اولمپک میں ریسلنگ کے فائنل مقابلے سے قبل چند گرام وزن بڑھنے کی وجہ سے نااہل قرار دی گئیں ہندوستانی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ،’آپ کا سپنا میری ہمت سب ٹوٹ چکے ہیں۔ اس سے زیادہ طاقت نہیں رہی۔‘
نئی دہلی: پیرس اولمپک کے فائنل مقابلے سے ٹھیک پہلے نااہل قرار دیے جانے کے بعد، پہلوان ونیش پھوگاٹ نے جمعرات (8 اگست) کی صبح ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ونیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘ماں کشتی میرے سے جیت گئی، میں ہار گئی۔ معاف کرنا۔ آپ کا سپنا میری ہمت سب ٹوٹ چکے۔ اس سے زیادہ طاقت نہیں رہی اب۔ الوداع کشتی2001-2024۔ میں ہمیشہ آپ سب کی مقروض رہوں گی۔ معافی۔’
माँ कुश्ती मेरे से जीत गई मैं हार गई माफ़ करना आपका सपना मेरी हिम्मत सब टूट चुके इससे ज़्यादा ताक़त नहीं रही अब।
अलविदा कुश्ती 2001-2024 🙏
आप सबकी हमेशा ऋणी रहूँगी माफी 🙏🙏
— Vinesh Phogat (@Phogat_Vinesh) August 7, 2024
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ، ونیش پھوگاٹ نے بدھ (7 اگست) کو کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹس (سی اے ایس) میں 50 کلوگرام زمرے کے اولمپک فائنل سے اپنی نااہلی کے خلاف اپیل کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جوائنٹ سلور میڈل دیا جائے۔
جس فائنل ریسلنگ میچ میں ونیش نہیں کھیل پائیں ، اس میں امریکی ریسلر سارہ ہلڈیبرانڈ نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ انہوں نے کیوبا کی پہلوان گزمین لوپیز کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ ونیش نے سیمی فائنل میں لوپیز کو 5-0 سے شکست دی تھی۔
سارہ ہلڈبرینڈ نے بھی جیت کے بعد ونیش پھوگاٹ کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں ونیش کے لیے برا لگ رہا ہے۔ 6 اگست ونیش کے لیے ایک شاندار دن تھا، انہوں نے کمال کرکے دکھایا تھا۔
سارہ نے مزید کہا، ‘مجھے نہیں لگتا کہ ونیش کو اندازہ رہا ہوگا کہ ان کی اولمپک مہم اس طرح ختم ہو جائے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ ونیش ایک بہترین حریف، شاندار پہلوان اور انسان ہیں۔‘
امریکہ کے سرکردہ ریسلنگ ریسلر جارڈن بورو نے بھی ونیش پھوگاٹ کی حمایت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ونیش پھوگاٹ کو کم از کم سلور میڈل دیا جائے۔ اس کے علاوہ اولمپک کے قوانین میں تبدیلی کو بھی ضروری بتایا۔
ونیش کی حمایت میں ہندوستان اور بیرون ملک سے بہت سے لوگ آگے آئے ہیں۔ ملک میں اس معاملے کی بازگشت پارلیامنٹ میں بھی سنی گئی ۔ ونیش کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ‘انڈیا’ اتحاد کے تمام اراکین پارلیامنٹ نے دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کیا۔
وہیں، ونیش کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سینی نے انہیں سب کے لیے چیمپئن قرار دیا اور کہا کہ ونیش کا استقبال میڈلسٹ کے طور پرہی کیا جائے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ہریانہ کی ہماری بہادر بیٹی ونیش پھوگاٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اولمپک میں فائنل تک رسائی حاصل کی، بعض وجوہات کی بنا پر وہ اولمپک کا فائنل نہیں کھیل پائی، لیکن وہ ہم سب کے لیے چیمپئن ہے۔
हरियाणा की हमारी बहादुर बेटी विनेश फौगाट ने ज़बरदस्त प्रदर्शन करके ओलंपिक में फाइनल में प्रवेश किया था। किन्हीं भी कारणों से वो भले ही ओलंपिक का फाइनल नहीं खेल पाई हो लेकिन हम सबके लिए वो एक चैंपियन है।
हमारी सरकार ने ये फैसला किया है कि विनेश फौगाट का स्वागत और अभिनंदन एक…
— Nayab Saini (@NayabSainiBJP) August 8, 2024
دوسری جانب اس معاملے پر پہلوان بجرنگ پنیا نے کہا ہے کہ ‘ونیش ہاری نہیں بلکہ انہیں ہرایا گیا ہے۔’ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ونیش آپ ہمیشہ ہمارے لیے فاتح رہیں گے۔ آپ نہ صرف ہندوستان کی بیٹی ہیں بلکہ ہندوستان کا فخر بھی ہیں۔
विनेश आप हारी नही हराया गया हैं, हमारे लिए सदैव आप विजेता ही रहेगी आप भारत की बेटी के साथ साथ भारत का अभिमान भी हो 🫡😭 https://t.co/oRTCPWw6tj
— Bajrang Punia 🇮🇳 (@BajrangPunia) August 8, 2024
وہیں ساکشی ملک نے کہا، ‘ونیش تم نہیں ہاری۔ ہر وہ بیٹی ہاری جس کے لیے تم لڑی اور جیتی۔ یہ پورے ہندوستان کی ہار ہے۔ ملک تمہارے ساتھ ہے۔ کھلاڑی کے طور پران کی جدوجہد اور جذبے کو سلام۔‘
विनेश तुम नहीं हारी हर वो बेटी हारी है जिनके लिए तुम लड़ी और जीती।
ये पूरे भारत देश की हार है 😭
देश तुम्हारे साथ है। खिलाड़ी के तौर पे उनके संघर्ष और जज्बे को सलाम 🙏🫡@Phogat_Vinesh https://t.co/8W5MpdYUvD— Sakshee Malikkh (@SakshiMalik) August 8, 2024
معلوم ہو کہ بجرنگ پنیا اور ساکشی ملک ان ہندوستانی پہلوانوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ سال اس وقت کے ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ اس وقت ونیش پھوگاٹ بھی کھلاڑیوں کی تحریک کا ایک بڑا چہرہ تھیں اور ان پہلوانوں نے دہلی میں مہینوں تک احتجاج کیا تھا۔
کانگریس کے رکن پارلیامنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ونیش پھوگاٹ کی تکنیکی بنیادوں پر نااہلی کو بدقسمتی قرار دیا اور کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اس فیصلے کو سختی سے چیلنج کرے گی اور ملک کی بیٹی کو انصاف دلائے گی۔
विश्वविजेता पहलवानों को हरा कर फाइनल में पहुंची भारत की शान विनेश फोगाट का तकनीकी आधार पर अयोग्य घोषित किया जाना दुर्भाग्यपूर्ण है।
हमें पूरी उम्मीद है कि भारतीय ओलंपिक संघ इस निर्णय को मजबूती से चैलेंज कर देश की बेटी को न्याय दिलाएगा।
विनेश हिम्मत हारने वालों में से नहीं हैं,…
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 7, 2024
Categories: خبریں, عالمی خبریں