خبریں

نارتھ ایسٹ انتخابات2018:تریپورہ میں 25 سال بعد لیفٹ کو ہار کا سامنا

ریاست کی 60 سیٹوں میں سے 42 پر بھاجپا آگے۔ بی جے پی لیڈر رام مادھو نے کہا عوام نے ہمارے ‘چلو پلٹائی’ کےنعرے کا ساتھ دیا۔

NE2018

نئی دہلی :نارتھ ایسٹ کی تین ریاستوں میں آج اسمبلی الیکشن کے نتائج آ رہے ہیں۔ تری پورہ میں ووٹنگ 18 فروری کو ہوئی  تھی، وہیں ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی۔واضح ہو کہ تری پورہ میں بھاجپا نے 25 سالوں سے حکمراں  ماکپا کو کڑا چیلنج دیا ہے۔ ریاست کی 60 سیٹوں میں سے 42 پر بھاجپا آگے۔ رام مادھو نے کہا عوام نے ہمارے ‘چلو پلٹائی’  کےنعرے کا ساتھ دیا۔

واضح ہو کہ بی جے پی نے علاقائی پارٹی آئی پی ایف ٹی  کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پارٹی بہت پہلے سے الگ ریاست کی مانگ کر رہی ہے ۔لیکن اتحاد کے بعد اس مطالبے سے پارٹی نے انکار کیا ۔ بی جے پی  کے تریپورہ انچارج سنیل  دیو گھر نے اتحاد کے بعد کہا تھا کہ آئی پی ایف ٹی تپرا لینڈ یا الگ ریاست کا مطالبہ نہیں کرے گا۔

سی پی ایم نے اس اتحاد پر بی جے پی  کے ‘دوہرا معیار ‘ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پورے ملک میں خود کو راشٹر وادی طاقت کے طور پر پیش کرتی ہے، لیکن تری پورہ میں شدت پسندتنظیموں کے ساتھ ہاتھ ملاتی ہے۔

نریندر مودی، یوگی آدتیہ ناتھ، راج ناتھ سنگھ، امت شاہ ، اسمرتی ایرانی سمیت بی جے پی کے کئی بڑے سیاست دانوں نے ریاست میں پارٹی کے لیے تشہیر میں حصہ لیا ۔تری پورہ میں گزشتہ 25 سالوں سے سی پی ایم کی سرکار ہے۔ 2013 کے اسمبلی الیکشن میں سی پی ایم کو 49 اور کانگریس کو 10 سیٹیں ملی تھیں۔