ویڈیو: حال ہی میں مرکزی حکومت نے گورکھپور کے گیتا پریس کو گاندھی پیس پرائز دینے کا اعلان کیا تھا ۔ کانگریس نے اسے ‘ ساورکرکو اعزاز دینے جیسا’ بتایا تھا۔اس بارے میں گیتا پریس کی جامع تاریخ لکھنے والے اکشے مکل سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
جدید ہندوستان میں ہندودھرم کے حوالے سے گاندھی جو کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، گیتا پریس اس کے بالکل برعکس لڑائی لڑ رہی تھی اور لڑ رہی ہے۔
منور رانا پر والمیکی کاموازنہ طالبان سےکرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کیس درج ہونے کے بعد مدھیہ پردیش کےگنا شہر میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔رانا نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ والمیکی رامائن لکھنے کے بعد بھگوان بن گئے۔ اس سے پہلے وہ ایک ڈکیت تھے۔ اسی طرح طالبان ابھی دہشت گرد ہیں، لیکن لوگ اور فطرت بدلتے ہیں۔
والمیکی سماج کے رہنما پی ایل بھارتی کی شکایت پرمشہور شاعرمنور رانا کےخلاف مذہبی جذبات کوٹھیس کوپہنچانے اور دوسری دفعات میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔رانا نے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا تھا کہ والمیکی رامائن لکھنے کے بعد بھگوان بن گئے، اس سے پہلے وہ ایک ڈکیت تھے۔ انسان کی فطرت بدل سکتی ہے۔ اسی طرح طالبان ابھی دہشت گرد ہیں، لیکن لوگ اور فطرت بدلتے ہیں۔
ویڈیو: لائف آف پائی، انگلش ونگلش، عشقیہ، مکتی بھون اور وہاٹ ول پیپل سے جیسی فلموں میں کام کر چکے اداکار عادل حسین سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت