راگھو بہل نے اس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے تعاون کی مانگ کی ہے۔
نئی دہلی: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کو مبینہ ٹیکس چوری سے جڑے ایک معاملے میں دی کوئنٹ ویب سائٹ کے مالک راگھو بہل کے نوئیڈا واقع گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے صبح نوئیڈا واقع بہل کے گھر پر چھاپہ مارا اور جس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اس سے متعلق دستاویز اور دوسرے ثبوت تلاش رہے ہیں۔
ایسا مانا جا رہا ہے کہ مختلف لوگوں کے ذریعے ٹیکس چوری کیے جانے کے معاملے سے جڑی جانچ کے بارے میں کچھ دوسرے لوگوں کے گھروں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ راگھو بہل نیوز پورٹل ‘دی کوئنٹ’ اور نیٹ ورک 18 ‘ گروپ کے بانی اور جانے مانے میڈیا کاروباری ہیں۔
My note to the @IndEditorsGuild. pic.twitter.com/l1Gwmf1dDl
— Raghav Bahl (@Raghav_Bahl) October 11, 2018
راگھو بہل نے اس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کوایک خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے آگے لکھا ،’ میں نے ایک افسر مسٹر یادو سے بات کی ہے اور ان سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے میل اور دستاویز کو نہ دیکھیں یا اٹھائیں، جس میں بہت سنجیدہ اور حساس صحافت کا مواد ہو ۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو ہم اس کی سخت مخالفت کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ ایڈیٹرس گلڈ اس معاملے میں ہمارا ساتھ دے گا، تاکہ مستقبل میں کسی دوسرے صحافتی ادارے کو اس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ افسر ان کے اسمارٹ فون کا غلط استعمال کر کے غیر سرکاری طور پر کسی کاپی کی فوٹو نہ لیں۔ میں دہلی کے راستے پر ہوں۔’
Categories: خبریں