خبریں

گڑگاؤں: مبینہ طور پر گائے کا گوشت لے جانے کے شک میں 2 کی پٹائی

گڑگاؤں پولیس کے پی آر او سبھاش بوکن نے کہا کہ متاثرین  کو ہاسپٹل  میں داخل  کرایا گیا ہے۔ ہاسپٹل  سے چھوٹنے کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا جائے‌گا۔ بر آمد کئے گئے میٹ کو ٹیسٹ کے لئے لیب  میں بھیج دیا گیا ہے۔

Gurugram-Screenshot-2019-05-27-at-9.25.33-AM-1200x600

نئی دہلی: ہریانہ کے گڑگاؤں ضلع میں منگل کو گائے کا گوشت لے جانے کے  شک میں دو آدمیوں پر بھیڑ نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔گروپ کی قیادت کرنے والی کویتا کٹاریہ نے کہا کہ یہاں سے تین کلومیٹر دور سیکٹر 38 میں  اسلام پور گاؤں کے پاس مبینہ ‘ گئو رکشا اکائی  ‘ کے ایک گروپ نے دو پک  اپ وین کو صبح کے وقت روکا۔گڑگاؤں پولیس کے پی آر او سبھاش بوکن نے کہا کہ پلول ضلع کے باشندہ شتھیل احمد اور تائید کو ہاسپٹل  میں داخل  کرایا گیا ہے اور ان کی حالت اسٹیبل  ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، پولیس نے سیکٹر-9 میں گئو شالا چلانے والی خاتون کی شکایت کی بنیاد پر دونوں آدمیوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ان کے بیان درج کئے جانے ابھی باقی ہیں۔پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اسلام پور گاؤں میں ایک ہاسپٹل  کے پاس صبح کے 6 بجے کا ہے۔ پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں اپنی پہچان گئو رکشک کے طور پر بتانے والی خاتون کویتاکٹاریہ نے کہا کہ صبح کے 5:30 بجے اس کو اور اس کے کچھ لوگوں کو جانکاری ملی کہ کچھ لوگ ایک پک-اپ گاڑی میں گائے کا گوشت  لےکر نوہ سے دہلی جا سکتے ہیں۔

خاتون نے  کہا، ‘ ہم اسلام پور گاؤں گئے اور دو ایسی پک-اپ  گاڑی کو روکا جو نوہ سے دہلی  جا رہی تھی۔ روکنے کے بعد چار لوگ گاڑی میں سے نکلے اور بھاگنے لگے۔ گاڑی میں گوشت بھرا تھا۔ لوگوں کو بھاگتے دیکھ بھیڑ نے ان کو دوڑا لیا۔ اس کے بعد بھیڑ ان کو پیٹنے لگی۔میں نے فوراً پولیس کو اس کی اطلاع دی۔’

وہیں، پولیس نے کہا، ‘ ان کو صبح کے 6:40 بجے واقعہ کی اطلاع ملی اور موقع پر پہنچ‌کر انھوں نے  دونوں جیپ کو قبضے میں لے لیا۔ ‘بوکن نے کہا، ‘ دو لوگوں کو علاج کے لئے ہاسپٹل  میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس جانچ‌کر رہی ہے۔ ہاسپٹل  سے چھوٹنے کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا جائے‌گا۔ پولیس نے کہا کہ بر آمد کئے گئے میٹ کو ٹیسٹ کے لئے لیب  میں بھیج دیا گیا ہے۔ ‘

پولیس نے کہا کہ وہ ان لوگوں کی پہچان کرنے میں جٹے ہیں جنہوں نے شتھیل اور تائید  پر حملہ کیا۔ منگل کو صدر پولیس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)