violence

modi-nitish-kumar-pti

نتیش کمار کا دعویٰ ؛ ہماری حکومت میں نہیں ہوئے فسادات، جانیے کیا ہے حقیقت

نتشب کمار نے ایک حالیہ انٹرویو مںم کہا تھا کہ ا ن کی 13 سالہ حکومت مں صرف ایک بار نوادہ مںا کرفوی لگا اور وہ بھی محض 48 گھنٹے کے لئے۔ مگر مڈییا رپورٹس کی مانں ، تو ان کا یہ دعویٰ بھی سچائی سے پرے ہے۔

LateharMobLynchingCase

لاتیہار ماب لنچنگ: رشتہ داروں نے کہا، مجرموں کو سزا ہونے کے بعد بھی مل رہی ہیں دھمکیاں

جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع‎ کے بالوماتھ میں سال 2016 میں دو مویشی کاروباریوں کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ مرنے والوں کی فیملی نے جھارکھنڈ حکومت سے مناسب تحفظ مہیا کرانے کے ساتھ ہی معاوضے کی مانگ کی ہے۔

فوٹو : رائٹرس

سیتامڑھی فساد: توکیا نتیش حکومت میں مسلمانوں کواحتجاج کرنے کا بھی حق نہیں رہا؟

جے ڈی یوکے قانون سازکونسل کے رکن خالد انورکا میڈیامیں ایک بیان آیاکہ سیتامڑھی میں کچھ نہیں ہوا اورفسادمیں کسی کے مارے جانے کی بات محض افواہ ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

گزشتہ  دنوں گجرات میں ایک معصوم کے ساتھ ریپ کے بعد شمالی ہندوستان سے گجرات گئے مزدوروں کے خلاف تشدد شروع ہو گیا۔ احمد آباد اسٹیشن پر ٹرین سے واپس اپنی ریاست لوٹنے کے لئے لگی لوگوں کی قطار۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

بہاری مزدوروں کی نقل مکانی  :’ہمیں ماں بہن کی گالیاں دےکر گجرات خالی کرنے کو کہا گیا تھا ‘

28 ستمبر کو گجرات کے سابرکانٹھا ضلعے‎ میں 14 مہینے کی معصوم سے ریپ کا الزام بہار کےرہنے والے ایک آدمی پر لگنے کے بعد ریاست کے آٹھ ضلعوں میں شمالی ہندوستان کے مزدوروں کے خلاف تشدد شروع ہو گیا جس کے بعد وہاں سے نقل مکانی جاری ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

تشدد کے بعد یوپی اور بہار کے لوگوں کا گجرات چھوڑنا جاری، 431 لوگ گرفتار

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گجرات کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے بیان دیا کہ پچھلے تین دنوں میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ گجرات کی ترقی سے جلتے ہیں، انہوں نے یہ افواہ پھیلائی ہے۔

نورالحسن کے گیراج میں جلی ہوئی ٹرک۔(فوٹو :امیش کمار رائے /دی وائر)

بہار :فساد متاثرہ دکانداروں کو کیوں لگ رہا ہے کہ نتیش حکومت ان کو ٹھگ رہی ہے؟ 

گراؤنڈ رپورٹ :بہار کے اورنگ آباد میں مارچ میں رام نومی کے وقت ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں کئی دکانوں میں لوٹ پاٹ کرکے آگ لگا دی گئی تھی۔اس وقت نتیش حکومت نے متاثر دکانداروں کو معاوضہ دینے کی بات کہی تھی، لیکن چار مہینے کے بعد بھی زیادہ تر دکانداروں کو ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں ملا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

جھارکھنڈ: گئو رکشا کے نام پر ہوئے قتل کے مجرموں کے جیل سے نکلنے پر خیر مقدم کرنے آئے مرکزی وزیر

رام گڑھ میں گزشتہ سال مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں ہوئے علیم الدین انصاری کے قتل کے مجرم ٹھہرائے گئے 8 ملزموں کو گزشتہ ہفتے ضمانت ملی تھی۔ بدھ کو ان کے جیل سے نکلنے پر بی جے پی رکن پارلیامان اور مرکزی وزیر جینت سنہا نے ان کا خیر مقدم کیا۔

Tauheed_Jharkhand

جھارکھنڈ : کیا گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں توحید کا قتل کیا گیا؟

گزشتہ سال جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں مبینہ طور پر گائے کے گوشت رکھنے کے شک میں بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ‌کر قتل کر دیے گئے علیم الدین انصاری کے بعد اسی علاقے میں ایک اور آدمی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت سے کئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔

ایس سی / ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت میں 2 اپریل کو بلائے گئے  بھارت بند   کی ایک تصویر (فوٹو : پی ٹی آئی)

عدالت ایسے اصول نہیں بنا سکتی جو حکومت کے ذریعے منظور قانون کے برعکس ہوں : مرکزی حکومت

ایس سی ایس ٹی قانون سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو بڑی بنچ کو سونپنے کی گزارش کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کےکے وینو گوپال نے کہا کہ اس انتظام کی وجہ سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔

راکیش ٹموٹیا کے ماں باپ، بیوی اور بچے (فوٹو : سوربھ ارورا)

بھارت بند: گوالیار میں مارے گئے دلتوں کی فیملی کو اب تک انصاف کا انتظار

گوالیار سے گراؤنڈ رپورٹ : راکیش ٹموٹیا اور دیپک جاٹو کی موت دو اپریل کو ‘ بھارت بند ‘ کے دوران ہوئے دنگے میں گولی لگنے سے ہو گئی تھی۔ دو اپریل کی صبح راکیش ٹموٹیا اور ان کی فیملی کے لئے کسی عام صبح کی طرح ہی […]

فوٹو : پی ٹی آئی

ایس سی، ایس ٹی قانون معاملہ : مرکز کی طرف سے نظر ثانی کی عرضی داخل

وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا مودی سرکار دلتوں کی حمایت میں ہے ۔ہم نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن ڈالی ہے۔اس کو حکومت کے سینئر وکیلوں کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Photo: culturalindia.net

بنگال :رام نومی جلوس کے دوران مولانا آزاد کے مجسمہ پر حملے کا ویڈیو وائرل

رام نومی کے موقع پر ہوئے تشدد کے واقعات میں تین افراد کی موت ہوچکی ہے اور 50سے زائد افراد زخمی ہیں ۔کانکی ناڑہ اور رانی گنج میں درجنوں دوکانیں جلادیے گئے ہیں ۔ نئی دہلی :رام نومی کے موقع پر ہوئے فرقہ وارنہ تشدد کے واقعات کے […]

فوٹو: فیس بک

انکت سکسینہ معاملہ:کیا آنرکلنگ میں مذہب کارول دال میں نمک کےبرابر ہے؟

انکت کے والد کو ہمارا سلام۔میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر انکت کے والد نے اپیل نہ کی ہوتی تو آج دہلی کاس گنج میں تبدیل ہو چکی ہوتی۔انہوں نے در اصل ہندوستا ن کی روح کو مجروح ہونے سے بچا یا ہے۔ انکت کی […]

IMAGE

مظفر نگر فساد: سابق مرکزی وزیر اور بھاجپا ایم ایل اے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

اتر پردیش سرکار میں وزیر سریش رانا، سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان، بھاجپا ایم ایل اے سنگیت سوم اور امیش ملک  سے 19 جنوری 2018 کوعدالت نے پیش ہونے کے لئےکہا۔ مظفر نگر: اترپردیش کی ایک مقامی عدالت نے ریاستی حکومت میں وزیر سریش رانا، سابق مرکزی وزیر […]

rajasthan-muslim-folk-singer

راجستھان : احمد خان قتل معا ملہ ،200 مسلمانوں نے چھوڑا گاؤں

ہم اس گاؤں میں کیسے لوٹ سکتے ہیں، ہم ڈرے ہوئے ہیں ،ہم کارروائی چاہتے ہیں ۔ہمارا ساز دم توڑ گیا ۔میرے بھائی کے چار بچے یتیم ہوگئے ،ان کی پرورش کون کرے گا۔ نئی دہلی :راجستھان کے دانٹل گاؤں میں دو ہفتے پہلےلوک گیت اور بھجن  گانے […]

AppleMark

بی جے پی کیرل میں تشدد بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے : سی پی آئی (ایم)

پولت بیورو  رکن پرکاش کرات کا الزام، سیاسی مقابلے میں ناکام بی جے پی کا پیدل مارچ ریاست میں تشدد بھڑکانے کی قواعد۔ نئی دہلی : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ )نے بی جے پی پر کیرل میں بایاں محاذ جماعتوں کا سیاسی طور پر مقابلہ کر پانے […]