راہل گاندھی نے کہا کہ،پرینکا اور جیوترادتیہ سندھیا کو میں نے یوپی 2 مہینے کے لیے نہیں بھیجا، میں نے ان کو مشن دیا ہے کہ وہ پارٹی کی آئیڈیالوجی ، غریبوں اور کمزوروں کی آئیڈیالوجی کو آگے بڑھائیں ۔ مجھے اعتماد ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے ۔
نئی دہلی: کانگریس نے پرینکا گاندھی کو پارٹی کا جنرل سکریٹری بناکر مشرقی اترپردیش کی کمان سونپ دی ہے۔اس موقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ، ہم اتر پردیش کی سیاست کو بدلنا چاہتے ہیں ۔ ہم کانگریس کی آئیڈیالوجی کے لیے لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مایاوتی اور اکھلیش جی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ،ہم تینوں کا مقصد بی جے پی کو ہرانا ہے۔
Priyanka, Scindia given responsibility of UP to present ‘new dream’: Rahul Gandhi
Read @ANI Story| https://t.co/yuYRUXDv4k pic.twitter.com/hcQAZEiLTQ
— ANI Digital (@ani_digital) January 23, 2019
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛ راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کی نئی ذمہ داری کو اتر پردیش کے لوگوں کے لیے نئے خواب کی تعمیر سے تعبیر کیا۔ انھوں نے کہا کہ یو پی میں اب مثبت تبدیلی آئے گی ۔کانگریس صدر نے مزید کہا، پرینکا اور جیوتیرادتیہ سندھیا طاقتور نوجوان رہنما ہیں۔ جو اترپردیش میں تبدیلی لائیں گے۔ یہاں کانگریس اپنی پوری طاقت کے ساتھ بی جے پی کو شکست دے گی۔
راہل گاندھی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ، ہم اترپردیش کی سیاست کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ میں مایاوتی جی اور اکھلیش جی کا احترام کرتا ہوں ۔ ہم تینوں کا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے۔ ہماری ان دونوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ ہم کانگریس کی آئیڈیالوجی کے لیے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ، پرینکا اور جیوترادتیہ سندھیا کو میں نے یوپی 2 مہینے کے لیے نہیں بھیجا ہے ، میں نے ان کو مشن دیا ہے کہ وہ پارٹی کی آئیڈیالوجی ، غریبوں اور کمزوروں کی آئیڈیالوجی کو آگے بڑھائیں ۔ مجھے اعتماد ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جو یوپی کو چاہیے یہاں کے نوجوانوں کو چاہیے وہ کانگریس دے گی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پرینکا گاندھی الیکشن بھی لڑیں گی تو انھوں نے کہا،’ الیکشن لڑنا پرینکا پر ہے ۔ ہم کہیں پر بھی بیک فٹ پر نہیں کھیلیں گے۔ ہم سیاست عوام اور وکاس کے لیے کرتےہیں۔ ہمارے اس فیصلے سے یو پی میں نئی طرح کی سیاست آئے گی اور اس سے یوپی میں نیا جوش دیکھا جائے گا۔ ہم مایاوتی جی اور اکھلیش جی کے ساتھ کہیں بھی تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جگہ بنانے کا کام ہمارا ہے۔
مجھے خوشی ہے کہ میری بہن جو بہت محنتی ہے، وہ اب میرے ساتھ کام کریں گی۔جیوتیرادتیہ بھی بہت ڈائنیمک رہنما ہے۔ یوپی کے نوجوانوں سے گزارش ہے کہ آپ نے بی جے پی کے پیچھے اپنا وقت برباد کیاہے۔ انھوں نے آپ کو برباد کر دیا۔ ہم آپ کو نیا ڈائریکشن دیں گے۔ ہم یو پی کو نمبر 1 بنائیں گے۔ ہمارے اس فیصلے سے بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے۔’
Priyanka Gandhi appointed as AICC general secretary for Eastern UP
Read @ANI Story | https://t.co/zuNgsEnSXh pic.twitter.com/DN55WjSeoQ
— ANI Digital (@ani_digital) January 23, 2019
غور طلب ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنی پہن پرینکا گاندھی کو مشرقی اتر پردیش کے انتخابی مہم کی تیاری کے لیےایک بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ان کو مشرقی اترپردیش کا انچارج اور اے آئی سی سی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔یہاں پرینکا گاندھی براہ راست ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج دیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی گزشتہ انتخابات میں امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور اپنی انتخابی حکمت عملی کے لیے معروف رہی ہیں۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے کانگریس نے ان کو کوئی باقاعدہ ذمہ داری نہیں دی تھی۔یہ پہلی بار ہے جب پرینکا گاندھی فعال سیاست میں شریک ہو رہی ہیں۔ان کو باقاعدہ کانگریس کی طرف سے مشرقی اترپردیش کا انچارج بنایا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق؛ کانگریس صدر راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کو مشرقی اتر پردیش میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی )کا جنرل سکریٹری بنایا ہے۔ وہ فروری 2019 کے پہلے ہفتے سے چارج لیں گی۔اس سے پہلےپرینکا گاندھی پارٹی کی روایتی سیٹ رائے بریلی اور امیٹھی میں ہی فعال رہی ہیں۔
کانگریس نے مغربی اترپردیش میں سینئر رہنما جیوترادتیہ سندھیا کو آے آئی سی سی کا جنرل سکریٹری بنایا ہے۔مانا جا رہا ہے کہ کانگریس نے یہ فیصلہ آئندہ لوک سبھا انتخابات اور پرینکا گاندھی کی مقبولیت کو لے کر کیا ہے۔
Categories: خبریں