no confidence motion

وزیر اعظم نریندر مودی تحریک عدم اعتماد پر لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران۔ (اسکرین گریب بہ شکریہ: یوٹیوب/سنسد ٹی وی)

پی ایم کے خطاب پر بھلے تالیاں بجیں، عوام کو اپنے حکمراں کی شدید نرگسیت کے حوالے سے فکرمند ہونا چاہیے

افسوس کی بات تھی کہ ایک ایسے نازک وقت میں ایوان کے اندر سرکارکے لوگ ہنسی مذاق اور چھینٹا کشی کر رہے تھے، جب منی پور میں گزشتہ تین ماہ سے لاشیں دفن کیے جانے کا انتظار کر رہی ہیں۔ اتنی سنگدلی، بے رحمی اور بے حسی کے ساتھ کوئی معاشرہ کس قدر اور کب تک زندہ رہ سکتا ہے؟

راہل گاندھی۔ (اسکرین گریب بہ شکریہ: کانگریس/یوٹیوب)

منی پور میں مہینوں سے آگ لگی ہوئی ہے اور وزیر اعظم ہنس ہنس کر مذاق کر رہے تھے: راہل گاندھی

لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیامنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ملک میں کہیں تشدد ہورہا ہے تو وزیر اعظم کو دو گھنٹے تک اس کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے فوج دو دن میں روک سکتی ہے، لیکن وزیر اعظم منی پور میں آگ بجھانا نہیں چاہتے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر تقریر کرتے ہوئے۔ (اسکرین گریب بہ شکریہ: یوٹیوب/سنسد ٹی وی)

پی ایم مودی کی تقریر پر اپوزیشن نے کہا- منی پور پر بات نہیں، ایوان کو انتخابی ریلی بنا دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر دو گھنٹے سے زیادہ کی تقریر کی، جس میں انہوں نے منی پور کے بارے میں10 منٹ سے بھی کم بات کی۔ اپوزیشن لیڈروں نے اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے ایوان کو انتخابی ریلی کی طرح استعمال کیا۔

راہل گاندھی بدھ کو لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر اظہار خیال کر تے ہوئے۔ (فوٹو بہ شکریہ: یوٹیوب اسکرین گریب)

وزیر اعظم منی پور نہیں جا سکتے کیونکہ آپ نے وہاں ہندوستان اور بھارت ماتا کو قتل کیا ہے: راہل گاندھی

لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران کانگریس ایم پی راہل گاندھی نے منی پور تشدد کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ پورے ملک میں مٹی کا تیل ڈال رہے ہو، آپ نے منی پور میں مٹی کا تیل ڈالا ، چنگاری لگا دی۔ اب آپ ہریانہ میں کر رہے ہیں۔ پورے ملک کو آپ جلانے میں لگے ہو۔

Media Bol EP 59

میڈیا بول: نفرت کی سیاست اور ٹی وی چینل کا پروپیگنڈہ

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایک ٹی وی شو کے دوران ہوئی ہاتھاپائی ، سوامی اگنیویش پر ہوئے حملے اور عدم اعتماد تجویز کی میڈیا کوریج پر سینئر صحافی مکیش کمار اور سینئر صحافی شیبا اسلم فہمی سے ارملیش کی بات چیت۔

RahulGandhi_Modi

عدم اعتماد تجویز : راہل گاندھی نے کہا ،وزیر اعظم مجھ سے آنکھ نہیں ملا سکتے

مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے پہلے عدم اعتماد تجویز پر لوک سبھا میں بحث جاری ہے۔ بحث کی شروعات ٹی ڈی پی کے جے دیو گلا نے کی۔ بی جے ڈی کے ممبر عدم اعتماد تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ عدم اعتماد تجویز پر ووٹنگ کے دوران شیو سینا غیر حاضر رہی۔

مانسون سیشن کے دوران پالیامنٹ بھون احاطہ میں وزیر اعظم نریندر مودی/فوٹو: پی ٹی آئی

مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد تجویزپر جمعہ کو لوک سبھا میں ہوگی بحث

پارلیامنٹ کے مانسون سیشن کی ہنگامے دار شروعات ہوئی ہے۔ پارلیامنٹ کا سیشن شروع ہوتے ہی دونوں ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد تجویز کو بحث کے لیے منظور کیا ہے۔