خبریں

مدھیہ پردیش: مایاوتی کی حمایت، کانگریس کے لیے حکومت بنانے کا راستہ صاف

بی جے پی سے موجودہ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے استعفیٰ دیا ۔ 230 سیٹوں والی ودھان سبھا میں کسی بھی پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے 116 سیٹیں ہونا ضروری ہیں ۔ کسی بھی پارٹی کے پاس مکمل اکثریت نہیں ہے ۔ ایس پی اور بی ایس پی نے کانگریس کی حمایت کی ۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں تمام 230 سیٹوں کے نتائج آنے کے بعد 114 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری کانگریس نے ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔وہیں 109 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر بی جے پی ہے ۔ سبھی 230 سیٹوں کے نتائج آنے کے بعد کانگریس کو 114، بی جے پی کو 109 بہوجن سماج پارٹی کو 2 اور سماجوادی پارٹی کو 1 اور آزاد امیدواروں کو 4 سیٹیں ملی ہیں ۔

ریاست میں 230 سیٹوں والی ودھان سبھا میں کسی بھی پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے 116 سیٹیں ہونا ضروری ہیں ۔ کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت نہیں ہے۔ حالاں کہ ایس پی اور بی ایس پی نے کانگریس کو اپنی حمایت دی ہے ۔ اس طرح ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی نظرآرہی ہے۔

غور طلب ہے کہ کانگریس صدر کمل ناتھ نے منگل کی رات کو ہی گورنر آنندی بین پٹیل کو خطر لکھ کر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا ۔ اس کے لیے انہوں نے گورنر سے ملنے کا وقت مانگا تھا اور کہا کہ ان کی پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے اعدادو شمار ہیں اور ان کو دوسری پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی بھی حمایت حاصل ہے۔بدھ کی صبح پریس کانفرنس میں کمل ناتھ نے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے ہمارے اکثریت ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی ،سماجواد ی پارٹی اور یہاں تک کہ آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔

کمل ناتھ نے کہا کہ ہم نے گورنر سے ملنے کا وقت مانگا ہے اور ہم ان کو ہماری اکثریت کے بارے میں بتاکر حکومت بناے کی اجازت دینے کی گزارش کریں گے ۔ انہوں نےکہا کہ پارٹی کے نومنتخب ایم ایل اے کی بیٹھک بدھ کی شام کو بلائی ہے۔وہیں موجودہ ویزر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چوہان نے واضح کیا کہ وہ حکومت بنانے کا دعویٰ پیش نہیں کریں گے۔

بدھ کو گورنر کو استعفیٰ سونپنے کے بعد چوہان نے کہا ، اب میں آزاد ہوں ۔ میں اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا ہے ۔ ہار کی ذمہ داری مکمل طور پر میری ہے ۔ میں نے کمل ناتھ کو نیک خواہشات دی ہیں ۔انہوں نے آگے کہا ، نہ ہار میں،  کنچت نہیں ،بھئے بھیت میں۔ کرتویہ پتھ پر جو بھی ملے یہ صحیح وہ بھی صحیح ۔ شیو راج سنگھ نے اپنی روایتی سیٹ بدھنی سے 58999ووٹو ں کے فرق سے انتخاب جیتا ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)