خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ بنارس میں انتخابی مہم سے جڑا لیڈر بتانے والے ڈاکٹر آدتیہ کمار سنگھ کو ٹوئٹر پر مرکزی وزیر پیوش گوئل کا دفتر اور پنجاب بی جے پی صدر وجئے سانپلا بھی فالو کرتے ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کے ساتھ ان کی تصویریں ہیں۔ سنگھ کے پتھ سنچلن پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بھی ان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں منا بجرنگی کی بیوی سیما سنگھ نے اپنے شوہر کے قتل کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی بڑھائے جانے کی مانگ کی تھی۔ نئی دہلی: پوروانچل کے مافیا سرغنہ پریم پرکاش عرف منا بجرنگی کا آج صبح باغپت جیل میں گولی مار کر قتل […]
یوگ گرو بابا رام دیو اپنی صنعت کے لئے دباؤ کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اترپردیش حکومت سے پہلے سے ہی ملی ہوئی رعایتوں میں اور اضافہ چاہتے ہیں۔
الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجودصحت کے شعبے میں اصلاحات پر یکطرفہ روک کے لیے اتر پردیش حکومت سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
چیف سکریٹری کے ذریعے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ آئین کی آٹھویں فہرست میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا نام ‘ ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر ‘ لکھا ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کے تمام دستاویز میں اب ان کا صحیح نام درج ہوگا۔
اترپردیش میں یوگی حکومت کے آنے کے بعد بڑھے انکاؤنٹروں پر نائب وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ یوپی اکیلی ایسی ریاست ہے جہاں نظم و ضبط بنائے رکھنے کے لئے بڑی سطح پر قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔
ریاست کے مدرسوں میں پڑھ رہے ہزار سے زیادہ نیپالی بچے آدھار کارڈ کی لازمیت اور مدرسہ بورڈ کے ذریعے دوسرا اختیار نہ دینے کی وجہ سے آنے والے امتحان میں نہیں بیٹھ سکیںگے۔
کلکٹر کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کروںگا یوگی-مودی سے شکایت، نائب وزیر اعلیٰ بولے ہوگی مناسب کارروائی۔
اتر پردیش سرکار میں وزیر سریش رانا، سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان، بھاجپا ایم ایل اے سنگیت سوم اور امیش ملک سے 19 جنوری 2018 کوعدالت نے پیش ہونے کے لئےکہا۔ مظفر نگر: اترپردیش کی ایک مقامی عدالت نے ریاستی حکومت میں وزیر سریش رانا، سابق مرکزی وزیر […]
سب سے تشویشناک بات تو یہ ہے کہ یہ کشیدگی دیہی ہندوستان میں بہت تیزی سے پاؤں پھیلا رہی ہے اور لوگوں کے روز مرّہ کی زندگی میں شامل ہو رہی ہے۔ابھی کچھ سال پہلے فیض آباد ضلع کے دیہی علاقے میں تشدد ہوا تھا۔ جب پورا ملک […]
مودی کو سیاسی طور پر ختم کرنا آسان نہیں ہے ۔ ایک ہی صورت ہے کہ مودی کے سامنے ان سے بھی کہیں زیادہ کٹر ’ ہندوتوادی‘ لیڈر کو کھڑا کرنا ، اور سنگھ کی نظر میں اس کے لئے یوگی موزوں ہیں ۔ خبر ہے کہ مودی […]
اب وہی کسان قرض منصوبہ سے مستفید ہوں گے جنہوں نے قرض لینے کے بعد ایک بھی قسط کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع میں قرض معافی منصوبہ کی فہرست میں شامل 21478 کسانوں کو اس لیئے معافی سے محروم […]
سال2009 میں ٹھیکیدار اجے سنگھ عرف منا قتل معاملے میں مسٹر انصاری سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ مئو : اتر پردیش کے ممبر اسمبلی مختار انصاری کو قتل کے کیس میں آج بری کر دیا گیا۔ سال2009 میں ٹھیکیدار اجے سنگھ عرف منا قتل معاملے […]
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنئیے وزیر اعظم کے نئے نعرے اور گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بچوں کی موت پر ونود دوا کا تبصرہ