خبریں

پرنب مکھرجی کے بعد رتن ٹاٹا موہن بھاگوت کے ساتھ منچ شیئر کریں گے

غور طلب ہے کہ گزشتہ مہینے سابق صدر پرنب مکھرجی سنگھ کے صدر دفتر ناگپورمیں ایک پروگرام میں شامل ہو چکے ہیں۔

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : سابق صدر پرنب مکھرجی کے بعد ہندوستان کے سب سے مشہور صنعت کاروں میں شمار رتن ٹاٹا اگلے مہینے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ منچ شیئر کریں‌گے۔اکانومک ٹائمس میں شائع ایک خبر کے مطابق ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئر مین اور سنگھ کے صدر آر ایس ایس سے جڑے ایک این جی او کے پروگرام میں اگلے مہینے ممبئی میں ایک ساتھ منچ پر نظر آئیں‌گے۔  ابھی اس انعقاد کو لےکر رسمی اعلان ہونا باقی ہے، لیکن ذرائع سے پتا چلا ہے کہ انعقاد 24 اگست کو ہونے والا ہے۔

غور طلب ہے کہ ایک مہینے پہلے ہی سابق صدر پرنب مکھرجی سنگھ کے صدر دفتر میں ایک پروگرام میں شامل ہو چکے ہیں۔  مکھرجی کے ناگپور سفر پر سیاسی گلیاروں میں کافی ہنگامہ  ہوا تھا۔اب رتن ٹاٹا کے سنگھ سربراہ کے ساتھ منچ شیئر کرنے کی خبروں پر بھی سوشل میڈیا پرہنگامہ ہوسکتا ہے۔  نانا پال‌کے اسمرتی دوس(این پی ایس ایس)ایک این جی او ہے جو غریب مریضوں کے لئے کام کرتا ہے۔  اسی این جی او نے اپنے سالانہ پروگرام میں رتن ٹاٹا کے ساتھ سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کو مدعو کیا ہے۔

واضح ہو کہ یہ بھاگوت اور رتن کے درمیان کوئی پہلی ملاقات نہیں ہے۔  اس سے پہلے دسمبر 2016 میں بھی وہ سنگھ صدر دفتر جا چکے ہیں۔  اس وقت بھی رتن ٹاٹا نے سنگھ سربراہ سے لمبی بات چیت کی تھی۔  ٹاٹا ٹرسٹ بھی عوامی فلاح و بہبود کے کئی پروگراموں سے جڑا رہا ہے۔