خبریں

جوابی حملے میں امت شاہ نے کہا ،راہل گاندھی امیٹھی کا حساب دیں

 سب سے پہلے راہل گاندھی یہ بتائیں کہ وہ امیٹھی سے کتنے برسوں سے ایم پی رہے ہیں. یہاں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن، ڈی ایم آفس، ٹی بی اسپتال کیوں نہیں تعمیر ہوا؟

AmitShah_UNI

نئی دہلی : بھا رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس کے گڑھ امیٹھی میں نہرو۔گاندھی خاندان پر زبردست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ راہل گاندھی گجرات سے پہلے اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کی ترقی کا حساب کتاب دیں۔ مسٹر شاہ نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور ریاست میں مسٹر گاندھی کے پرنانا، دادی اور باپ نے حکومت کی۔ تقریبا40 سال سے امیٹھی میں اسی خاندان کا دبدبہ ہے تو اس علاقہ کی اتنی حالت خراب کیوں ہے ؟

انہوں نے کہا کہ پنچائت سے پارلیمنٹ تک کانگریس نے حکومت کی۔وہ اب گجرات میں ترقی کا حساب کتاب مانگ رہی ہے. سب سے پہلے راہل گاندھی یہ بتائیں کہ وہ امیٹھی سے کتنے برسوں سے ایم پی رہے ہیں. یہاں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن، ڈی ایم آفس، ٹی بی اسپتال کیوں نہیں تعمیر ہوا؟ گومتی دریا کے کٹاؤ کو روکنے کے لئے ڈیم کیوں نہیں بنائے گئے؟ مسٹر شاہ نے کہا کہ ترقی کے دو ماڈل ہیں. گاندھی۔نہرو۔ پہلے ماڈل اور دوسرا مودی ماڈل. پہلے ماڈل میں کچھ لوگوں کو ترقی ملی ، جبکہ دوسرے ماڈل میں تمام لوگوں کی ترقی کا بندوبست کیا گیا ۔امیٹھی کے مقابلہ گجرات کے ہر گھر میں بجلی، پانی، عمدہ صحت مراکز اور دیگر سہولیات موجود ہیں-

واضح ہو کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اس وقت گجرات کے دورے پر ہیں ،اورمختلف اضلاع میں ریلی کے دوران گجرات کے ترقیاتی ماڈل پر سوال کر رہے ہیں۔