سون بھدر ضلع کے اوبھا گاؤں میں 17 جولائی کو زمین تنازعہ کو لےکر ہوئے تشدد میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور تقریباً 24 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ جمعہ کو متاثرین سے ملنے جا رہیں پرینکا گاندھی کو مرزاپور میں روکنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔
نئی دہلی: اترپردیش کے سون بھدر ضلع میں ہوئے قتل معاملے کے متاثرین کی فیملی کے 12 لوگوں نے کانگریس جنرل سکریٹری سے مرزاپور واقع چنار گیسٹ ہاؤس کیمپس میں ملاقات کی۔
غور طلب ہے کہ سون بھدر ضلع کے اوبھا گاؤں میں 17 جولائی کو زمین تنازعہ کو لےکر ہوئے تشدد میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور تقریباً 24 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ جمعہ کو متاثرین سے ملنے جا رہیں پرینکا گاندھی کو مرزاپور میں روکنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔
سینئر کانگریسی رہنما اجئے رائے نے بتایا کہ متاثرین فیملی کے 12 ممبروں نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے چنار گیسٹ ہاؤس کے کیمپس میں ملاقات کی ہے۔پرینکا گاندھی نے متاثرین آدیواسیوں کے رشتہ داروں سے ملاقات کا ایک ویڈیو بھی ٹوئٹ کیا ہے۔ جس میں وہ متاثرین فیملی سے بات کر رہی ہیں۔
Finally met the families of the Ubbha massacre. What they have been through is unimaginably brutal and unjust. Every single Indian should stand with them in the name of humanity. pic.twitter.com/232oJITUjj
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 20, 2019
وہیں ایک دوسرے ویڈیو میں وہ متاثرین فیملی والوں کے آنسو پونچھتے ہوئے اور پانی پلاتے ہوئے نظر آئیں۔ وہ مسلسل ان کو تسلی دے رہی تھیں۔
#WATCH: Priyanka Gandhi Vadra met the family members of the victims of Sonbhadra firing incident that claimed lives of 10 people, in Chunar. pic.twitter.com/RhiLijLbm6
— ANI UP (@ANINewsUP) July 20, 2019
متاثرینفیملی کے لوگوں سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا،’ان سے ملنے کا میرا مقصد پورا ہو گیا ہے۔میں ابھی بھی حراست میں ہوں۔دیکھتے ہیں انتظامیہ کیا کہتا ہے۔ کانگریس پارٹی مرنے والوں کے رشتہ داروں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ کی رقم دے گی۔’
Priyanka Gandhi Vadra,Congress:My objective has been served as I have met them (victim of Sonbhadra firing).I am still under detention, let's see what the administration says. Congress party will give a compensation of Rs 10 lakh to the kin of the person who died in the incident. pic.twitter.com/4SUaPEVmsz
— ANI UP (@ANINewsUP) July 20, 2019
وہیں پرینکا سے ملاقات کے بعد سون بھدر قتل عام کے ایک متاثر فیملی کے ممبر نے کہا،’ہمیں پتا چلا کہ پرینکا دیدی ہم سے ملنے آئیں ہیں اور انتظامیہ نے ان کو حراست میں لے لیا ہے اور ایسی جگہ لے گئے ہیں جہاں کوئی ان سے ملاقات نہیں کر سکتا ہے۔اس لیے ہم نے خود چنار آ کر ان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔’
Family member of a victim of Sonbhadra firing incident: We got to know that Priyanka didi has come to meet us, but administration has arrested her & taken her to a place where no one can meet her. So, we decided to come & meet her in Chunar. pic.twitter.com/Z50cdgrkzg
— ANI UP (@ANINewsUP) July 20, 2019
حالانکہ اس بیچ مرزا پور کے ڈی ایم انوراگ پٹیل نے کہا،’پرینکا گاندھی واڈراکو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ان کو صرف سون بھدر جانے سے روکا گیا تھا۔آج بھی وہ سون بھدر چھوڑ کر کہیں بھی جا سکتی ہیں۔’
Anurag Patel, DM Mirzapur: Priyanka Gandhi Vadra was not arrested, she was only stopped from going to Sonbhadra. Even today, she can visit any place except Sonbhadra. pic.twitter.com/opJEEq4zlz
— ANI UP (@ANINewsUP) July 20, 2019
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛متاثرین فیملی کے رشتہ داروں سے ملاقات کر چکی پرینکا گاندھی آج شام کو وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر اور کال بھیرو مندر جائیں گی۔
Priyanka Gandhi Vadra (Congress General Secretary for Uttar Pradesh East) will be visiting Kashi Vishwanath temple & Kaal Bhairav temple, in Varanasi to offer prayers, later today. (file pic) pic.twitter.com/OqyEgy37mb
— ANI UP (@ANINewsUP) July 20, 2019
غور طلب ہے کہ یہ واقعہ گھوراول کے اوبھا گاؤں کا ہے۔ گاؤں کے مکھیا نے دو سال پہلے 90 بیگھا زمین خریدی تھی۔ وہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ زمین پر قبضہ کرنے گیا تھا۔ اس کی گاؤں والوں نے مخالفت کی تھی ۔ نتیجے کے طور پر، مکھیا کے لوگوں نے فائرنگ کر دی جس میں تین خواتین سمیت دس گاؤں والوں کی موت ہو گئی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں