نائیڈو نے ایسے وقت میں یہ اعلان کیا ہے جب اسٹیچیو آف یونیٹی کے افتتاح کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا میں مبینہ طور پر 201 میٹر اونچا بھگوان رام کا مجسمہ بنانے کا دعویٰ کرچکے ہیں ۔
نئی دہلی :آندھر پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے کہا ہے کہ امراوتی میں مجوزہ آندھر پردیش ودھان سبھا بلڈنگ ،دنیا کے سب سے اونچے مجسمہ اسٹیچیو آف یونیٹی سے 68 میٹر زیادہ اونچی ہوگی ۔ ایک بار تیا رہونے کے بعد یہ ملک کی سب سے اونچی عمارت ہوگی ۔ واضح ہو کہ اسٹیچیو آف یونیٹی کی اونچائی 182 میٹر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ؛ نائیڈو نے ودھان سبھا کا ڈیزائن تقریباً مکمل کر لیا ہے ، جس میں کچھ چھوٹی موٹی تبدیلی کے بعد اس کا بلیو پرنٹ ریاستی حکومت یوکے واقع نارما فاسٹرس آرکیٹیکس(Norma Fosters)کو دے گی ۔اس عمارت میں تین منزلیں ہوں گی اور ایک 250 میٹر اونچا ٹاور لگایا جائے گا۔
نائیڈو نے ایسے وقت میں یہ اعلان کیا ہے جب اسٹیچیو آف یونیٹی کے افتتاح کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا میں مبینہ طور پر 201 میٹر اونچا بھگوان رام کا مجسمہ بنانے کا دعویٰ کرچکے ہیں ۔دریں اثنا کرناٹک حکومت ماں کاویری کی 125 فٹ اونچا مجسمہ لگانے کی تیاری میں ہے۔آندھر پردیش حکومت میں منسٹر فار میونسپل ایڈ منسٹریشن ریاستی وزیر پی نارائن نے میڈیا کو بتایا کہ نائیڈو کا مجوزہ ودھان سبھا بلڈنگ کا ڈھانچہ کسی الٹے للی کے پھولوں جیسا لگے گا۔
انہوں نے کہا،حکومت اس کے لیے نومبر میں ٹینڈر نکالےگی اور مکمل کارروائی 2 سال میں پوری ہونے کی امید ہے۔ اس میں دو گیلری ہوگی جس میں ایک کی لمبائی 80میٹر تو وہیں دوسری کی لمبائی 250 میٹر ہوگی ۔ یہاں سے امراوتی شہر کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ،یہ عمارت سائکلون اور زلزلہ پروف ہوگا۔
پی نارائن نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم نائیڈو نے اس میں کچھ تبدیلی کرنے کو کہا ہے ، جس کے بعاگلے کچھ دن میں ماڈل تیا رہوجائے گا ۔ نائیڈو نے دوسری 5 عمارتوں کے ماڈل بھی فائنل کر دیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر ڈی اے افسروں کو ٹینڈر کا ڈرافت تیا رکرنے کی ہدایت دی جا چکی ہے۔
Categories: خبریں