14 اپریل تک نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کے بیچ اڑیسہ سرکار نے اس کو 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکز سے 30 اپریل تک ریل اور اڑان کو روکنے کی اپیل کی ہے۔
کو رونا وائرس کے خلاف لڑائی میں سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کانگریس صدرسونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر میڈیا کو دیے جانے والے تقریباً 1250 کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات پر دو سال کے لیے روک لگانے کی اپیل کی تھی۔
سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج دیا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ پرائیویٹ لیبس کو رونا جانچ کے لیے 4500 روپے تک لےسکتے ہیں۔
پچھلے چھ سالوں میں مودی حکومت کے کئی فیصلوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس کو عوام میں دہشت اور خوف و ہراس پھیلانا پسند ہے۔ نوٹ بندی میں لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر پرانے نوٹوں کو بدلنا ہو، شہریت ثابت کرنے کے لئے کاغذ اکٹھا کرنا ہو یا اچانک ہوئے لاک ڈاؤن میں انہونی کے ڈر سے ہجرت اورحکومت کے فیصلوں کی مار سماج میں اقتصادی طور پر کمزور طبقے پر ہی پڑی ہے۔
مسلم جماعتوں اور تنظیموں کو چاہیے کہ وہ بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی کے لئے مہم چلائیں اور جو بھی لائحہ عمل طئے کیا جائے اس پر عمل کرنے کے لئے عوام کو آمادہ کیا جائے۔آپسی اختلافات کو کچھ وقت کے لئے بالائے طاق رکھتے ہوئےملت کے وسیع تر مفاد کی خاطر اتحاد کا مظاہرہ کریں۔عوام کو تذبذب میں ڈالنے کے بجائے ان میں صرف ایک ہی بات جائے، ایسی بات جو سائنسی و طبی حوالے سے مستند اور قابل عمل ہو۔
ایک مفاد عامہ کی عرضی میں شہروں سے ہجرت نہ کرنے والے مزدوروں کو محنتانہ دیے جانے کی مانگ پر سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کو بتایا گیا ہے کہ ایسے مزدوروں کو شیلٹروں میں کھانا دستیاب کرایا جا رہا ہے اور ایسی حالت میں ان کو پیسے کی کیا ضرورت ہے۔
جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے میڈیا کے ایک طبقہ پرفرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت والے واقعے کا استعمال پوری مسلم کمیونٹی کو قصور وار ٹھہرانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کو ہر سال امریکہ کی طرف سے بڑی رقم ملتی ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے اس وبا کے دور میں امریکہ کو صحیح مشورہ نہیں دیا۔
ہلاکت خیز کووڈ انیس وبا پھیلا کر پوری دنیا میں دہشت برپا کردینے والے کورونا وائرس کے مرکز چین کے شہر ووہان سے بدھ 8 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او) کے مطابق ہندوستان میں نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن سے مزدور بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور انہیں اپنے گاؤں کی طرف لوٹنے کو مجبور ہونا پڑا ہے۔
سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای ) کے اعداد وشمار کے مطابق،ہندوستان میں سال 2006 سے 2016 کے بیچ 27.1 کروڑ لوگ غریبی سے باہر آئے ہیں، لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگوں کی زندگی مشکل میں ہے۔ اس کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں اور اپنے گاؤں قصبوں کی طرف لوٹنے کو مجبور ہیں۔
دنیا بھر میں کو رونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1431900 ہو گئی ہے اور 82172 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وائرس کامرکز رہے چین کے ووہاان شہر میں 73 دن بعد لاک ڈاؤن ہٹا۔ ایران میں پارلیامنٹ کھولی گئی۔ برٹن کے وزیر اعظم دوسرے دن بھی آئی سی یو میں۔
