راج بھون کے پاس مجرموں نے دن دہاڑے ایک بینک کی کیش وین لوٹ لی اور گارڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
نئی دہلی: راج بھون کے پاس مجرموں نے دن دہاڑے ایک بینک کی کیش وین لوٹ لی اور گارڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ یو پی کے اے ڈی جی(لاء اینڈ آرڈر)آنند کمار نے کہا کہ راج بھون کے پاس بائک سوار بدمعاشوں نے کیش وین کی نگرانی کر رہے 2 گن مین کو گولی مار دی۔ واردات میں ایک گن مین کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدمعاش کیش وین سے ایک بیگ بھی لے کر بھاگ گئے۔
Lucknow: One gunman dead, one gunman injured after being shot at by bike-borne miscreants near Raj Bhavan when they were guarding a cash van. The miscreants fled away with a bag they picked from the van. ADG Law & Order Anand Kumar says, 'we are tracing the bike, probe underway' pic.twitter.com/FMgHCaZGjO
— ANI UP (@ANINewsUP) July 30, 2018
پولیس کے مطابق؛ راج بھون کے پاس ایکسس بینک میں کیش وین کھڑی تھی۔ اسی بیچ بائک سوار بدمعاشوں نے کیش وین کے ڈرائیور اور گارڈ پر فائرنگ کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛ آنند کمار نے کہا کہ ہم بائک کی تلاش کر رہے ہیں اور جانچ جاری ہے۔
واضح ہو کہ وہاں سے تھوڑی ہی دوری پر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ بھی ہے۔ بہت محفوظ مانے جانے والے اس علاقے میں ہوئی اس واردات نے ریاست کے سکیورٹی سسٹم پر ایک بار پھر سوال کھڑا کر دیا ہے۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس کے کئی اعلیٰ افسر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
Categories: خبریں