ویڈیو: کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا
ویڈیو: خدائے سخن میر ؔ کو یاد کر رہے ہیں معروف سائنس داں اور شاعرگوہر رضا
ویڈیو: خدائے سخن میر ؔ کو یاد کر رہے ہیں معروف سائنس داں اور شاعرگوہر رضا
عدالت عظمیٰ میں دائر ایک درخواست میں مرکز کو یہ ہدایت دینے کی استدعا کی گئی تھی کہ تاج محل کی تعمیر سےمتعلق مبینہ غلط تاریخی حقائق کو تاریخ کی کتابوں اور نصابی کتابوں سے ہٹا دیا جائے۔ عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں تاریخ کو کھنگالنے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں۔
گجرات میں عشرت جہاں کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات میں سی بی آئی کی مدد کرنے والے سینئر آئی پی ایس افسر ستیش چندر ورما کو مرکزی وزارت داخلہ نے ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل 30 اگست کو برخاست کردیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔
یوم شہادت پر خاص : مولوی محمد باقر اور اُن کی خدمات کو یاد کر رہی ہیں رعنا صفوی
ملک میں یادگاروں کے سلسلے میں کیے جارہے دعووں کے درمیان راجسمند سے بی جے پی کی رکن پارلیامنٹ اور جے پور کے شاہی خاندان کی رکن دیا کماری نے تاج محل پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔ معروف رائٹر اور بلاگر رعنا صفوی بتاتی ہیں کہ اس بات کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ تاج کی زمین کے بدلے شاہی خاندان کو چار حویلیاں دی گئی تھیں۔
سال 2004 میں 19سالہ عشرت جہاں کی احمدآباد کے باہری علاقے میں ہوئے ایک انکاؤنٹر میں موت ہو گئی تھی۔ انکاؤنٹر کو جانچ میں فرضی پایا گیا تھا اور سی بی آئی نے سات پولیس اہلکاروں کو ملزم بتایا تھا۔ ان میں سے تین کو بدھ کو الزام سے بری کر دیا گیا۔ اس سے پہلے تین دیگرملزم افسر بری کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایک کی گزشتہ سال موت ہو گئی تھی۔
کئی سال پہلےپاکستانی شاعرہ فہمیدہ ریاض نے لکھا تھا کہ ‘تم بالکل ہم جیسے نکلے،اب تک کہاں چھپے تھے بھائی۔ وہ مورکھتا وہ گھامڑ پن ، جس میں ہم نے صدی گنوائی، آخر پہنچی دوار تمہارے…ملک کے آج کے حالات میں یہ مصرعے سچ کے کافی قریب نظر آتے ہیں۔
ویڈیو: گزشتہ دنوں آئی سی ایس ای نے معروف فکشن نویس کرشن چندر کی کہانی’جامن کا پیڑ‘کو دسویں جماعت کے نصاب سے ہٹا دیا تھا۔ ان کی فکشن نویسی اور ان کی زندگی کے اہم واقعات کے بارے میں ان کے بھتیجے پون چوپڑہ سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت۔
ویڈیو: کہانی جامن کا پیڑ،2015 سے ہندی نصاب میں شامل تھی ۔ معروف فکشن نویس کرشن چندر نے یہ کہانی 60 کی دہائی میں لکھی تھی ، لیکن بعض حکام اس کو موجودہ حکومت کی تنقید کے طو رپر دیکھ رہے ہیں ۔کرشن چندر کی یہ کہانی پیش کر رہی ہیں یاسمین رشیدی ۔
گجرات پولیس کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں ماری گئی عشرت جہاں کی ماں شمیمہ کوثر نے احمدآباد میں ایک اسپیشل سی بی آئی عدالت میں کہا کہ 15 سے زائد سال گزر گئے لیکن پولیس افسروں سمیت سبھی ملزمین ضمانت پر ہیں ۔ انہوں نے سی بی آئی سے ملزمین کے جرم کو طے کرنے کی اپیل کی۔
