نیرج چوپڑہ کی شاندار کارکردگی کے بعد ان کی ماں کا ایک بیان دنیا بھر کے میڈیا میں سرخیوں میں ہے۔ نیرج کی ماں نے کہا کہ جس نے گولڈ میڈل جیتا ہے وہ بھی اپنا ہی لڑکا ہے۔ انہوں نے یہ بیان پاکستان کے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد دیا۔ نیرج چوپڑہ کی ماں کا یہ بیان جنگی جنون میں مبتلا ہندوستان کے بیشتر میڈیا گھرانوں کو راس نہیں آئے گا۔ اور نہ ہی ان سیاستدانوں کو جو ہمیشہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی کی تیز تلوار بھانجتے رہتے ہیں۔
چوبیس سالہ نیرج چوپڑا نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کے جیولین تھرو ایونٹ میں88.17 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے 87.82 میٹر کا تھرو کیا تھا۔ وہیں چیک جمہوریہ کے جیکب واڈلیک نے 86.67 میٹر کے ساتھ براؤنز میڈل جیتا۔
ویڈیو: ٹوکیو اولمپک کےجیولین تھرو مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنےوالے نیرج چوپڑہ کا ایک ویڈیا سوشل میڈیا پر گزشتہ25 اگست کو وائرل ہو گیا۔ اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کیسے وہ اولمپک میں اپنے تھرو سے پہلےتھوڑا پریشان ہو گئے تھے، کیونکہ انہیں بھالا نہیں مل رہا تھا۔ نیرج نے کہا کہ بعد میں انہوں نے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو ان کے بھالے سے مشق کرتے دیکھا۔ پھر نیرج نے ان سے اپنا بھالا لیا اور آخر میں اسی بھالے سے اس نے گولڈ میڈل جیتا۔
جس دن اخباراور ٹی وی چینل جیولن تھرو میں نیرج چوپڑا کے اس کارنامے کی تفصیلات چھاپ رہے تھے،جس دن نیرج کے پہلے کوچ نسیم احمد کشور انہیں یاد کر رہے تھے، اسی دن دہلی میں سینکڑوں لوگ ہندوستان کے نسیم احمد جیسے نام والوں کو کاٹ ڈالنے کے نعرے لگا رہے تھےاورہندوؤں کو ان کا قتل عام کرنے کا اکساوا دے رہے تھے۔ یہ لوگ بھی، نسیم احمدجیسے نام ایک طرح سے ہندوستان کے کشمیر ہیں، پورے ہندوستان میں بکھرے ہوئے!
کھیل کی دنیا :دنیا کے سب سے تیز انسان کا خطاب پا چکے اور کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے اوسین بولٹ اب فٹبال کھیلنا چاہتے ہیں۔وہیںہیماداس کے بعد اب نیرج چوپڑا نے فرانس میں منعقد اتھلیٹ میٹ کے دوران جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرکے کمال کر دیا ہے۔