واقعہ کو چونکانے والا بتاتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے سوموار کو کہا کہ ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیںگے جب تک قاتلوں کو سزا نہیں مل جاتی ہے۔
نئی دہلی: کیرل کے کاسرگوڈ ضلع میں اتوار کی رات ایک گروپ نے یوتھ کانگریس کے دو کارکنوں کا قتل کر دیا۔ کانگریس نے اس حملے کے لئے حکمراں پارٹی سی پی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ یوتھ کانگریس کے کارکنان 21 سالہ سرت لال اور 19 سالہ کرپیش ایک پروگرام سے بائیک پر واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران پیریا میں ایک کار سوار گروپ نے ان پر حملہ کر دیا۔
انہوں نے کار سے ٹکر مارکر بائیک کو گرا دیا اور پھر دونوں کا قتل کر دیا۔ جہاں کرپیش کی موقع پر ہی موت ہو گئی وہی سرت نے علاج کے لئے منگلور لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔پولیس نے کہا کہ حال کے دنوں میں پیریا میں سیاسی گہماگہمی بڑھ گئی ہے لیکن فی الحال حالات قابو میں ہیں۔
حکمراں سی پی ایم پر الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے سوموار کو کاسرگوڈ میں مظاہرہ کے ساتھ بند کا اعلان کیا ہے۔ وہیں یوتھ کانگریس ریاست بھر میں مظاہرہ کر رہی ہے۔
#Visuals from Kerala: Two Youth Congress workers Kripesh and Sarath Lal have been hacked to death in Kasaragod by unidentified assailants. United Democratic Front (UDF) has called for a hartal in the district tomorrow. pic.twitter.com/FwlHB3MURE
— ANI (@ANI) February 17, 2019
اسکرول ڈاٹ ان کی خبر کے مطابق، کیرل کے سابق وزیراعلیٰ اومن چانڈی نے کہا، ‘ یہ خبر سنکر بہت دکھ ہوا کہ سی پی ایم حامیوں نے یوتھ کانگریس کے دو کارکنوں کا قتل کر دیا۔ کسی بھی مہذب سماج میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ‘
It is heart-wrenching to learn that two youth Congress leaders have been killed by CPM supporters. There is no room for violence in any civilized society. I condemn this unfortunate incident in the strongest words and pray for the grieving families. pic.twitter.com/wBLS7mqGu2
— Oommen Chandy (@Oommen_Chandy) February 17, 2019
وہیں کیرل اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما رمیش چینی تھالا نے اس واقعہ کو وحشیانہ اور ناقابل معافی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ سی پی ایم کے خون کی پیاس نہیں بجھ سکتی۔ کاسرگوڈ میں سی پی ایم کے غنڈوں نے ایک بار پھر سے دو لوگوں کی جان لے لی۔ ‘
It's barbaric! It"s unpardonable . The thirst for blood never quench for the CPM. Two tender lives have been snatched away by the #CPM goons again in the town of Kasargod. #Kerala#CPMTerror pic.twitter.com/fvVmIcuMEP
— Ramesh Chennithala (@chennithala) February 17, 2019
واقعہ کو چونکانے والا بتاتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے سوموار کو کہا، ‘ ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیںگے جب تک قاتلوں کو سزا نہیں مل جاتی ہے۔ ‘
The brutal murder of two members of our Youth Congress family in Kasargod, Kerala is shocking. The Congress Party stands in solidarity with the families of these two young men & I send them my deepest condolences. We will not rest till the murderers are brought to justice.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 18, 2019
سی پی ایم کے ضلع سکریٹری ایم وی بالاکرشنن ماسٹر نے قتل میں اپنی پارٹی کے کسی بھی رول سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا، ‘ ہم اس قتل کی کڑی مذمت کرتے ہیں۔ ہم قتل کرنے والی سیاست کے خلاف ہیں۔ اس میں ہمارا کوئی رول نہیں ہے۔ ‘پولیس نے کہا کہ ان کو شک ہے کہ یہ قتل کچھ دنوں پہلے کانگریس اور سی پی ایم کارکنوں کے بیچ لڑائی کا نتیجہ ہے۔اس حملے میں سی پی ایم کے پیریا سکریٹری اور دو دوسرے کارکن زخمی ہو گئے تھے۔
Categories: خبریں