تین سالوں میں وزارت صحت نے وبائی امراض سے متعلق قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے صلاح ومشورہ کو بھی ضروری نہیں سمجھا۔ اس کو پارلیامنٹ میں لانے کی بھی کسی کو توفیق نہیں ہوئی، جہاں اسکو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کرکے اس پر غور و خوض کیا جاسکتا تھا۔ جہاں حکومت کی تمام تر توجہ اقلیتی طبقہ کو زچ کرنا، اکثریتی فرقہ کو خوف کی نفسیات میں مبتلا کرکے نیشنل ازم کا راگ الا پ کر ووٹ بٹورناہووہاں صحت سے متعلق قانون سازی کی کس کو فکر ہوتی۔
سروے میں شامل 3196 مہاجر مزدوروں میں سے 31 فیصدی لوگوں نے بتایا کہ ان کےاوپر قرض ہے اور اب روزگار ختم ہونے کی وجہ سے وہ اس کی بھرپائی نہیں کر پائیںگے۔مزدوروں کو ڈر ہے کہ اس کی وجہ سے ان پر حملہ ہو سکتا ہے کیونکہ زیادہ تر قرض ساہوکاروں سے لئے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ہائیڈروکسی کلوروکوئن دوا کی کھیپ امریکہ بھیجنے کی اجازت دینے کے لئے کہا تھا۔ہندوستان نے اس کی بڑھتی مانگکی وجہ سے ایکسپورٹ پر روک لگادی تھی۔ سوموار کو صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہندوستان نے یہ دوا نہیں دی، تو یقیناً ان کو اس کے نتائج بھگتنےہوںگے۔
جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کئے جانے کے بجائے انہیں ان کے گھر میں منتقل کرنے کے آرڈر کی سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی رہائی کی مانگ کی ہے۔
پولیس کے مطابق، نگاؤں ضلع کے ڈھینگ اسمبلی حلقہ سے آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ایم ایل اے امین الاسلام کا ایک مبینہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں وہ ریاست میں کو رونا کا علاج کر رہے اسپتالوں اور کورنٹائن سینٹروں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کر رہے ہیں۔
سال 2019 میں ہندو مہاسبھا کی رہنما پوجا شکن پانڈے اور ان کے شوہر اشوک پانڈے کو مہاتما گاندھی کے پتلے کو گولی مارنے کے لیے علی گڑھ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
سورت پولیس نے خاتون ڈاکٹر کے پڑوس میں رہنے والے ایک جوڑے کو گرفتار کیا ہے۔نیشنل وومین کمیشن نے گجرات پولیس کو جانچ کرنے اور ڈاکٹر کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
ممبئی کے کلینا علاقے کا معاملہ۔ پولیس نے ایپڈیمک ڈزیز ایکٹ کے تحت نامعلوم بائیکر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ دہلی میں گزشتہ مارچ میں منی پور کی ہی ایک خاتون کو کو رونا کہہ کر اس پر ایک نوجوان نے پان تھوک دیا تھا۔
اتر پردیش کے بلرام پور ضلع کا معاملہ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کو رونا وائرس کے خلاف لڑائی کی اپیل کرتے ہوئے اتوار رات کو نو بجے نو منٹ کے لیے گھروں میں دیے یا موم بتی جلانے کی اپیل لوگوں سے کی تھی۔
آر بی آئی کے سابق گورنر اور ماہر اقتصادیات رگھو رام راجن نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئےحالات کے مدنظر کہا کہ حکومت سیاسی تقسیم کی لکیر کو پار کرکے اپوزیشن سے بھی مدد لے سکتی ہے، جس کے پاس پچھلے عالمی مالی بحران سے ملک کو نکالنےکا تجربہ ہے۔
گجرات پولیس نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے سنیچر کو او ایل ایکس پر ایک اشتہار دیا جس میں اس نے ہسپتالوں اور صحت سے متعلق سازوسامان خریدنے کے لئے اسٹیچو آف یونیٹی کو 30000 کروڑ روپے میں بیچنے کی ضرورت بتائی ۔
آئی سی ایم آر نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر تھوکنا کو رونا وائرس کو اور پھیلا سکتا ہے۔
کو رونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں نافذلاک ڈاؤن کے مدنظر ریلوے اور ایئرلائن کمپنیوں نے مسافروں کے لیے اپنی خدمات کو 25 مارچ سے 21 دنوں کے لیے رد کر دیا ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ کو رونا کی بڑے پیمانے پر جانچ کی جائے۔ کو رونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کا ایک واحد راستہ زیادہ سے زیادہ جانچ ہے۔ تبھی ہم متاثرین کا علاج کر سکتے ہیں۔
گجرات کے وڈودرامیونسپل کارپوریشن کی ایک زیر تعمیر عمارت کو ریلیف کیمپ میں بدلا گیا ہے اور یہاں پر 316 لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ یہ شہر کا پہلا ریلیف کیمپ تھا جس میں لاک ڈاؤن کے بعد اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان جانے والے مہاجر مزدوروں کو رکھا گیا۔
معاملہ وردھا ضلع کا ہے، جہاں بی جے پی ایم ایل اے داداراؤ کیچے کی سالگرہ پر تقریباً دو سو لوگ ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے تھے اور انہوں نے کچھ لوگوں کو اناج بھی بانٹا تھا۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان پرمختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ویڈیو: دہلی کے کالندی کنج کے شرم وہار علاقے میں کیمپ میں رہنے والی تقریباً 400 فیملی لاک ڈاؤن میں سرکاری مدد نہ ملنے سے مایوس ہے۔مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش کے ساتھ میانمار سے آکر یہاں بسے روہنگیا پناہ گزینوں سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
محمد دلشادحال ہی میں نظام الدین مرکز سے لوٹے تبلیغی جماعت کے ایک ممبر کے رابطہ میں آئے تھے۔ اس کی جانکاری ملتے ہی ان کوآئسولیشن میں رکھا گیا تھا جہاں ان کی رپورٹ نیگیٹو آئی تھی۔
مسلمانوں کے خیر خواہ تبلیغ والوں کو کڑی سزا دینے، یہاں تک کہ اس پر پابندی لگانے کی مانگکر رہے ہیں۔ اس ایک احمقانہ حرکت نے عام ہندوؤں میں مسلمانوں کےخلاف بیٹھے تعصب پر ایک اور تہہ جما دی ہے۔ ایسا سوچنے والوں کو کیا یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہندو ہوں یا عیسائی، ان کے اندر مسلمانوں کی مخالفت کی وجہ مسلمانوں کی طرز زندگی یا ان کے ایک حصے کی جہالت نہیں ہے۔
دہلی کے نظام الدین معاملے کو لےکر سوشل میڈیا پر اقلیتی کمیونٹی کے خلاف بدنیتی پر مبنی پیغامات کے مدنظر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کو رونا وائرس کے علاوہ تفرقہ ڈالنے والا بھی ایک وائرس ہے۔ میں ایسے لوگوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ میں یہ یقینی بناؤں گا کہ کوئی قانون آپ کو نہ بچا پائے۔
کولکاتہ کے ایک کینسر کے ماہر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں پوسٹ کی تھیں، جن میں ڈاکٹر اور نرس بنا حفاظتی آلات کے کورونا وائرس کےمریضوں کا علاج کرتے نظر آ رہے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے ان کو حراست میں لے لیاتھا۔
امریکہ کی جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملوں کی تعداد بڑھکر 1100283 ہو گئی ہے اور اب تک58928 لوگوں نے اس وبا کی وجہ سے دم توڑ دیا ہے۔
اتر پردیش کے غازی آباد شہر کے ایک ہاسپٹل کی خاتون ا سٹاف کے سامنے تبلیغی جماعت کے لوگوں کے ذریعے فحش گانے سننے اور نازیبا حرکت کرنے کی شکایت کے بعدوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پریس کاؤنسل آف انڈیا نے میڈیا اداروں سے آیورویدک، یوگ اور نیچروپیتھی، یونانی اور ہومیوپیتھی میں کو رونا وائرس کے علاج کےگمراہ کن اشتہارات پر روک لگانے کی ہدایت دی ہے۔
ویڈیو: جنوری میں چین کے سائنسدانوں نے کو رونا وائرس کے لیے ٹیکے کی تیاری کے مدنظردنیا بھر کے سائنسدانوں کو اس کا ایک جینیاتی کوڈ جاری کیا تھا۔نیوز ویب سائٹ ڈی ڈبلیو نے ہانگ کانگ، بیلجیم اور جرمنی کے سائنسدانوں سے بات کی، تاکہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ ان کے ٹیکہ بنانے کا سفر کہاں تک پہنچا ہے۔
امریکی سفیر سیم براؤن بیک نے کہا کہ دنیا بھر کی سرکاروں کو کو رونا وائرس کی پیدائش کو لےکر الزام تراشیوں کے کھیل کو شدت کے ساتھ خارج کر دینا چاہیے۔
دھاراوی ہاؤسنگ کمپلیکس کے 2500 لوگوں کی آمدورفت پر روک لگا دی گئی ہے۔ اس ہاؤسنگ کمپلیکس میں 338 فلیٹ اور 93 دکانیں ہیں۔
اس ہفتے کی شروعات میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ میڈیا کو رونا وائرس سے متعلق کوئی بھی جانکاری چھاپنے یا دکھانے سے پہلے سرکار سے اس کی تصدیق کرائے۔ اس کے بعد عدالت نے میڈیا کو ہدایت دی کہ وہ خبریں چلانے سے پہلے اس معاملے پر سرکاری بیان لے۔