The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • یوپی: بریلی میں امام توصیف رضا کی لاش ملنے کے ایک ہفتے بعد ان کی اہلیہ نے شکایت درج کرائی
  • بنگال میں بی جے پی کا عروج: ممتا حکومت سے ناراضگی، پولرائزیشن اور ایس آئی آر تنازعہ رہے فیصلہ کن
  • مغربی بنگال میں ’کھلے‘ کمل کا اتر پردیش کے انتخابات پر ممکنہ اثر کیا ہو سکتا ہے؟
  • آسام میں بی جے پی کی مسلسل تیسری جیت: پولرائزیشن، حد بندی اور ہمنتا ماڈل کے سہارے مضبوط ہوئی حکومت
  • گجرات کی یونیورسٹی کا نیا نصاب: سماجیات میں ’مودی تتو‘، آر ایس ایس اور راشٹرواد شامل

ٹاپ اسٹوریز

  • یوپی: بریلی میں امام توصیف رضا کی لاش ملنے کے ایک ہفتے بعد ان کی اہلیہ  نے شکایت درج کرائی
    یوپی: بریلی میں امام توصیف رضا کی لاش ملنے کے ایک ہفتے بعد ان کی اہلیہ نے شکایت درج کرائی
  • ہندوستان میں انتخابات کی شفافیت پر اٹھتے سوال
    ہندوستان میں انتخابات کی شفافیت پر اٹھتے سوال
  • گجرات کی یونیورسٹی کا نیا نصاب: سماجیات میں ’مودی تتو‘، آر ایس ایس اور راشٹرواد شامل
    گجرات کی یونیورسٹی کا نیا نصاب: سماجیات میں ’مودی تتو‘، آر ایس ایس اور راشٹرواد شامل
  • آسام میں بی جے پی کی مسلسل تیسری جیت: پولرائزیشن، حد بندی اور ہمنتا ماڈل کے سہارے مضبوط ہوئی حکومت
    آسام میں بی جے پی کی مسلسل تیسری جیت: پولرائزیشن، حد بندی اور ہمنتا ماڈل کے سہارے مضبوط ہوئی حکومت
  • مغربی بنگال میں ’کھلے‘ کمل کا اتر پردیش کے انتخابات پر ممکنہ اثر کیا ہو سکتا ہے؟
    مغربی بنگال میں ’کھلے‘ کمل کا اتر پردیش کے انتخابات پر ممکنہ اثر کیا ہو سکتا ہے؟
خبریں

حکومت ہند نے ہندوتوا واچ ویب سائٹ کے ایکس اکاؤنٹ پر روک لگائی

دی وائر اسٹاف 17/01/2024

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

ہندوتوا واچ ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف حملوں اور ہیٹ اسپیچ کے حوالے سے رپورٹ تیار کرتا ہے۔ اس کے بانی رقیب احمد نائیک نے بتایا کہ انہیں منگل کو اس سلسلے میں ایک ای میل موصول ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت ہند نے اکاؤنٹ کو آئی ٹی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے پایا ہے۔

Hindutva-Watch

نئی دہلی: ایک قانونی مطالبہ کے جواب میں ریسرچ گروپ ‘ہندوتوا واچ’ کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ منگل (16 جنوری) کو ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا تھا۔

اس گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ وہ ‘ہندوستان میں شدت پسند ہندوؤں اور ہندوتوا ملیشیا (محافظ) گروپوں کی طرف سے اقلیتوں اور پسماندہ برادریوں کے ارکان پر ان کے مذہبی عقائد کی وجہ سے حملوں کی رپورٹ کرتا ہے۔’

رپورٹ کے مطابق، بانی رقیب احمد نائیک نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں منگل کو اس سلسلے میں ایک ای میل موصول ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت ہند نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ نے آئی ٹی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔

نائیک نے اسکرول کو بتایا کہ یہ گروپ کو اپنا کام جاری رکھنے سے نہیں روک پائے گا۔ انہوں نے  کہا کہ ‘یہ ہمیں اپنا کام کرنے سے نہیں روک پائے گا اور ہم ثابت قدمی سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔’

ہندوتوا واچ ہندوستان میں اقلیتی برادریوں کے خلاف حملوں اور ہیٹ اسپیچ پر رپورٹ تیار کرتا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں، گروپ نے ایک اسٹڈی شائع کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صرف 2023 کے پہلے چھ مہینوں میں 250 سے زائد ایسے اجتماعات ہوئے جہاں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر کی گئیں، جن میں سے زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مقتدرہ ریاستوں میں دی گئی تھیں اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد ان ریاستوں میں دیے گئے جہاں 2023 یا 2024 میں اسمبلی انتخابات ہونے تھے۔

تازہ ترین

  • یوپی: بریلی میں امام توصیف رضا کی لاش ملنے کے ایک ہفتے بعد ان کی اہلیہ نے شکایت درج کرائی
  • بنگال میں بی جے پی کا عروج: ممتا حکومت سے ناراضگی، پولرائزیشن اور ایس آئی آر تنازعہ رہے فیصلہ کن
  • مغربی بنگال میں ’کھلے‘ کمل کا اتر پردیش کے انتخابات پر ممکنہ اثر کیا ہو سکتا ہے؟

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: hindutva watch, Indian government, The Wire, x account

Post navigation

انتخابات میں دھرم اور بھگوان کو برانڈ ایمبیسیڈر بنا دینے سے آئین اور ملک کا تحفظ کیسے ہوگا؟
یوپی: کرکٹ میچ کے تنازعہ میں دلت نوجوان کی بے دردی سے پٹائی، چہرے پر پیشاب کیا

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ News/ اردو خبر/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi