Urdu News

(فوٹو : پی ٹی آئی)

رویش کا بلاگ: رافیل معاملے میں امبانی کے لئے وزیر اعظم نے وزارت دفاع اور سپریم کورٹ سے جھوٹ بولا

دی ہندو میں این رام نے جو نوٹ چھاپا ہے وہ کافی ہے وزیر اعظم مودی کے کردار کو صاف صاف پکڑنے کے لئے۔ یہی نہیں حکومت نے اکتوبر 2018 میں سپریم کورٹ سے بھی یہ بات چھپائی ہے کہ اس ڈیل میں وزیر اعظم دفتر بھی شامل تھا۔

فوٹو : دی ہندو

دی ہندو کی رپورٹ میں ہوا انکشاف: رافیل ڈیل میں پی ایم او نے دیا تھا دخل، وزارت دفاع نے کیا تھا اعتراض

دی ہندو اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس حکومت کے ساتھ رافیل سمجھوتے کو لے کر وزارت دفاع کے ساتھ پی ایم او بھی متوازی بات چیت کر رہا تھا ۔ دی وائر نے بھی اس سال جنوری میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ وزارت دفاع کے رافیل معاہدے کی شرطوں کو لے کر پی ایم او سمجھوتہ کر رہا تھا۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی/ فوٹو: پی ٹی آئی

مجسمہ سازی میں خرچ کیا گیا عوام کا پیسہ مایاوتی کو واپس کرنا ہوگا: سپریم کورٹ                       

2007 سے 2012 کے درمیان جب مایاوتی وزیر اعلیٰ تھیں،مایاوتی حکومت نے دلت میموریل، جس میں بی ایس پی کے بانی کانشی رام اور بی ایس پی کے انتخابی نشان ‘ہاتھی’ کے مجسموں کی تعمیر کرائی تھی۔ جن پر 2600 کروڑ سے زیادہ خرچ ہوا تھا۔

سماجی کارکن آنند تیلتمبڑے (فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر)

آنند تیلتمبڑے کی حمایت میں آئے 600 غیر ملکی ماہر تعلیم، کہا-بند کی جائیں سبھی قانونی کارروائی

سماجی کارکن آنند تیلتمبڑے پر بھیما کورےگاؤں تشدد اور ماؤوادیوں سے مبینہ تعلقات کے الزامات کو امریکہ اور یورپ کے ماہر تعلیم نے قانون کا غلط استعمال بتاتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت پر سنگین حملہ ہے۔

سی بی آئی ہیڈکوارٹر (فوٹو : پی ٹی آئی)

سی بی آئی: مرکزی حکومت نے آلوک ورما-راکیش استھانا تنازعے سے جڑے افسر کی مدت کارختم کی

مرکزی حکومت کے ذریعےسی بی آئی کے ڈی آئی جی انیش پرساد کی مدت کار بیچ میں ہی ختم کرتے ہوئے ان کے کیڈر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ وہ ان 14 افسروں میں شامل تھے، جن کا ورما-استھانا تنازعے کے بعد 24 اکتوبر کو تبادلہ کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ: سپریم کورٹ کی ریاستی حکومت کو پھٹکار ، کہا – بہت ہوا، بچوں کو بخش دیں

سپریم کورٹ نے مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے کی شنوائی پٹنہ سے دہلی منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے حکومت سے کہا ہمیں یہ جاننے کا حق ہے کہ آپ حکومت کیسے چلا رہے ہیں۔

فوٹو: رائٹرس

سوشل میڈیا پر شہری حقوق کے تحفظ کو لے کر پارلیامانی کمیٹی نے ٹوئٹر کو طلب کیا

کچھ دن پہلے رائٹ ونگ تنظیم یوتھ فار سوشل میڈیا ڈیموکریسی کے ممبروں نے ٹوئٹر پر الزام لگایا تھا کہ اس نے رائٹ ونگ مخالف رخ اختیار کیا ہے اور ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔ تنظیم نے پارلیامانی کمیٹی کے صدر انوراگ ٹھاکر سے اس کی شکایت کی تھی۔

مغربی بنگال میں سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش  گزشتہ سوموار کو نئی دہلی میں کیلاش وجئے ورگیہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہو گئیں/ (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

مغربی بنگال: جس سابق آئی پی ایس کے گھر سی آئی ڈی کو 2.5 کروڑ روپے ملے تھے، وہ بی جے پی میں شامل

بی جے پی میں شامل ہوئیں سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش جبراً وصولی اور مجرمانہ سازش کے معاملے میں سی آئی ڈی جانچ‌کے دائرے میں ہیں، جبکہ ان کے شوہر راجو حراست میں ہیں۔

علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی

مدھیہ پردیش: مبینہ گئو کشی کے معاملے میں 3 لوگوں پر این ایس اے کے تحت معاملہ درج

پولیس نے کہا ہے کہ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے این ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔شیو راج حکومت میں 2007 سے 2016 کے بیچ گئو کشی کے معاملے میں 22 لوگوں کو این ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

George-Fernandes-PTI

جب وزیر دفاع رہتے ہوئے جارج فرنانڈیز کو پولیس نے کھدیڑ دیا تھا…

آج کے ہندوستان میں شاید ہی کوئی تصور کرسکے کہ کونکنی بولنے والا جنوب کا ایک عیسائی اس حد تک سیاست پر اثر انداز ہوسکے کہ وہ بمبئی میں طاقتور کانگریسی لیڈروں کا تختہ پلٹ دے اور پھر آٹھ بار مسلسل بہار جیسے صوبہ سے لوک سبھا کی نمائندگی کرے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

آسام کی بی جے پی حکومت نے اسمبلی میں غیر ملکی باشندوں کے غیر قانونی ہونے کے الگ الگ اعدادو شمار پیش کیے

پارلیامانی امور کے وزیر موہن پٹواری نے اسمبلی میں بتایا کہ 1985 سے 2018 تک کل 103764 غیرملکی باشندوں کے غیر قانونی ہونے کااعلان کیا گیا تھا۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 1985 سے 2018 تک 94425 غیر ملکی باشندوں کے غیر قانونی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(اسمرتی اییرانی (فائل فوٹو : پی ٹی آئی

مودی جس دن سنیاس  لیں‌ گے، میں بھی اسی دن سیاست چھوڑ دوں‌گی: اسمرتی ایرانی

میں خود کو کافی خوش قسمت مانتی ہوں کہ میں نے اٹل بہاری واجپائی جیسے کرشمائی رہنما کے ساتھ کام کیا ہے اور موجودہ وقت میں نریندر مودی کی قیادت میں کام کر رہی ہوں اور جس دن پردھان سیوک سنیاس لے لیں‌گے، میں بھی اسی دن سیاست کو الوداع کہہ دوں‌گی۔

سابق سی ای سی ایس وائی قریشی (فوٹو : پی ٹی آئی)

سیاسی قوت ارادی کے فقدان کی وجہ سے انتخابی اصلاحات مؤخر: سابق چیف الیکشن کمشنر

سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے ’ دی گریٹ مارچ آف ڈیموکریسی : سیوین ڈیکیڈس آف انڈیاز الیکشنس ‘کے پیش لفظ میں کہا کہ جتنے بھی انتخابی اصلاحات ہوئے ہیں، وہ تمام عدلیہ کی مداخلت سے ہوئے ہیں۔

فوٹو: رائٹرس

بلیک منی پر رپورٹ کو عام نہیں کرسکتے: وزارت خزانہ

مرکزی حکومت کے پاس اس رپورٹ کو جمع کرائے 4 سال سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے ۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان رپورٹس کی جانچ ایک پارلیامانی کمیٹی کر رہی ہے ، ایسے میں ان کو عام کرنے سے پارلیامنٹ کے خصوصی اختیار کی خلاف ورزی ہوگی۔

انا ہزارے، فوٹو: پی ٹی آئی

اگر مودی حکومت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتی تو میں اپنا پدم بھوشن لوٹا دوں گا: انا ہزارے

لوک پا ل کی تقرری کے مطالبے کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے انا ہزارے کی حمایت میں بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیو سینا نے ان سے گزارش کی ہے کہ وہ جئے پرکاش نارائن کی طرح بدعنوانی کے خلاف تحریک کی قیادت کریں۔