گزشتہ 3 دسمبر کو بلند شہر کے سیانہ کوتوالی کے ایک گاؤں میں مبینہ گئو کشی کے بعد ہوئے تشدد میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور سمت کمار نامی شخص کی موت ہو گئی تھی۔
نئی دہلی:بلند شہر تشدد کے بعد میرٹھ کے مختلف گاؤں میں پولیس کے ذریعے لوگوں کو گئو کشی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کی مخالفت کر ان کو سماج سے باہر نکالنے اور پولیس کو سونپنے کا حلف دلایا جا رہا ہے۔ معاملے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی طرف سے ٹوئٹ کیے گئے27 سکنڈ کے ویڈیو میں پولیس کے ذریعے کہا جا رہا ہے ،’ ہم حلف لیتے ہیں کہ آج کے بعد گاؤں میں اور گاؤں کے آس پاس گئو کشی نہیں ہونے دیں گے۔
SP Meerut Rajesh Kumar: The Station House Officer (SHOs) of police stations are holding meetings in villages that are infamous for cow slaughtering like Kithore, Malyana, and making villagers pledge against cow slaughter. It has made a good impact. pic.twitter.com/CM8N0S0Nlw
— ANI UP (@ANINewsUP) December 14, 2018
جو گئو کشی کرے گا اس کو سماج سے باہر کر دیں گے اور پولیس کے حوالے کریں گے۔ جئے ہند، جئے بھارت۔’خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں میرٹھ ایس پی راجیش کمار نے بتایا،’ سبھی ایس ایچ او گئو کشی کے لیے بدنام کٹھور، ملیان جیسے گاؤں میں میٹنگ کر رہے ہیں اور گاؤں والوں کو گئو کشی نہ کرنے کا حلف دلا رہے ہیں۔ اس کا اچھا اثر نظر آ رہا ہے۔ ‘
واضح ہو کہ گزشتہ تین دسمبر کو بلندشہر کے سیانہ کے چنگراوٹی علاقے میں مبینہ گئوکشی کو لےکر مشتعل بھیڑ کے تشدد میں تھانہ کوتوالی میں تعینات انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور سمت نامی ایک دوسرے نو جوان کی موت ہو گئی تھی۔اس معاملے میں 27 نامزد لوگوں اور 50-60 نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ بلندشہر تشدد معاملے اور انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل معاملے میں اہم ملزمبجرنگ دل کے رہنما یوگیش راج کو بنایا گیا ہے۔بلند شہر تشدد میں ایک اور ملزم شکھر اگروال ہے۔ یوگیش اور شکھر نے خود کو بے قصور بتایا ہے۔ دونوں فی الحال فرار چل رہے ہیں۔ پولیس اس معاملے میں جموں و کشمیر میں تعینات جیتو فوجی نامی جوان سمیت تقریباً 12 لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ فی الحال جیتو 14 دن کی عدالتی حراست میں ہے۔
Categories: خبریں