انفارمیشن ٹکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈلائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) ترمیمی ایکٹ، 2023 میں ایک فیکٹ چیک اکائی کا اہتمام ہے جو مرکزی حکومت سے متعلق ایسی جانکاریوں کی نشاندہی کرے گی، جنہیں وہ غلط، فرضی یا گمراہ کن سمجھتی ہے۔
آرٹی آئی کے تحت موصولہ جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ یہ تمام آرٹیکل سرکاری افسران یا مرکزی وزراء نے لکھے تھے۔ ان مضامین میں انہوں نے جی – 20 کے اہداف کے مطابق سرکاری اسکیموں پر روشنی ڈالی تھی، مودی کی تعریف کی تھی اور جی – 20 کی صدارت کرنے کے سلسلے میں ہندوستان کی اہمیت کو واضح کیا تھا۔
آئی ٹی رولزکی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ پی آئی بی کی فیکٹ چیک اکائی کی جانب سے ‘فرضی’ قرار دیے گئے مواد کو سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارم سے ہٹانا ہوگا۔ دی رپورٹرز کلیکٹو کی صحافی تپسیا نے بتایا کہ اس فیکٹ چیک یونٹ نے ان کی ایک رپورٹ کو بغیر کسی دستاویزی ثبوت کے صرف منسٹری آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کے ایک ٹوئٹ کی بنیاد پر ‘فرضی’ قرار دے دیا تھا۔
الکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے انفارمیشن ٹکنالوجی رول،2021 کے ترمیم شدہ مسودے میں کہا ہے کہ پریس انفارمیشن بیورو کی فیکٹ چیکنگ اکائی یا حکومت کی طرف سے منظور کردہ کسی دوسری ایجنسی کے ذریعے بتائے گئے جھوٹے مواد کو سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارم سے ہٹانا ہو گا۔
گورنر عارف محمد خان نے کیرل پولیس ایکٹ میں نئی دفعہ118(اے)جوڑ نے کے اہتمام کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت توہین آمیز سوشل میڈیا پوسٹ پر تین سال کی قیدیا10000روپے کا جرمانہ یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔
سائبر قانون کے جان کار اور فیک نیوز کا پتہ لگانے والے ماہرین نے اس قدم پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سرکار کے لیے غیرقانونی نگرانی کے راستے کھل جا ئیں گے اور اس کا استعمال لوگوں کو پریشان کرنے کے لیےہو سکتا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے لوگوں سے سوشل میڈیا سمیت کسی بھی پلیٹ فارم پر نظر آنے والی مرکزی حکومت کی وزارت، محکمہ جات اورمنصوبوں سے متعلق کسی ‘مشکوک مواد’ کی تصویر ای میل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس کی چھان بین کی جائےگی۔
فیفا ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ایک ویڈیو ہندوستان میں بہت عام ہوا۔ویڈیو کے تعلق سے کہا گیا کہ یہ ویڈیو فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کی ویڈیو ہے جہاں روس میں بپی لہری کا ‘جمی جمی آجا آجا’ اور ‘سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا’ بجایا گیا۔
پرسار بھارتی میں وزارت اطلاعات و نشریات کی بڑھتی مداخلت اس بات کا ثبوت ہے کہ وزارت چیزوں کو بہتر بنانے کی بجائے ہر چیز پر کنٹرول قائم کرنا چاہتی ہے۔
گزشتہ ہفتے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی جھوٹی تصویریں سوشل میڈیا میں عام کی گئیں۔ انتخابات کے دور میں افواہیں اور فیک نیوز کافی بڑھ جاتی ہیں ۔ غالباً ان تصویروں کا مقصدسیاسی مقابل پارٹی کو نقصان پہنچانا تھا۔ایک تصویر میں […]