پاکستانی اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے بتایا کہ پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ہندوستانی اشتہارات پر بھی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نئی دہلی: پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف)کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئے گئے حملے کے بعد حکومت پاکستان نے پاکستان میں ہندوستانی فلموں پر پابندی لگا دی ہے۔پاکستان حکومت نے منگل کو کہا کہ ہندوستان کی کوئی بھی فلم اب پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔پاکستان کے اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی Cinema Exhibitors Association ہندوستانی فلموں کا بائیکاٹ کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بنے اشتہارات پر بھی روک لگانے کے لئے پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پی ای ایم آر اے) کو ہدایت دی گئی ہے۔
Cinema Exhibitors Association has boycotted Indian content, no Indian Movie ll be released in Pakistan. Also have instructed PEMRA to act against Made in India Advertisements. #PakistanTayarHai https://t.co/9BPo6LIsVB
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 26, 2019
حسین نے ٹوئٹ کرکے کہا،Cinema Exhibitors Association نے ہندوستانی کنٹیٹ کا بائیکاٹ کر دیا ہے، ہندوستانی فلمیں پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔پی ای ایم آر اے کو ہندوستان میں بنے اشتہارات کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
فواد حسین کا یہ بیان لائن آف کنٹرول سے تقریباً 80 کلومیٹر دور پاکستان کے خیبر پختونخواہ کے بالاکوٹ میں جیش محمد (جے ای ایم)کے تربیتی کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کے دن آیا۔ ہندوستانی افسروں کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد، تربیت کار اور سینئر کمانڈر مارے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر کے پلواما ضلع میں سی آر پی ایف جوانوں پر فدائین حملے کے 12 دن بعد ہندوستانی فضائیہ نے یہ کارروائی کی۔پلواما دہشت گردانہ حملے کے مدنظر’ٹوٹل دھمال’، ‘لکا چھپی’، ‘ارجن پٹیالا’، ‘نوٹ بک’ اور ‘ کبیر سنگھ’ جیسی فلموں کے ڈائرکٹرس نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی فلموں کو ریلیز نہیں کریںگے۔آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن نے بھی ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے پہلے نومبر 2018 میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک کے مقامی چینلوں پر ہندوستانی فلموں اور سیریل پر روک لگا دی تھی۔عموماً، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات متاثر ہوتے ہیں۔
2016 میں اڑی حملے اور ہندوستان کے ذریعے سرحد پار سرجیکل اسٹرائک کے بعد انڈین موشن پکچر پروڈیوسرس ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کے ہندوستانی فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔پلواما حملے کے مدنظر حال ہی میں بی سی سی آئی نے بھی مانگ کی ہے کہ پاکستان کو آئندہ ورلڈ کپ میں نہ کھیلنے دیا جائے۔
Categories: خبریں