جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے مرکز کی مودی حکومت کے فیصلے کے بعد تمام ریاستوں اور یونین ٹریٹری میں ہائی الرٹ۔ سکیورٹی فورسیز کو محتاط رہنے کو کہا گیا۔
کشمیر کے ٹکڑے کرکے صرف وہیں کے نہیں،ہندوستان بھرکے مسلمانوں کو کہا گیا ہے کہ ان کو آئینی طریقے سے ذلیل کیا جا سکتا ہے۔
ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں کشمیر سے آرٹیکل 370 کے ختم ہونے پر کشمیر پر مرکز کے سابق مذاکرہ کار ایم ایم انصاری، صحافی برکھا دت اور فلمساز سنجے کاک کے ساتھ سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔
فرقہ پرست عناصر اب کشمیریو ں کی عزت نیلام کرنے اور ان کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں تبدیل کروانے کے لئے ایک گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں۔حکومت کے موجودہ قدم سے سب سے بری حالت کشمیر کی ہند نواز نیشنل کانفرنس اور پیلز کانفرنس کی ہوئی ہے۔ ان کی پوری سیاست ہی دفعہ 370اور کشمیریوں کے تشخص کو نئی دہلی کی گزند سے بچانے پر مشتمل تھی۔
سوموار کو راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35اے کو ہٹانے کی تجویز پیش کی۔
مرکزی حکومت نے سوموار کو صدر جمہوریہ کے حکم سے جموں و کشمیر سے ریاست کا خصوصی درجہ چھینتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے لئے راجیہ سبھا میں سفارش کی تھی۔
کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ کنکشن عارضی طورپر روک دئے گئے ہیں۔ افسروں نے بتایا کہ پولیس افسروں اور ضلع مجسٹرٹ کو سٹیلائٹ فون دئے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد عمر نے کہا کہ گورنر نے بھروسہ دلایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو رد کئے جانے کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
سرینگر میں آرمی کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ خفیہ جانکاری ملی تھی کہ دہشت گرد امرناتھ یاترا کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد سفر کے راستے پر کھوجی مہم چلائی گئی تھی۔ اس دوران بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں پاکستان آرڈینس فیکٹری کی مہروالی لینڈ مائن اور امریکی ایم-24 اسنائپررائفل بھی شامل ہیں۔
گورنر ستیہ پال ملک نے اتوار کو کہا کہ دہشت گرد سکیورٹی اہلکاروں سمیت بےگناہوں کا قتل کرنا بند کریں اور اس کے بجائے ان لوگوں کو نشانہ بنائیں جنہوں نے سالوں تک کشمیر کی دولت لوٹی۔ بیان کے طول پکڑنے پر انہوں نے وضاحت دی کہ انہوں نے جو بھی کہا، غصے میں کہا۔
ریاست میں 1996ء کے بعد سے 2014ء تک ہوئے اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا کہ بی جے پی اپنی کارکردگی بہتر کرتی جارہی ہے۔ بی جے پی نے جموں میں ‘ہندو کارڈ’ کھیلتے ہوئے ہندو اکثریتی اضلاع جیسے ادھم پور، جموں، سانبہ، کٹھوعہ اور ریاسی میں کانگریس، نیشنل کانفرنس اور جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کا تقریباً صفایا کردیا ہے۔ تاہم ان اضلاع میں کچھ علاقے جیسے نگروٹہ ہیں جہاں نیشنل کانفرنس کی پوزیشن کافی مستحکم ہے۔
تین سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پ رریپ سے قبل وادی میں ریپ اور خواتین کے خلاف دوسرے جرائم ‘خاموش جرائم’ بن کر رہ گئے تھے۔ ریپ کے خلاف عوامی حلقوں میں تب ہی کوئی آواز اٹھتی تھی جب ہندو اکثریتی خطہ جموں میں متاثرین یا ملزم کا تعلق مختلف طبقوں سے ہوتا تھا یا پھر ریپ یا جنسی زیادتی کرنے والے فورسز اہلکار ہوتے تھے۔
جموں و کشمیر کے باندی پورہ ضلع کے سمبل علاقہ کا معاملہ ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکےحراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وسط اور شمالی کشمیر کے 12 سے زیادہ مقامات پر لوگوں نے مظاہرہ کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے ای وی ایم میں کانگریس کے بٹن کے کام نہ کرنے سمیت کئی گڑبڑیوں کا الزام لگایا۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما نے شکایت درج کرائی۔
اس وقت کشمیر میں یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ مودی اگرچہ اس حوالے سے باتیں کرتے ہیں لیکن وہ عملاً اس ضمن میں کوئی اقدام نہیں کرتے اور ان کی تقریریں محض زبانی جمع خرچ ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پوری قوم کو […]
سری نگر : جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ریاست کو دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے خاتمے کی سازشوں میں بی جے پی اورآر ایس ایس کے […]