مرکزی حکومت میں سینئر وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ حکومت شہریت ترمیم قانون پر بات چیت کرے تو اس کے لئے شاہین باغ سےمنظم طریقے سے درخواست آنی چاہیے کہ وہاں کے سبھی لوگ اس مدعے پر بات چیت کرناچاہتے ہیں۔
ویڈیو: شہریت قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ 45 دنوں سے احتجاج ہورہا ہے ۔ مظاہرے میں شامل خواتین سے سرشٹی شریواستو کی بات چیت
مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں ایک ریلی کے دوران دیش کے غداروں کو… جیسے نعرے لگوائے تھے۔ وہیں، بی جے پی ایم پی پرویش ورما نے کہا تھا کہ شاہین باغ کے مظاہرین آپ کے گھروں میں گھس سکتے ہیں اور آپ کی بہن بیٹیوں کاریپ کر سکتے ہیں۔
بی جے پی ایم پی پرویش صاحب سنگھ ورما نے کہا کہ ،اگر بی جےپی 11 فروری کو اقتدار میں آتی ہے تو آپ کو ایک گھنٹے کے اندر وہاں پر ایک بھی مظاہرہ کرنے والا نظر نہیں آئے گا۔ اور ایک مہینے کے اندر سرکاری زمین پر بنی ایک بھی مسجد کو ہم نہیں چھوڑیں گے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شاہین باغ میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کو لے کر بی جے پی کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ کیجریوال راستہ کھلوانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ چلو اجازت دے دی۔ ایک گھنٹے میں راستہ کھلواؤ۔
مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ شاہین باغ میں ہندوستان کو توڑنے والے لوگ بیٹھے ہیں۔شاہین باغ کا سچ سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نےمظاہرہ کرنے والوں کا موازنہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ سے کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انتخابی اجلاس میں کہا تھا کہ دہلی کے انتخاب میں بی جے پی کے لیےووٹ کرنے سے ‘شاہین باغ جیسے ہزاروں واقعات’رک جائیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے بابرپور میں انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی امیدوار کو آپ کاووٹ دہلی اور ملک کو محفوظ بنائےگا اور شاہین باغ جیسے ہزاروں واقعات کو روکےگا۔
مودی حکومت اور بی جے پی حامیوں کے پریشان ہونے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ اس تحریک سے کہیں نہ کہیں یہ پیغام گیا ہے کہ مسلم خواتین ان کے ہاتھ سے’ نکل’ گئی ہیں۔ دراصل تین طلاق کے خلاف قانون پاس کروانے کے بعد ان کو لگنے لگا تھا کہ مسلم عورتیں ان کے ساتھ آ گئی ہیں۔ ’
سپریم کورٹ نے شہریت ترمیم قانون کو لےکر چل رہی مخالفت کے دوران ہی کچھ ریاستوں اور قومی راجدھانی میں این ایس اے لگانے کے فیصلےکو چیلنج دینے والی عرضی پر کہا کہ ہم متفق ہیں کہ این ایس اے کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے لیکن سبھی کے لئے کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔ اس سے انتشار پیداہو جائے گا۔
ویڈیو: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مظاہرہ کے نام پر آزادی کا نعرہ لگانا ملک سے غداری کی طرح ہے ۔ حکومت سخت کارروائی کرے گی ۔ اس مدعے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
اداکارہ نندتا داس نے شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو جوڑنا بےحد خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باٹنے والا قانون ہے۔
ویڈیو: شاہین باغ میں گزشتہ ایک مہینے سے زیادہ وقت سے شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں مظاہرہ ہو رہے ہیں۔ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے شاہین باغ جاکر وہاں مظاہرہ میں شامل ایک فیملی سے بات کی۔
آئین کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے شاہین باغ میں خطاب کرتے ہوئے چندرشیکھر آزاد نے کہا،ہم نے ابھی تک تاریخ میں جلیاں والا باغ سنا تھا۔ اب شاہین باغ سنا ہے۔ یہ غیر سیاسی تحریک ہے۔ ایسی تحریک باربار نہیں ہوتی۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہریت ترمیم قانون کی حمایت میں منعقد ریلی کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تو ان لوگوں میں اتنی بھی ہمت نہیں رہی کہ خودتحریک کرنے کی حالت میں ہوں اس لیے اپنے گھر کی عورتوں کو چوراہے چوراہے پر بٹھاناشروع کر دیا ہے، بچوں کو بٹھاناشروع کر دیا ہے۔ اتنا بڑا جرم کہ مرد گھر میں سو رہا ہے رضائی اوڑھ کر اورعورتوں کو آگے کرکے چوراہے چوراہے پر بٹھایا جا رہا ہے۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے ساؤتھ ایسٹ دہلی کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کرکے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ مظاہروں میں موجود رہے بچوں کو افواہوں اور غلط جانکاری کی وجہ سے ذہنی استحصال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔کمیشن کے مطابق، ضرورت پڑی تو ان کے والدین کو بھی کاؤنسلنگ کے لیے بھیجا جائےگا۔
ویڈیو: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما کپل سبل سے ملک کےموجودہ حالات اور شہریت ترمیم قانون پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: شہریت ترمیم قانون(سی اے اے)کی مخالفت میں گزشتہ ایک مہینے سے نئی دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہے لوگوں نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ بھی مظاہرہ کیا۔ اس مدعے پر قلمکار بدری رینا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے بات کی۔
دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف خواتین کی قیادت میں ایک مہینے سے زیادہ وقت سے مظاہرہ ہو رہا ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ نے ایک ویڈیو شیئر کر کے دعویٰ کیا تھا کہ مظاہرہ کر رہی خواتین کو 500 روپے روزانہ کے حساب سے ادائیگی کی جاتی ہے۔
دہلی کے ایل جی انل بیجل کی ہدایت کے مطابق19 جنوری سے 18 اپریل 2020 تک دہلی پولیس کمشنر کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی فرد جس کو وہ قومی سلامتی اور نظم ونسق کے لیے خطرہ مانتے ہیں،نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے سکتے ہیں۔
ویڈیو: شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کے خلاف مشرقی دہلی کے کھریجی میں خواتین گزشتہ کچھ دنوں سے پر امن مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان خواتین نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 2 بجےدہلی پولیس نے مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی، ان کے ٹینٹ اکھاڑ دیے اور ان کو دھمکی دی۔ اس کے بعد آس پا س کے مقامی لوگ اور خواتین کی مخالفت کے بعد پولیس وہاں سے چلی گئی۔ ان مظاہرین سے سنتوشی مرکام کی بات چیت۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ 14 دسمبر، 2019 سے شروع ہوا مظاہرہ کئی لاکھ گاڑیوں کومتاثر کر رہا ہے جنہیں اس راستے سے نہیں گزر نے دیا جا رہا ہے۔