کانگریس ریاست کی حکمراں جماعت بی جے پی کو اقتدار سے بےدخل کرنے کے لئے زبردست مہم چلا رہی ہے اور پٹیل برادری کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
نئی دہلی :گجرات کے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے ریاست میں آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے پٹیل برادری کے ریزرویشن کی مانگ کو تسلیم کر لیا ہے۔پاس لیڈر نےمزید کہا کہ کانگریس اس کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرےگی۔
غورطلب ہے کہ کانگریس ریاست کی حکمراں جماعت بی جے پی کو اقتدار سے بےدخل کرنے کے لئے زبردست مہم چلا رہی ہے اور پٹیل برادری کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
دریں اثناپہلی لسٹ میں کانگریس نے پاٹیدارامانت آندولن سمیتی کے صرف دو ممبر کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ 20 سیٹوں کی مانگ کی گئی تھی۔ہاردک کے قریبی اور بوٹاڈ سے سمیتی کے کنوینر دلیپ سابوا نے منگل کو کہا کہ چوں کہ کانگریس نے اس سیٹ کے لیے ڈی ایم پٹیل کو چنا ہے اس لیے وہ اب دوسرے سیاسی متبادل کو تلا ش کر رہے ہیں ۔گجرات میں پہلے مر حلے میں9دسمبرکو89سیٹوں پر الیکشن ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں 14دسمبر کو 93 سیٹوں پر الیکشن ہوگا ۔ووٹوں کی گنتی 18دسمبر کو ہوگی ۔
(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ۔)
Categories: خبریں