Rape Case

مدھیہ پردیش: ریپ کیس میں سابق کونسلر شفیق انصاری بری، چار سال قبل انتظامیہ نے گھر پر چلایا تھا بلڈوزر

ریپ کے الزام سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے شفیق انصاری کے گھر پر بلڈوز چلا دیا تھا۔ اب جبکہ شفیق انصاری بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں، ان کے پاس رہنے کے لیے اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مکان کے لیے معاوضہ کا مطالبہ کریں گے۔

’پولیس چوکی کے سامنے ہوا ریپ اور انہیں بھنک تک نہیں لگی، اس سے مجرموں کے حوصلے بلند ہوں گے‘

بتایا جا رہا ہے کہ 27 جون کو دہلی کے نریلا میں ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق، جس جگہ سے بچی کی لاش ملی اس کے بالکل سامنے پولیس چوکی ہے۔

یوپی: ریپ کیس میں 25 سال کی سزا کے باوجود بی جے پی ایم ایل اے کو اب تک اسمبلی سے نااہل قرارنہیں دیا گیا

سون بھدر ضلع سے بی جے پی ایم ایل اے رام دلار گونڈ کو 15 دسمبر کو نابالغ کے ساتھ ریپ کرنے کے معاملے میں 25 سال کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن اب تک اتر پردیش اسمبلی نے انہیں نااہل قرار نہیں دیا ہے۔ اس کے برعکس پچھلے سال اپوزیشن ایس پی ایم ایل ایز کو فوجداری مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعدنااہل قرار دینے میں بڑی عجلت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

یوپی: ہائی کورٹ نے چنمیانند کے خلاف ریپ کیس واپس لینے سے متعلق سرکار کی عرضی خارج کی

سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند سرسوتی نے شاہجہاں پور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا تھا، جس میں ان کے خلاف درج ریپ کے معاملےکو واپس لینے کی مانگ والی ریاستی حکومت کی عرضی کومنظور کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

اتر پردیش ’لو جہاد قانون‘ کے تحت ’پہلی سزا ہونے والی خبریں‘ فرضی ہیں

فیکٹ چیک: کانپور کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے ریپ کے ایک معاملے میں سنائے گئے حالیہ فیصلے کو میڈیا میں’لو جہاد’قانون کے تحت پہلی سزا کے طور پر نشر کیا جا رہا ہے، جو ایک غلط دعویٰ ہے۔ یہ معاملہ سال 2017 کا ہے جبکہ یہ قانون 2020 میں نافذ ہوا تھا۔

سپریم کورٹ نے ریپ کے ملزم چنمیانند کی ضمانت کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج کی

سپریم کورٹ کے جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس نوین سنہا کی بنچ نے عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے چنمیانند کو ضمانت دینے والے حکم میں وجہ دی تھی اور اس لئے اس میں کسی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

ریپ ملزم چنمیانند کے ضمانت پر رہا ہو نے پر بانٹا گیا پرساد، این سی سی کیڈیٹس نے دی سلامی

اتر پردیش کے شاہجہاں پور کی ایک اسٹوڈنٹ کے جنسی استحصال معاملے میں پچھلے سال 20 ستمبر کو گرفتارسابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند کو تین فروری کو ضمانت ملی ہے۔

ملک میں خواتین کے تحفظ سے متعلق دعوے کی پول کھولتے این سی آر بی کے اعداد و شمار

ویڈیو: ملک میں لگاتار سامنے آ رہے ریپ اور جنسی تشدد کے معاملے خواتین کے تحفظ کو لے کر کیے جانے والے دعووں کے برعکس ہیں۔این سی آر بی کی حالیہ رپورٹ بتاتی ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔بتا رہی ہیں ریتو تومر۔

خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ لیکن کئی ریاستوں نے استعمال نہیں کیا نربھیا فنڈ: حکومت

لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران نربھیا فنڈ کے بارے میں حکومت نے بتایا کہ اس مد میں مختص رقم میں سے 11 ریاستوں نے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔ دہلی، ہماچل پردیش، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، کرناٹک، جھارکھنڈ، راجستھان، مغربی بنگال، دادر نگر ہویلی، گووا جیسی ریاستوں کو وومین ہیلپ لائن کے لئے دئے گئے پیسے ویسے ہی پڑے ہوئے ہیں۔

چنمیانند پر ریپ کا الزام  لگانے والی اسٹوڈنٹ کو امتحان میں بیٹھنے سے روکا گیا

سابق مرکزی وزیر اوربی جے پی رہنما سوامی چنمیانند پر ریپ کا الزام لگانے کے بعد23 سالہ قانون کی اسٹوڈنٹ کو اسپیشل جانچ ٹیم نے 25 ستمبر کو بلیک میل کرنے اور پانچ کروڑ کی رنگداری مانگنے کےالزام میں گرفتارکر لیا تھا۔ ابھی وہ جیل میں ہے۔

یوگی حکومت میں مبینہ ریپ متاثرہ کو جیل، قتل کے ملزم کو ضمانت

ویڈیو: اتر پردیش کے بلند شہر میں مبینہ گئو کشی کے بعد ہوئے تشدد کے کلیدی ملزم کو ضمانت مل گئی ہے۔ دوسری طرف سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما چنمیانند پر ریپ کا الزام لگانے والی طالبہ کو رنگداری مانگنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان مدعوں پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

چنمیانند پر ریپ کا الزام لگانے والی گرفتار طالبہ کی ضمانت عرضی خارج

بی جے پی رہنما اور سابق مرکزی وزیر چنمیانند پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی طالبہ کو بدھ کو اسپیشل جانچ ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے ان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔متاثرہ کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس کےپاس کوئی ثبوت نہیں ہے ، وہ صرف دباؤ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اترپردیش: ریپ کے ملزم سابق بی جے پی ایم پی چنمیانندگرفتار

اتر پردیش کے شاہجہاں پورواقع سوامی شکدیوانند ودھی مہاودیالیہ کی لاء اسٹوڈنٹ نے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند پراستحصال اور کئی لڑکیوں کی زندگی برباد کرنے کاالزام لگایا ہے۔چنمیانند کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔

کانگریس کا الزام- چنمیانند کے ساتھ کھڑی ہے بی جے پی حکومت،معاملے پر خاموش کیوں ہیں وزیر اعظم

کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ، چنمیانند کے پیچھے کون ہے؟ ان کی مدد کو ن کر رہا ہے؟ چنمیانند کی گرفتاری کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ یہ حکومت کب تک خاموش رہے گی؟ 300 دنوں کا جشن منانے والی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت خاموش کیوں ہے؟ تتلی اڑانے والے وزیر اعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں؟