خبریں

حیدرآباد یونیورسٹی میں ’شاہین باغ نائٹ‘ کا انعقاد، طلبا پر لگا 5-5 ہزار روپے کا جرمانہ

یونیورسٹی کے ذرائع  نے بتایا کہ 18 فروری کو یونیورسٹی نے3 طالبعلموں  پر جرمانہ لگایاہے۔ متعلقہ سرکلر میں کہا گیا کہ نارتھ شاپنگ کامپلیکس میں31 جنوری کو رات 9 بجے کے بعد طلبا نے ایک پروگرام کا انعقاد کیاتھا۔ اس  میں مبینہ طور پر کیمپس کی دیواروں کو بھی خراب کرنے کاالزام لگایا گیا  ہے۔

 یونیورسٹی آف حیدرآباد

یونیورسٹی آف حیدرآباد

نئی دہلی: حیدرآباد میں شہریت قانون( سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے طریقے پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد نے تین طالبعلموں پر 5-5 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان طلبا نے سی اے اےکے خلاف کیمپس میں رات 9 بجے کے بعد ‘شاہین باغ نائٹ’ کا انعقاد کیا تھا۔ ان پر یونیورسٹی  کے ضابطوں  کی  خلاف ورزی کا الزام ہے۔طلبہ یونین  نے اس فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

یونیورسٹی کے ذرائع  نے بتایا کہ 18 فروری کو یونیورسٹی نے3 طالبعلموں  پر جرمانہ لگایاہے۔ متعلقہ حکم میں کہا گیا کہ نارتھ شاپنگ کامپلیکس میں 31 جنوری کو رات 9 بجے کے بعدطلبا نے ایک پروگرام کا انعقاد کیاتھا۔ حکم  میں مبینہ طور پر کیمپس کی دیواروں کو بھی خراب کرنے کاالزام لگایا گیا  ہے۔

شاہین باغ کی طرز پر کیمپس میں 31 جنوری سے 2 فروری تک کا ایک مظاہرہ کیا گیا تھا۔یونیورسٹی نے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے کے الزام میں فصیح احمد، سہانا پردیپ اور اے ایس آدش پر جرمانہ لگایا ہے۔

ان طلبا کو کڑی وارننگ دی گئی ہے اور مستقبل  میں اپنی پڑھائی پر دھیان دینے کو کہا گیا ہے۔ یونیورسٹی نے اپنے حکم میں  کہا ہے کہ، ‘اس طرح کے انعقاد میں حصہ لیتے ہیں اورطلبا کسی بھی طرح سے یونیورسٹی کا ڈسپلن توڑتے  ہیں تو سخت ڈسپلنری  کارروائی سے طلبا کے اکیڈمک کریئر پرنقصاندہ اثرات پڑ سکتےہیں۔’

یونیورسٹی کی اس کارروائی کی یونین نے ایک بیان جاری کرکے مذمت کی ہے۔یونین نے کہا کہ یہ حکم یا سرکولر من مانا ہے اور وہ اس پر عمل  نہیں کریں گے۔ یونین کی مانگ ہے کہ بنا کسی شرط کے جرمانہ واپس لیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے،ایچ سی یو ایس یو (حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین)طلبا کویقین دلاتی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پرانتظامیہ  کے آگے نہیں جھکیں گے اور طلبا کے جمہوری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائےگا۔

یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے کہا، ‘یہ جرمانہ ان تین طالبعلموں پر لگایا گیا ہے جنہوں نے یونیورسٹی کے ضابطےکی  خلاف ورزی  کی جس کے تحت رات 9 بجے کے بعد کیمپس میں پبلک اسپیس پر کسی بھی طرح کی میٹنگ اور مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ ،یہ اوینٹ رات 9 بجے شروع ہوکر 2.30 بجے تک چلا تھا۔یونیورسٹی رجسٹرار پی سردار سنگھ نے کہا کہ طلبا پرجرمانہ ادا کرنے کے لیے کوئی مدت طے نہیں کی گئی ہے۔

(خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)