Sexual Exploitation

’آزادی کی سات دہائیوں میں ان اُصولوں پر عمل نہیں کیا گیا، جن پر چل کر ملک کو آزادی ملی تھی‘

انٹرویو: مؤرخ، ماہر تعلیم اور حقوق نسواں کی علمبردار اُوما چکرورتی ملک کی آزادی کے وقت چھ سال کی تھیں۔ تعلیمی سرگرمیاں، سماجی خدمات اور فلم پروڈکشن کے شعبوں میں بیش بہا کارنامہ انجام دینے والی اُوما کا کہنا ہے کہ آج مذہب کے نام پر ہو رہی لنچنگ، فسادات وغیرہ تحریک آزادی اور اس کے وعدوں کے ساتھ فریب ہے۔

بی جے پی کے لیے ملک کی شبیہ کا مطلب آخر کیا ہے …

اگر سنگھ پریوار سے وابستہ حکمراں اور ان کے پیروکارسمجھتے ہیں کہ ملک کی شبیہ مدھیہ پردیش میں محمد ہونے کے شبہ میں بھنور لال کو بھاجپائیوں کے ذریعےپیٹ پیٹ کر مار دیے جانے سے نہیں، بلکہ راہل گاندھی کے لندن میں یہ کہنے سے خراب ہوتی ہے کہ بی جے پی نے ملک میں مٹی کا تیل اس طرح چھڑک دیا ہے کہ ایک چنگاری بھی ہمیں بڑی مصیبت میں مبتلا کرسکتی ہے، تو انہیں بھلا کون سمجھا سکتا ہے!

یوپی: ملزم کے گرفتار نہ ہو نے سے مبینہ طور پر مایوس ریپ متاثرہ نے خودکشی کی

معاملہ بلندشہر کا ہے، جہاں گزشتہ سال فروری میں ایک نابالغ سے ریپ کیا گیا تھا۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ملزم انہیں دھمکاتا تھا اور ان پر معاملے میں سمجھوتہ کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔

دہلی کے 14 شیلٹر ہوم  میں خواتین اور لڑکیوں کے استحصال کے معاملے سامنے آئے

ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے 14 شیلٹر ہوم میں رہنے والی لڑکیوں کو سزا کے طور پر ان کی شرمگاہوں میں مرچی ڈالنے، جسم پر کھولتا پانی پھینکنے اور کھانا نہ دینے جیسے کئی سنگین معاملے سامنے ہیں۔

این سی آر بی رپورٹ: وزارت داخلہ نے کہا، قابل اعتماد نہ ہونے کی وجہ  سے 25 زمروں میں اعداد و شمار جاری نہیں کیے

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی)کی رپورٹ میں ماب لنچنگ کے اعداد وشمار کو شامل نہیں کیے جانے پر صفائی دیتے ہوئے وزارت داخلہ نے کہا کہ ان اعداد وشمار کو اس لیے شامل نہیں کیا گیا،کیونکہ وہ قابل اعتماد نہیں تھے اور ان میں غلط اطلاعات کے شامل ہونے کا خطرہ تھا۔

دو خواتین کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں الہ آباد کے مہنت آسٹریلیا میں گرفتار

آنند گری اتر پردیش کے الٰہ آباد واقع لیٹے ہنومان مندر کے مہنت ہیں۔ گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے ان کو سڈنی کی ایک عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں ان کی ضمانت رد کر دی گئی۔ اب ان کو 26 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے‌گا۔

محروم طبقوں کے  بچوں کے  لیے بنے رہائشی اسکول موت کے کنوئیں  کیوں بن رہے ہیں؟

رہائشی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوںکے ساتھ جنسی استحصال ، ظلم و زیادتی اور ان کے موت کے واقعات عام ہو چلے ہیں لیکن اس موضوع پرعام طور سے کہیں کوئی بات نہیں ہوتی ۔ اڑیسہ کے ملکانگری ضلع میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے باڈاپاڈا واقع عارضی […]