سال 2024 میں چھاپے گئے 1 کروڑ روپے کے 8350 کروڑ روپے کے بانڈ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعے اس اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک جمع کی گئی رقم سے بھی زیادہ ہے۔
گزشتہ 15 فروری کو الیکٹورل بانڈ اسکیم کو رد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو حکم دیا تھا کہ وہ اپریل 2019 سے اب تک خریدے گئے الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات 6 مارچ تک فراہم کرے، جسے الیکشن کمیشن 13 مارچ تک اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔
ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں موصولہ جانکاری سے پتہ چلتا ہے کہ 29 دسمبر 2023 سے اس سال 15 فروری تک حکومت نے 1 کروڑ روپے کے 8350 بانڈ چھاپے تھے۔
کیرل ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر ملک گیر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کے خلاف پولیس کی زیادتی کے مبینہ واقعات کا از خود نوٹس لیا ہے۔