مالیا کے خلاف تقریباً 9000کروڑ روپے کے قرض معاملوں کی دھوکہ دھڑی اور ہیراپھیری کا الزام ہے۔ سی بی آئی نے برٹن کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
نئی دہلی : ملک سے فرار شراب کاروباری وجے مالیا کو لندن کی ویسٹمنسٹر کورٹ نے ہندوستان بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ کورٹ کے اس فیصلے کا سی بی آئی نے خیر مقدم کیا ہے۔سی بی آئی ترجمان نے کہا، میڈیا کی خبروں سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ لندن کی ایک عدالت نے وجئے مالیا کو خودسپردگی کا حکم دیا ہے ،ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
62 سالہ مالیا کے خلاف لندن کی ویسٹمنسٹر کورٹ میں شنوائی چل رہی تھی کہ ان کو ہندوستان بھیجا جا سکتا ہے یا نہیں ،تاکہ ان کے خلاف وہاں کی عدالت بینکوں سے دھوکہ دھڑی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں شنوائی ہوسکے۔مالیا کے خلاف تقریباً 9000کروڑ روپے کے قرض معاملوں کی دھوکہ دھڑی اور ہیرا پھیری کا الزام ہے ۔ مالیا نے منی لانڈرنگ کے الزاموں کے بعد ملک چھوڑ دیا تھا ۔ وہ مارچ 2016 سے لندن میں ہے۔
CBI welcomes the decision: Central Bureau of Investigation on UK court orders extradition of Vijay Mallya to India https://t.co/BWVBpY7DTn
— ANI (@ANI) December 10, 2018
وجےمالیا کی کمپنی کنگ فشر ایئر لائنس نے 2004سے 2012 کے بیچ 17بینکوں کے کل 78000کروڑ روپے کا لون لیا تھا۔ مالیا نے کنگ فشر ایئر لائنس کے لیے لون مانگتے وقت بینکوں کو پرسنل گارنٹی دی تھی ۔وجے مالیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک سے باہر جانے سے پہلے اس نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی اور بینکوں کے ساتھ معاملے کا نپٹارہ کرنے کی پیشکش کی تھی ۔
حال ہی اگستا ویسٹ لینڈ ڈیل میں ثالث کرشین مشیل کے ہندوستان آنے کے بعد مالیا نے بینکوں کا 100فیصدی قرض ادا کرنے کی تجویز دی تھی ۔انہوں نے بدھ کو اس بارے میں ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ وہ بینکوں کا پورا قرض ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ 2016 سے ہی قرض ادا کرنے کی تجویز پیش کر رہے ہیں لیکن ہندوستانی حکومت نے ان کی اس تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا ۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں