نارتھ ایسٹ میں عام زندگی متاثر ،گزشتہ 48گھنٹوں میں 6 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ۔ریاستی حکومت نے مرکز سے مانگی مدد۔
نئی دہلی :ایک طرف جہاں ملک کے کئی حصے گرمی کی آگ میں جھلس رہے ہیں وہیں نارتھ ایسٹ میں بارش نے قہر برپا کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگ اپنا گھر چھوڑنے کو مجبو رہوئے ہیں ۔تقریباً 1.5لاکھ لوگ آسام میں جبکہ 40000لوگ تریپورہ میں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔آسام میں لمڈنگ بادر پور ہل سیکشن میں بھاری بارش کی وجہ سے زمین دھنس گئی ،اس کے پیش نظر 4 ٹرینوں کو رد کر دیا گیا ہے۔حالاں کہ کوئی پسنجر ٹرین متاثر نہیں ہوئی ہے اور مرمت کا کام چل رہا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق؛گزشتہ 48 گھنٹوں میں تریپورہ میں 4 جبکہ منی پور میں دو لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
Tripura CM Biplab Kumar Deb spoke to HM Rajnath Singh on flood situation due to heavy rainfall in the state and requested the Centre for immediate assistance from Army for rescue & evacuation operation. He also requested Home Minister to increase number of NDRF teams in the state
— ANI (@ANI) June 14, 2018
Heavy rains have led to severe flooding across #Tripura. Have already departed from Agartala for inspecting flood relief work. I request all my fellow citizens residing in low lying areas to move to safer places. Government of Tripura firmly stands with you in this hour of need.
— Biplab Kumar Deb (@BjpBiplab) June 13, 2018
تریپورہ میں سیلاب کے سنگین حالات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بپلب دیب نے مرکز سے مدد مانگی ہے۔وزیر اعلی ٰ نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے سیلاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے فوج کی مدد مانگی ہے۔انہوں نے ریاست میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھیجنے کی گزارش بھی کی ہے ۔مسلسل بارش کی وجہ سے نارتھ ایسٹ کے کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔
Apprised Shri @rajnathsingh ji about the flood situation and the ongoing relief work in #Tripura. Requested for assistance from the Army for rescue operations in a few critical locations. @HMOIndia has assured all the necessary support from the Central Government.
— Biplab Kumar Deb (@BjpBiplab) June 14, 2018
محکمہ موسمیات نے تریپورہ اور آسام میں بھاری بارش کی پیشن گوئی کی تھی،جس کے بعد الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ریاست میں 3941بچوں سمیت 10000لوگوں نے 71راحت کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔Assam Disaster Management Authorityکے افسروں نے بتایا کہ 1127.72ہیکٹر کھیتی کی زمین پانی میں ڈوب گئی ہے۔کٹکھل ندی بدھ کو ہیلا کانڈی میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی تھی ۔کریم گنج سے 124لوگوں کو بچایا گیا ہے۔
دریں اثنا تریپورہ سی ایم او کے ٹوئٹر ہینڈل سے یہ جانکاری دی گئی ہے کہ تریپورہ میں میں 189راحتی کیمپ میں 25000لوگوں نے پناہ لی ہے۔
As per the latest update received on flood relief work in #Tripura as on 1900 hrs, 189 relief camps have been set up where more than 25,000 people have taken shelter. Shri @BjpBiplab is constantly monitoring the relief work to ensure round the clock assistance for citizens.
— CMO Tripura (@CmoTripura) June 13, 2018
منی پور میں ریاستی حکومت نے بدھ کو تمام افسروں کے ساتھ اکیڈمک انسٹی ٹیوشن میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے انفال ویسٹ اور ایسٹ میں تین دنوں سے سیلاب ب نے قہر برپا کیا ہے۔
Categories: خبریں