مراٹھی زبان میں مسلمانوں کی تاریخ کو پیش کرنے کی ضرورت و اہمیت پر مصنف اور مترجم سرفراز احمد کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت ۔
ویڈیو: اردو والا چشمہ کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سوشل میڈیا کی لت اور اس کے علاج پر نوپور شرما کا تبصرہ۔
ویڈیو: اردو والا چشمہ کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سوشل میڈیا کی لت پر نوپور شرما کا تبصرہ۔
ایک پولیس افسرکے مطابق ،ملی ٹنٹ تنظیمیں اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہی ہیں ۔ اس سے پہلے ملی ٹنسی میں شامل ہوئے ہر ایک ملی ٹنٹ کی تصویر جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جاتی تھی مگر اب سائیلنٹ یا چھپ کر ملی ٹنسی میں شمولیت کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے تاکہ نئے ملی ٹنٹ سیکورٹی راڈارسے محفوظ رہیں اور مختلف علاقوں میں نقل و حمل کرسکیں۔
سال 2018گزرچکا ہے اور ہم ایک نئے سال میں داخل ہورہے ہیں۔گزشتہ ایک سال میں دی وائر اردو نے 2ہزار 600سے زائد اسٹوریز شائع کی ۔ان تما م اسٹوریز کو آپ کے سامنے پھر سے پیش کرنا محال ہےلیکن یہاں 12 ایسی اسٹوریز جو کہ دی وائر اردو ٹیم کو پسند آئیں وہ مع اقتباسات قارئین کے لیے پیش کی جارہی ہیں ۔ہماری ٹیم کی طرف سے آپ کو نئے سال کی مبارباد۔
آج ہونے والے انتخابات کا نتیجہ 11 دسمبر کو آئے گا۔اس وقت راجستھان میں بی جے پی اور تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکومت ہے۔
ویڈیو: پاکستان کی مشہور شاعرہ اور قلم کار فہمیدہ ریاض کو یاد کر رہی ہیں یاسمین رشیدی۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے دوران رافیل ڈیل کی میڈیا رپورٹنگ پر سینئر صحافی شیتل پرساد سنگھ اور سنیئر صحافی انل جین سے ارملیش کی بات چیت۔
اردو والاچشمہ کے اس ایپی سوڈ میں سنیے می ٹو اور عشق پر نوپور شرما کا تبصرہ۔
دہلی کی بھولی ہوئی کہانیاں ،آثار قدیمہ اور دہلی کی تہذیب و ثقافت پر مصنف اور مترجم رعناصفوی سے ان کی تازہ ترین کتابوں کے تناظر میں مہتاب عالم کی بات چیت
اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک لڑکی اپنے مسلم دوست سے ملنے اس کے گھر آئی تھی ۔ الزام ہے کہ اس دوران وشو ہندو پریشد نے’ لوجہاد ‘کے نام پر لڑکی پر حملہ کر دیا تھا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا ،جس کے بعد ایک ویڈیو میں پولیس لڑکی کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کرتی نظر آتی ہے ۔
کشمیر کے موجودہ حالات پر سینئر صحافی اور The Generation of Rage in Kashmir کے مصنف ڈیوڈ دیوداس کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت۔
اردو والا چشمہ کے اس اسپیشل ایپی سوڈ میں سنیے جشن آزادی اور ہماری ذمہ داریوں پر نوپور شرما کا تبصرہ
ویڈیو:مکتبہ جامعہ والے شاہد علی خان کی زبانی سنیے مکتبہ پر جمع ہونے ادیب و فن کار کے دلچسپ قصے اور مکتبہ کی خدمات۔
عالمی اردو ادب کے مدیر،فکشن نویس اورمترجم نند کشور وکرم سے تقسیم ہند ،اُردواورفلمی صحافت کے موضوع پر فیاض احمدوجیہہ کی بات چیت۔
ابن انشا کی معروف کتاب’اُردو کی آخری کتاب‘پر مبنی ڈراما’قصہ اردو کی آخری کتاب کا‘کے ڈائریکٹر اور داستان گو دانش حسین اور ایکٹر –اسکرپٹ رائٹر یاسر افتخار خان سےداستان گوئی،بالی ووڈ اور اُردو کے بارے میں فیاض احمدوجیہہ کی بات چیت۔
ویڈیو : عیدالفطر کے موقع پر ونود دوا سنارہے ہیں نظیر اکبر آبادی کی نظم کے کچھ حصے۔
دلتوں کی زندگی پر مبنی لائف آف این آؤٹ کاسٹ کے ڈائریکٹر پون شری واستو سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت
لائف آف این آؤٹ کاسٹ ؛دلتوں کے اپنے اپنے حصے کی لڑائی اور جد وجہد کی کہانی ہے، ایک ایسی کہانی جس میں ضد بھی شامل ہے اور اس ضد میں’ برداشت ‘کو پردے پردیکھنا ناظرین کے لیے ایک الگ ہی طرح کا تجربہ ہوسکتاہے۔ پہلے وہ باتیں […]
ویڈیو:اُردو میں ادبی صحافت اور اس کے زوال کے موضوع پرنقاد اور مترجم حقانی القاسمی سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت
ویڈیو:لال قلعے کے سلسلے میں حکومت ہند اور ڈالمیا بھارت گروپ کے ساتھ ہوئے معاہدہ اور اس کے مختلف پہلوؤں پر رعنا صفوی کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت۔
عشرت جہاں معاملے میں پی پی پانڈےکے بری ہونے پرعشرت جہاں کی ماں شمیمہ کوثر کی وکیل ورندا گروور کے ساتھ بات چیت
ویڈیو : مولانابدرالدین اجمل کی پارٹی’ اے آئی یو ڈی ایف‘ کے متعلق آرمی چیف کا بیان اور آسام میں سیاست کے موضوع پر دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر سنگیتا بروآ کے ساتھ بات چیت
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے عآپ حکومت اور چیف سیکریٹری کے درمیان تنازعہ پر ونود دوا کا تبصرہ
ویڈیو:ارُن دھتی رائے کے تازہ ترین ناول(The Ministry Of Utmost Happiness) کے اُردو ترجمہ اور ترجمے کے فن پر دہلی یونیورسٹی میں استاداور معروف مترجم ڈاکٹرارجمند آراکے ساتھ فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت
ویڈیو :بجٹ 2018میں پسماندہ آبادی اور محروم طبقات کے لیے کیا ہے ،اس موضوع پرسی بی جی اےکےسینئر ریسرچ آفیسر جاوید عالم خان کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت
ہندو قوم پرستوں کی مربی تنظیم آرایس ایس کےلئے اسرائیل ہمیشہ سے ہی اہم ملک رہا ہے۔ہندو انتہا پسند طبقے کا خیال ہے کہ اسرائیل دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے اور انھیں ختم کرکے ہی دم لے گا ۔
دی وائر اردو کے ہفتہ وار ویڈیو شو’ان دنوں‘کے ایپی سوڈ-11 میں دیکھیے اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ دورۂ ہند پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ ورد راجن کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت
جانیے1994میں قائم شدہ پرانی دلی کی شاہ ولی اللہ لائبریری کس طرح بیش قیمتی کتابوں کا ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ گردو نواح کے لوگوں کے لیے ایک تعلیمی گہوارہ بھی ہے۔
دی وائر اردو کے ہفتہ وار ویڈیو شو’ان دنوں‘کے ایپی سوڈ-10 میں دیکھیےچھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کے بے مثال 14سال کی حقیقیت اور ریاست کی مجموعی صورت حال پر وکیل اور سماجی کارکن سدھا بھاردواج کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت