نیوزکلک کو راحت، مگر بے روزگاری، بدنامی اور غیر یقینی صورتحال کا بوجھ آج بھی ڈھو رہے ہیں سابق ملازمین

فروری 2024 تک نیوزکلک میں تقریباً سو لوگ کام کرتے تھے، جن کا گھر صرف اسی تنخواہ سے چلتا تھا۔ لیکن ادارے کے خلاف ایجنسیوں کی کارروائی اور بینک اکاؤنٹس فریز ہونے کی وجہ سے نیوزکلک سے نوکری گنوانے والے تقریباً 80 فیصد ملازمین کو اب تک کوئی مستقل نوکری نہیں ملی ہے۔

نوئیڈا: نابالغ کی گرفتاری پر این ایچ آر سی کے از خود نوٹس کے بعد متاثرہ خاندان کا الزام، ’پولیس بنا رہی ہے دباؤ ‘

نوئیڈا مزدور تحریک کے معاملے میں ایک نابالغ کو دو مہینے تک بالغ قیدیوں کے ساتھ جیل میں رکھے جانے پر دی وائر کی رپورٹ کا این ایچ آر سی نے نوٹس لیا ہے۔ اس کے بعد گوتم بدھ نگر پولیس نے مذکورہ لڑکے کو ’دنیش‘ کہتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بالغ ہے۔ دنیش نابالغ کے بڑے بھائی ہیں اور ان کا الزام ہے کہ پولیس نے انہیں ایک ویڈیو میں اپنے بھائی کے ذریعے ان کا آدھار کارڈ چوری کرکے نوکری کرنے کی بات قبول کرنے کوکہا ہے۔

نیٹ-یو جی: ری-ٹیسٹ سے پہلے ناگپور کے طالبعلم کو ابو ظہبی کا اگزام سینٹر ملا، تنازعہ کے بعد اصلاح

نیٹ-یو جی کے ری -ٹیسٹ سے پہلے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے ناگپور کے ایک امیدوار کو متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی میں اگزام سینٹر الاٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا۔ اس  کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر امتحان کے نظام پر سوال اٹھنے لگے۔ تاہم، این ٹی اے نے کہا ہے کہ اس غلطی کو فوراً ٹھیک کر لیا گیا ہے۔

مہاراشٹر: اسکول پروگرام میں ’پاکستانی گیت‘ بجانے کے الزام میں پرنسپل سمیت تین پر کیس درج

واقعہ جالنہ ضلع کا ہے، جہاں الزام لگایا گیا ہے کہ ایک اسکول نے اپنے سالانہ پروگرام میں پاکستانی موسیقی بجائی اور پیشکش کے دوران ایک پاکستانی شدت پسند کی تصویر بھی دکھائی گئی۔ تاہم، اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ پروگرام میں بجائی گئی موسیقی پاکستانی نہیں تھی بلکہ مقبول ترکی ٹی وی سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی تھی، اور دکھائی گئی تصویر بھی اسی سیریل کے ایک اداکار کی تھی۔

بہار: گھر سے اغوا کرنے کے بعد خاتون کے ساتھ گینگ ریپ، اب تک ایک بھی گرفتاری نہیں

بہار کے بیگوسرائے میں ایک خاتون نے پانچ لوگوں پر گینگ ریپ اور وحشیانہ حملے کا الزام لگایا ہے۔ اسپتال میں علاج کے دوران متاثرہ کے پرائیویٹ پارٹ سے ایک زندہ کارتوس، پتھر اور لکڑی کا ایک ٹکڑا نکالا گیا۔ ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا گیاہے اور جانچ جاری ہے۔

پہاڑی عوام کی سلامتی، میدانی علاقوں کی بقا کا ضامن

اگر ہم نے پہاڑوں کے ماحولیاتی نظام کو میدانی علاقوں کے مفادات سے ہم آہنگ نہ کیا، تو پگھلتے ہوئے گلیشیربہت جلد ہندوستان اور پاکستان کے سیاسی غرور، ان کی معیشتوں اور ان کی نام نہاد سرحدوں کو اپنے سیلابوں میں بہا کر لے جائیں گے۔

پونے عدالت میں ستیہ کی ساورکر کا بیان، ’ساورکر نے رحم کی درخواستیں دیں، بھگت سنگھ اپنے اصولوں پر قائم رہے‘

راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتک عزت کے معاملے کی شنوائی کے دوران ونایک دامودر ساورکر کے رشتہ دار ستیہ کی ساورکر نے پونے کی عدالت میں تسلیم کیا کہ ساورکر نے برطانیہ حکومت کے سامنے دس رحم کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی مانا کہ کئی دوسرے انقلابیوں نے ایسی درخواستیں نہیں دی تھیں۔

پریانک کھڑگے نے آر ایس ایس چیف کو خط لکھ کر چندے کے ذرائع، آمدنی اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات کی جانکاری دینے کو کہا

کرناٹک کے وزیر داخلہ پریانک کھڑگے نے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو خط لکھ کر کہا کہ ہندوستان اور بیرون ملک 60,000 سے زائد شاکھاؤں اور کروڑوں سویم سیوکوں کا دعویٰ کرنے والی اتنی بڑی تنظیم کو شفافیت، جوابدہی اور آئینی تعمیل کے اعلیٰ ترین معیارات پر کھرا اترنا چاہیے۔

نوئیڈا: مزدور تحریک سے کوئی ناطہ نہیں، دو مہینے سے حراست میں نابالغ؛ ضمانت کے لیے پیسے تک نہیں

نوئیڈا مزدور تحریک معاملےمیں 14 اپریل کو حراست میں لیے جانے کے بعد ایک نابالغ لڑکے کو تقریباً دو مہینے تک بالغ ملزمین کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔ میڈیکل جانچ میں نابالغ ثابت ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد اسے جووینائل ہوم بھیجا گیا۔ 29 مئی کو ضمانت مل جانے کے بعد بھی وہ اب تک باہر نہیں نکل سکا ہے کیونکہ اہل خانہ کے پاس ضمانت بھرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

کیا این سی پی آئی کے ارکان ٹی ایم سی کے باغی رہنماؤں کو قبول کرپائیں گے؟

نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی آف انڈیا، جس میں ٹی ایم سی کے باغی ارکان پارلیامنٹ شامل ہوئے ہیں، کے آرگنائزیشنل سکریٹری شانتنو ڈے نے دی وائر سے کہا کہ وہ اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں جس کے تحت ناردا اور شاردا گھوٹالوں میں ملوث اور بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ وہیں، پارٹی کے بعض دوسرے رہنماؤں نے حال ہی میں بنگال میں بی جے پی کی جیت کا جشن منایا تھا۔

پاکستان نے امریکہ – ایران امن معاہدے کا اعلان کیا، 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہو سکتے ہیں دستخط

سوموار کی صبح امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ اس مذاکراے میں ثالث کا کردارادا کر رہے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔ وہیں، امریکہ-ایران معاہدے کے اعلان کے بعد ایشیا میں شروعاتی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی، جبکہ ایشیائی شیئر بازاروں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

ڈیموگرافک تبدیلی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کو امت شاہ کی ہدایت- سرحدی اضلاع کا دورہ کریں

وزیر داخلہ امت شاہ نے آبادیاتی تبدیلی  کے جائزے کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو سرحدی علاقوں،میٹروپولیٹن سٹی اور صنعتی شہروں میں آبادی کے ڈھانچے میں آئی تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران، کمیٹی میں کسی ماہر آبادیات کے شامل نہ ہونے پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

فیوچر رائٹ – کیا مظفر نگر کے حوالے سے جوئی سیکو کی کتاب کا عنوان ہی حکومت کی بے چینی کی وجہ ہے؟

جوئی سیکو کی کتاب ’دی ونس اینڈ فیوچر رائٹ‘ پہلے فرانسیسی میں شائع ہو چکی ہے، اور ہندوستان میں امید کی جا رہی تھی کہ اس کا ہندوستانی  ایڈیشن – انگریزی میں، جلد ہی قارئین کے ہاتھوں میں ہوگا۔ تاہم، اب ایک طرح سے یہ طے ہوگیا ہے کہ اس کے ہندوستانی ایڈیشن  سے قارئین محروم رہ جائیں گے۔

رام مندر چڑھاوا تنازعہ: ایودھیا میں جو ہو رہا ہے، اس میں نیا کیا ہے؟

رام مندر چڑھاواتنازعہ کے حوالے سے ایودھیا میں عام طور پر لوگ ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیں- یہ کہ جو کچھ کہا، سنا یا کیا جا رہا ہے، اس میں نیا کیا ہے؟ اس کی شروعات تو 22-23 دسمبر 1949 کو بابری مسجد میں مورتی رکھے جانے کے فوراً بعد ہی اس وقت ہو گئی تھی، جب وہاں چڑھاوے کی صورت میں بے تحاشہ دولت آنا شروع ہو گئی تھی۔

اتر پردیش کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قائم کیے جائیں گے ’اینٹی کنورژن‘ سیل

اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ہدایت دی ہے کہ تمام یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ’اینٹی کنورژن‘ سیل قائم کیے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو متاثر کرکے، ان میں خوف پیدا کرکے، ذہنی دباؤ ڈال کر یا لالچ دے کر کیے جانے والے کسی بھی طرح کے غیر قانونی یا جبری تبدیلی مذہب کی کوششیں پوری طرح سے ناقابل قبول، غیر اخلاقی اور قانون کے خلاف ہیں۔

امریکی کارروائی میں ہندوستانی ملاحوں کی موت: حکومت کا سست ردعمل، ’مودی کی مضبوط قیادت‘ کے دعوے کی قلعی کھولتا ہے

امریکہ ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہے، لیکن جب کسی اسٹریٹجک پارٹنر کی فوج آپ کے شہریوں کی جان لیتی ہے ،تو اسٹریٹجک خودمختاری کا تقاضہ ہے کہ اس کی مذمت کی جائے۔ نئی دہلی کی جانب سے ایسا نہ کر پانا ہندوستان کی ’اسٹریٹجک خودمختاری‘ کے دعوے کو کمزور کرتا ہے۔

آسام: مدارس کے بہانے نفرت کی سیاست نے مسلمانوں کو تعلیمی میدان سے باہر کر دیا؟

گراؤنڈ رپورٹ: اس وقت آسام میں تعلیمی اصلاحات کی سچائی  یہی ہے کہ مدارس کو اسکول میں تبدیل کرتے ہوئے ایک بڑی اقلیتی برادری کے تشخص کو کمزور کرنے کی منظم کوشش حکومت کی جانب سےکی گئی ہے۔ اور اس تعلیمی اصلاح کے پس پردہ ڈاکٹر اور انجینئر […]

گوری لنکیش کے قتل کے تقریباً نو سال بعد کیس کی شنوائی ساتویں جج کے پاس پہنچی

صحافی گوری لنکیش کو 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں دائیں بازو کے ہندوتوا گروپوں سے وابستہ لوگوں کے خلاف شنوائی  چل رہی ہے۔ اس کیس کی شنوائی کرنے والے جسٹس کے ایس بھرت کمار ساتویں جج ہیں۔ اس سے قبل سماعت کرنے والے چھ ججوں کو ہائی کورٹ میں عہدے کی ترقی دے دی گئی  ہےاور ایک جج کا تبادلہ ہائی کورٹ کے سینئر انتظامی عہدے پر کر دیا گیا ہے۔

جس ملک میں ایک ٹھیلے والے کو بھی رجسٹریشن کرانا پڑتا ہے، وہاں آر ایس ایس کو چھوٹ کیسے: پریانک کھڑگے

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے دعویٰ کیا تھا کہ تنظیم کو باقاعدہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ موجودہ قانونی دفعات کے تحت اسے چھوٹ حاصل ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ پریانک کھڑگے نے کہا کہ جس ملک میں ہر ٹھیلہ -پھیری لگانے والے کو بھی رجسٹریشن کرانا پڑتا ہے، وہاں آر ایس ایس جیسی تنظیم قانون سے اوپر کیسے ہو سکتی ہے؟ وہ دکھائیں کہ انہیں آئین کی دفعات سے کس طرح استثنیٰ حاصل ہے۔

نیوزکلک کے خلاف پولیس اور ای ڈی کے کیس رد، عدالت نے کہا – قانون کا غلط استعمال، بے بنیاد دعوے

دہلی ہائی کورٹ نے نیوز کلک کے خلاف دہلی پولیس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے معاملوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق معاملے میں نیوز ادارے کے خلاف پولیس کی تحقیقات کو جاری رکھنے کی اجازت دینا ’قانونی عمل کا سنگین غلط استعمال‘ ہوگا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ای ڈی کی کارروائی میں ایسے دعوے کیے گئے ہیں جن کی کوئی ٹھوس بنیاد موجود نہیں ہے۔

ناگپور: ایم این ایل یو نے ریزرویشن پالیسی کی خلاف ورزی پر دی وائر کی رپورٹ کے بعد پی ایچ ڈی داخلے شروع کیے

ریزرویشن پالیسی کی خلاف ورزی پر دی وائر کی رپورٹ کے بعد مہاراشٹر نیشنل لا یونیورسٹی نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت اُن طبقات کے طلبہ کو داخلہ دینے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جنہیں یونیورسٹی برسوں سے باہر رکھتی آ رہی تھی۔تاہم، پی ایچ ڈی پروگرام کا 2026 کا بیچ پہلے ہی مارچ میں شروع ہو چکا ہے اور طلبہ اپنا کورس ورک مکمل کرنے والے ہیں۔ اب آنے والے بیچ میں صرف الگ الگ ریزرو زمروں کے طلبہ ہوں گے۔

چار سال سے زیادہ سے جیل میں بند کشمیری ایکٹوسٹ خرم پرویز کو این آئی اے کیس میں ضمانت ملی

کشمیر کے معروف انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ این آئی اے نے خرم پرویز کے دفتر پر چھاپے ماری کے بعد 22 نومبر 2021 کو انہیں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا، جس پر اقوام متحدہ سمیت کئی عالمی تنظیموں نے اعتراض کیا تھا۔

یوپی: پیپر لیک کے الزامات کے خلاف احتجاج کر رہے طالبعلموں کی حمایت میں آئے کوچنگ سینٹر یوگی حکومت کے نشانے پر

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فائر سیفٹی قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے الزام میں شہر کے تین کوچنگ اداروں کو سیل کر دیا۔ تاہم، وہاں کے اساتذہ کا خیال ہے کہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ تینوں کوچنگ اداروں کے مالکان کا الزام ہے کہ یہ کارروائی جان بوجھ کر لیکھ پال امتحان میں مبینہ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے طالبعلموں کی حمایت کے جواب میں کی گئی ۔

وعدے بنام حقیقت کانگریس نے جاری کیا مودی سرکار کا رپورٹ کارڈ، کہا – وعدے پورے کرنے میں ناکام

نریندر مودی حکومت کے تیسرے دور کے دو سال پورے ہونے پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے ’پرچار بنام حساب‘کے نام سے 75 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 سال’بڑے بڑے اعلان‘والے رہے ہیں، لیکن عوام کی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ حکومت خاطر خواہ روزگار پیدا کرنے میں ناکام رہی اور نریندر مودی کے دورحکومت میں روپیہ سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں سے ایک رہا۔

راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کی نامزدگی مسترد ، الیکشن کمیشن پر اٹھے سوال

مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کی نامزدگی مسترد ہونے کے بعد سیاسی تنازعہ اور گہرا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت پر جمہوری اداروں کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے، وہیں بی جے پی نے نامزدگی کے پرچہ میں حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

پاک-ہند امن عمل کی بحالی اور کشمیر پر 2007 کے فریم ورک کی طرف واپسی کا مطالبہ

’جموں و کشمیر: آگے کا راستہ‘کے موضوع پر منعقد ایک ویبینار میں شرکاء کے درمیان ترجیحات اور حکمتِ عملی پر اختلافات تھے، لیکن اکثریت اس بات پر متفق تھی کہ تصادم کے بجائے صرف اور صرف مکالمہ ہی کشمیر اور مجموعی طور پر جنوبی ایشیا کے محفوظ مستقبل کا واحد حقیقت پسندانہ راستہ ہے۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر: شورش، کشمیری مہاجر سیٹیں اور حل

پاکستانی زیر انتظام کشمیر اگر واقعی اپنے آپ کو کشمیریوں کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے اپنے دروازے تنگ کرنے کے بجائے کشادہ کرنے ہوں گے۔لاکھوں مہاجر کشمیریوں کو سیاسی نظام سے باہر دھکیلنا نہ تو مسئلے کا حل ہے اور نہ ہی اس سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے عوام کے حقیقی مسائل حل ہوں گے۔

اجولا یوجنا: مرکزی حکومت نے سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈروں کی تعداد نو سے گھٹا کر چار کی

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے پردھان منتری اجولا یوجناکے مستفیدین کو رعایتی نرخوں پر دیے جانے والے گھریلو گیس (ایل پی جی) سلنڈروں کی سالانہ تعداد نو سے کم کرکے صرف چار کر دی ہے۔ حکومت کے اس قدم کی جانکاری گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق جاری پریس بیان میں سامنے آئی۔

وشاکھاپٹنم پلانٹ میں دھماکے کے بعد پگھلا ہوا اسٹیل مزدوروں پر گرا، آٹھ کی موت

آندھرا پردیش کے سرکاری انٹرپرائز وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں سوموار کی شام اسٹیل میلٹنگ یونٹ میں دھماکہ ہوا، پگھلا ہوا اسٹیل نیچے فرش پر کام کررہے مزدوروں پر گر گیا، جس میں آٹھ لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ چھ دیگر شدید طور پرجھلس گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ جان لیوا دھماکہ پگھلے ہوئے اسٹیل میں پھنسی ہوئی  گیسوں کی وجہ سے ہوا۔

سسٹم کی لاپروائی اور حادثے: ’دہلی میں سب چلتا ہے!‘

مالویہ نگر میں لگی آگ کے بعد قوانین کی خلاف ورزی پر ہوٹل  مالک نے کہا کہ ’دہلی میں سب چلتا ہے!‘ غور کریں کہ ایسا صرف دہلی میں نہیں بلکہ دوسری جگہوں پر بھی چل رہا ہے، اس لیے لاپروائیوں کا یہ سلسلہ لامتناہی ہے۔ ’چلتا ہے‘ کے باعث صورتحال یہ ہے کہ کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ اچانک کوئی رہائشی علاقہ تجارتی علاقے میں کیسے تبدیل ہو گیا؟ کیسے کسی نامی اسپتال کے کھلنے کے بعد ہر گھر میں ہوٹل، ریستوراں یا پیتھو لیب کھل گئے؟

رجیجو صاحب! ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف جبر و استبداد ’پروپیگنڈہ‘ نہیں، بڑی سچائی ہے

فیکٹ چیک: مرکزی وزیر کرن رجیجو نے مودی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں پر ہونے والے جبر کو اپوزیشن کی جانب سے پھیلایا گیا ’پروپیگنڈہ‘ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ تاہم، بی جے پی کے گزشتہ ایک دہائی کے دور حکومت میں ہندوستان کی اقلیتوں، خصوصی طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندوتوا انتہاپسندوں کے حملوں کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑا ہے۔

بہار: حکومت کی جانب سے سکیورٹی میں کٹوتی کے بعد لالو یادو کے خاندان نے سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بھیجا

بہار کی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سپریمو لالو پرساد یادو کی سکیورٹی میں کی گئی کٹوتی کے خلاف سنیچر کو رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات تمام سکیورٹی اہلکاروں کو لوٹا دیا۔ اس واقعہ کے بعد آر جے ڈی کے کارکن بڑی تعداد میں لالو خاندان کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی کے طور پر کھڑے نظر آئے۔

جنگ بندی کے دو ماہ بعد ایک بار پھر آمنے سامنے اسرائیل اور ایران، میزائل اور فضائی حملوں سے کشیدگی میں اضافہ

دو ماہ قبل ہوئی جنگ بندی کے بعد اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے کے علاقوں پر براہ راست حملے کیے ہیں۔ بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے میزائل داغے، وہیں اسرائیل نے ایران کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

برکت اللہ یونیورسٹی کا نام اس لیے بدلا جا رہا ہے کہ یہ ایک مسلمان مجاہد آزادی سے منسوب ہے؟

مولانا محمد برکت اللہ بھوپالی ہندوستان کی تحریک آزادی کے ان سرکردہ اور صف اول کے انقلابی رہنماؤں میں تھے، جنہوں نے بیرون ملک برطانوی حکومت کے خلاف مہم چلائی۔ اب ان کے نام سے منسوب برکت اللہ یونیورسٹی کا نام بدل کر’ماں واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی‘ کیے جانے کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس پر مقامی لوگوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

منریگا کا خاتمہ اور ’کام کے حق‘ کی لڑائی: ہم نے کیا پایا، کیا کھویا؟

منریگا صرف کاغذ پر لکھا ہواقانون نہیں تھا، بلکہ ہر گاؤں میں جمہوریت کا زندہ نمونہ بن گیا تھا۔ نئی اسکیم (وی بی-گرام جی یوجنا) میں کام صرف اس گاؤں اور دیہات میں دستیاب ہوگا، جن کا انتخاب مرکزی حکومت کرےگی۔ اس طرح بااختیار اور حقوق یافتہ شہری کو محتاج بنا دیا گیا ہے۔ لاکھوں مزدوروں کے لیے جو پہلے ایک قانونی حق تھا، وہ اب  نوکرشاہی کے رحم و کرم پر منحصر ہو گیا ہے۔

راجستھان: بی جے پی ایم ایل اے نے اسلام پور کا نام ’شری رام پور‘ رکھنے کی سفارش کی، گاؤں والوں  نے مخالفت کی

جھنجھنو ضلع کے اسلام پور گاؤں کا نام بدل کر ’شری رام پور‘ رکھنے کے مطالبے کے خلاف گاؤں والوں  نے ضلع کلکٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بی جے پی ایم ایل اے  راجیندر بھامبو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کا نام بدلنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور حکومت اس معاملے پر فرقہ پرست سیاست نہ کرے۔

پانچ سال پہلے کے مقابلے اب فریشر کے لیے پہلی نوکری حاصل کرنا زیادہ دشوار: رپورٹ

آن لائن جاب سرچ پورٹل ’انڈیڈ‘کی’فریشر ہائرنگ رپورٹ‘کا حوالہ دیتے ہوئے فنانشل ایکسپریس نے بتایا ہے کہ پانچ سال پہلے کے مقابلے  اب فریشر کے لیے نوکری کی دنیا میں قدم رکھنا زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ سروے میں شامل 72 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ انٹری لیول نوکریوں کے لیے بھی تجربے کی شرط رکھی جاتی ہے، جبکہ 61 فیصد لوگوں کو درخواست دینے کے بعد شاید ہی کوئی جواب موصول ہوتا ہے۔

مالویہ نگر آتشزدگی معاملہ: ملازمین کی کمی کے باعث ریسکیو کارروائی میں ہوئی تاخیر، حادثے کے بعد لائسنس کے لیے درخواست

دہلی کے مالویہ نگر میں بدھ کی صبح فلورش بی اینڈ بی میں لگی آگ نے ہوٹل انتظامیہ اور قوانین کی خلاف ورزی اور حفاظتی لاپرواہی سے متعلق کئی سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اول تو یہ عمارت ’ہوٹل‘ کے طور پر درج ہی نہیں تھی۔ وہیں عملے کی کمی کے باعث پاس کے فائر اسٹیشن سے مدد پہنچنے میں بھی تاخیر ہوئی۔

منی پور: ایس آئی آر کے خلاف احتجاج، 59 ہزار بے گھر لوگوں کے چھوٹ جانے پر تشویش

تشدد سے متاثرہ منی پور میں اثر و رسوخ رکھنے والی تنظیم کُکی انپی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جاری ایس آئی آر کا عمل قابل قبول نہیں ہے۔ تنظیم کے مطابق، یہ عمل غیر جانبداری، سب کو ساتھ لے کر چلنے اور انتظامی ذمہ داری کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اندرونی طور پر بے گھر آبادی کے ایک بڑے اور کمزور طبقے کی شمولیت کو یقینی بنائے بغیر کسی بھی اہم انتخابی اور انتظامی عمل کو آگے بڑھانا جمہوری نمائندگی کے اصولوں کو کمزور کرتا ہے۔