خبریں

بی جے پی کو ٹی-شرٹ کی مارکیٹنگ کے بجائے شکشا متروں کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا،اتر پردیش کے شکشا متروں کی محنت کی روز بے عزتی ہوتی ہے ،سیکڑوں متاثرین نے خودکشی کر لی۔جو سڑکوں پر اترے ،حکومت نے ان پر لاٹھیاں چلائیں،این ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا۔ بی جے پی رہنما ٹی شرٹوں کی مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔کاش وہ اپنی توجہ دردمندوں کی طرف بھی دیتے۔

priyanka3333

نئی دہلی:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں شکشا متر کی مانگوں کو لے کر ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آج ایک ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی  رہنماؤں کو وزیراعظم نریندر مودی کے نام والی ٹی شرٹ کی مارکیٹنگ  کے بجائے شکشا متر کی تکلیف پر توجہ دینی چاہیے۔

 پرینکا نے ٹوئٹ کر کہا،’اتر پردیش کے شکشا متروں کی محنت کی روز بے عزتی ہوتی ہے ،سیکڑوں متاثرین نے خودکشی کر لی۔جو سڑکوں پر اترے ،حکومت نے ان پر لاٹھیاں چلائیں،این ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا۔’انھوں نے مزید کہا،’ بی جے پی رہنما ٹی شرٹوں کی مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔کاش وہ اپنی توجہ دردمندوں کی طرف بھی دیتے۔’

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے مشرقی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے اتوار کو گنا کسانوں کا مدعا اٹھاتے ہوئے کہا تھا،’گنا کسانوں کی فیملی دن-رات محنت کرتی ہے۔لیکن اتر پردیش حکومت ان کی دائیگی کا بھی ذمہ نہیں لیتی۔ کسانوں کا 10 ہزار کروڑ بقایہ کا مطلب ان کے بچوں کی تعلیم،کھانا۔صحت اور اگلی فصل سب کچھ ٹپ ہو جانا ہے۔ یہ چوکیدار صرف امیروں کی ڈیوٹی کرتے ہیں،غریبوں کی ان کو پرواہ نہیں۔’

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے میں بھی چوکیدار مہم کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے ان کے نام پر بنائے گئے پروڈکٹس کے بارے میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے  کہا تھا  کہ،’31 کو ہونے والا میں بھی چوکیدار پروگرام ان ملبوسات کی وجہ سے اور بھی دلکش ہوجائے گا ۔ کیا آپ نے آرڈر کیا ؟ ‘

(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)