خبریں

کیرل : تعلیمی اداروں میں ٹرانس جینڈر کو ملے گا ریزرویشن

یہ آرڈر سوشل جسٹس ڈپارٹمنٹ کی سفارشات  پر مبنی ہے۔ اس پہل کا مقصد حاشیائی کمیونٹی  کو اعلیٰ تعلیم میں بہتر مواقع مہیا کرانا اور  مین اسٹریم میں لانا ہے۔

علامتی فوٹو: پی ٹی آئی

علامتی فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: ریاستی حکومت نے آرڈر جاری کر کے یونیورسٹیوں اور ریاست کے منظور شدہ آرٹس اور سائنس کالجوں میں ہر نصاب کے لیے 2 سیٹ خاص طور پر ٹرانس جینڈر کے لیے ریزرو کی ہے۔ اعلیٰ تعلیمی محکمہ کی طرف سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر کے لیے ریزرو سیٹوں پر ایڈمیشن  اہلیت پوری ہونے پر ہی ہوگا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس پہل کا مقصد حاشیائی کمیونٹی  کو اعلیٰ تعلیم میں بہتر مواقع مہیا کرانا اور  مین اسٹریم میں لانا ہے۔یہ آرڈر سوشل جسٹس ڈپارٹمنٹ کی سفارشات پر مبنی ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے،’ سماجی وجوہات سے ان طلبا کو یا تو پڑھائی چھوڑنی پڑتی ہے یا ایک سیشن کے بعد دوسرے تعلیمی اداروں میں جانا پڑتا ہے۔ ‘

سی پی ایم کی سربراہی والی ایل ڈی ایف حکومت نے حال میں ایسے ٹرانس جینڈر کو شیلٹر ہاؤس مہیا کرانے کا فیصلہ کیا تھا جو راجیہ ساکشرتا مشن کے تحت ایجوکیشنل پروگراموں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ مشن کے ذریعے حال  ہی میں کیے گئے ایک سروے میں پایا گیا تھا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے قریب 15 فیصد لوگ 1000 اور اس سے کم ماہانہ آمدنی میں گزر بسر کر  رہے ہیں۔

سروے میں شامل 28.53فیصد کی ماہانہ آمدنی 1000 سے 5000 روپے رہی ۔ 19.46فیصد کی 5000 سے 10000روپے کے بیچ رہی۔ سروے میں شامل 20.35فیصد ٹرانس جینڈر بے روزگار تھے اور 30 فیصد سے زیادہ کسی نہ کسی طرح سے خود کے روزگار  سے جڑے ہوئے تھے۔

( خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)