان ،دینک بھارت کی تصویراور ری پبلک ٹی وی کے دعووں کا سچ

دینِک بھارت نے  ایک تصویر اپنے پورٹل پر شائع کی جس میں پردہ نشین خواتین کے بیچ ایک پولیس افسر کھڑا ہے ۔ہندوستانی ریاست کیرل کی یہ  تصویر اس سے پہلے ہی ٹوئٹر پر کافی گشت  کر چکی تھی، دینک بھارت نے اس تصویر کو اپنے پورٹل پر […]

مودی جی کے لئے وزیر اعظم ہونا انتخابی دوروں کے درمیان کا ‘انٹرول ‘ ہے

 یہ شاید ملک کی پہلی حکومت ہوگی، جس کے مخالفین کی لسٹ اتنی لمبی ہے-ہندو-مخالف، گئوماتا-مخالف، ملک-مخالف اور اب ترقی-مخالف۔ گجراتی منتخب کر لیں کہ وہ اپنا نام کہاں درج کرانا چاہتے ہیں۔ لگتا ہے کہ اعلان کےجوش میں خوش وزیر اعظم  بھول گئے کہ وہ دلّی میں […]