دہلی کے رام لیلا میدان میں وشو ہندو پرشد کی ریلی میں اتوار کو ہزاروں لوگ ایودھیا میں رام مندر بنانے کی مانگ کے ساتھ جمع ہوئے تھے۔ اس دوران آر ایس ایس کے سینئر رہنما بھیاجی جوشی نے کہا کہ جو لوگ اقتدار میں ہیں، ان کو مندر بنوانا چاہیے۔
نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر رہنما سریش’بھیاجی’جوشی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کرنے کو لےکر اتوار کو بی جے پی کونشانہ بناتے ہوئے مرکزی حکومت سے رام مندرکی تعمیر کے لئے قانون بنانے کی مانگ کی۔رام لیلا میدان میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کی ایک ریلی میں بولتے ہوئے آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری نے کہا، ‘جو آج اقتدار میں ہیں، انہوں نے رام مندر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کو لوگوں کی بات سننی چاہیے اور ایودھیا میں رام مندر کی مانگ کو پورا کرنا چاہیے۔ وہ لوگ جذبات سے واقف ہیں۔ ‘
بی جے پی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا، ‘ ہم اس کے لئے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ ہم اپنے جذبے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ملک ‘رام راجیہ’چاہتا ہے۔ ‘پارلیامنٹ کے سرمائی اجلاس سے کچھ دن پہلے وشو ہندو پریشد کی ریلی میں اتوار کو ہزاروں لوگ ایودھیا میں رام مندر بنانے کی مانگ کے ساتھ رام لیلا میدان میں جمع ہوئے تھے۔ایودھیا میں متعلقہ زمین کے مالکانہ حق کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ عدالت اگلےسال جنوری میں اس معاملے کی سماعت کی تاریخ کا اعلان کرےگی۔ لیکن یہ تنازعہ پچھلے 25 سال س الجھا ہے۔دائیں بازوں کی تنظیمیں ،مرکزی حکومت سے عدالت سے پرے جاکر مندر تعمیر کی سمت میں آگے بڑھنے کی مانگکر رہی ہیں۔
ریلی میں ہری دوار کے سوامی ہنس دیوآچاریہ نے وزیر اعظم مودی کو ‘وارننگ’دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو تب تک سیٹ سے اترنے نہیں دیںگے جب تک رام مندر بن نہیں جاتا۔ ان کو ضرور اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔رام لیلا میدان میں حفاظت کا پختہ انتظام کئے گئے تھے اور اونچی جگہوں پر اسنائپر تعینات کئے گئے تھے۔ اس ریلی کے لئے وی ایچ پی نے لوگوں کے گھر-گھر جاکر تشہیری مہم چلائی تھی۔وی ایچ پی کے ترجمان ونودبنسل نے کہا، ‘رام مندر کی تعمیر کے لئے جو لوگ بل لانے کی حمایت میں نہیں ہیں،یہ زبردست ریلی ان لوگوں کا دل بدل دےگی۔ ‘
تنظیم نے مندر کی اپنی مہم کے پہلے کے مرحلوں میں صدر رام ناتھ کووند اور ریاست کے گورنروں سے ملاقات کی تھی۔ آنے والے مرحلے میں وہ مندروں اور مٹھ میں مذہبی رسوم اور دعائیہ مجلس کا انعقاد کریںگے۔اس مہم کا اختتام پریاگ میں سادھو سنتوں کی دھرم سنسدکے ساتھ ہوگا۔ آخری’دھرم سنسد’31 جنوری اور ایک فروری کو منعقد ہوگی۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں