بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ سشیل مودی نے کہا کہ ویسے تو ہرسال ساون-بھادو میں مندی رہتی ہے، لیکن اس بار مندی کا زیادہ شور مچاکر کچھ لوگ الیکشن میں اپنی شکست کی شرمندگی اتار رہے ہیں۔
نئی دہلی: بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ سشیل مودی نے اتوار کو کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت کو لےکر کچھ حزب مخالف پارٹیاں ڈر کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ ساون-بھادو کے مہینے میں ہرسال مندی رہتی ہے۔ایک ٹوئٹ کر کے سشیل مودی نے کہا، ‘ویسے تو ہرسال ساون-بھادو میں مندی رہتی ہے، لیکن اس بار مندی کا زیادہ شور مچاکر کچھ لوگ انتخاب میں اپنی شکست کی شرمندگی اتار رہے ہیں۔ ‘
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی اقتصادی شرح نمو (جی ڈی پی) 6 سال کی نچلی سطح پر جاتے ہوئے گزشتہ سال کے 8 فیصد کے مقابلے میں اس سال اپریل-جون کے سہ ماہی میں پانچ فیصد ہو گئی۔کانگریس سمیت کئی حزب مخالف جماعتوں نے منیوفیکچرنگ اور زراعتی شعبے میں گراوٹ کو روک پانے میں ناکامیاب ہونے کا نریندر مودی حکومت پر الزام لگایا ہے۔
केंद्र सरकार ने अर्थव्यवस्था में तेजी लाने के लिए 32 सूत्री राहत पैकेज की घोषणा और 10 छोटे बैंकों के विलय की पहल से लेंडिंग कैपिसिटी बढ़ाने जैसे जो चौतरफा उपाय किये हैं, उनका असर अगली तिमाही में महसूस किया जाएगा।
वैसे तो हर साल सावन-भादो में मंदी रहती है, लेकिन इस बार……. pic.twitter.com/6pu1xkqzWP
— Sushil Kumar Modi (@SushilModi) September 1, 2019
سشیل مودی نے آگے کہا کہ معیشت میں سستی کو لےکر فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے اس کو منضبط کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھائے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا، ‘مرکزی حکومت نے معیشت میں تیزی لانے کے لئے 32 نکاتی راحت پیکیج کا اعلان اور 10 چھوٹے بینکوں کے انضمام کی پہل سے لینڈنگ کیپسٹی بڑھانے جیسے جو چو طرفہ اقدامات کئے ہیں، ان کا اثر اگلی سہ ماہی میں محسوس کیا جائےگا۔ ‘
انہوں نے آگے کہا کہ اقتصادی سستی سے بہار اچھوتا رہا اور دعویٰ کیا کہ ریاست میں موٹر گاڑیوں کی فروخت میں کوئی گراوٹ نہیں درج کی گئی۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہا، ‘بہار میں مندی کا خاص اثر نہیں ہے اس لئے گاڑیوں کی فروخت نہیں گھٹی۔ مرکزی حکومت جلدہی تیسرے پیکیج کااعلان کرنے والی ہے۔ ‘
बिहार पहला राज्य है, जिसने एक देश-एक कर की कल्पना साकार करने वाले पूर्व वित्त मंत्री अरुण जेटली की प्रतिमा लगाने और उनकी जयंती पर हर साल राजकीय समारोह आयोजित करने का फैसला किया।
बिहार को 15 साल के कुशासन से मुक्ति दिलाने वाले भाजपा-जदयू गठबंधन की सरकार का बनना और इसका टिकाऊ… pic.twitter.com/71GZvAvNpB
— Sushil Kumar Modi (@SushilModi) September 1, 2019
وہیں، ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ بہار پہلی ریاست ہے، جس نے ایک ملک ایک ٹیکس کا نظریہ دینے والے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کامجسمہ لگانے اور ان کے یوم پیدائش پر ہرسال تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا، ‘بہار کو 15 سال کے بیڈ گورننس سے آزادی دلانے والے بی جے پی-جدیو اتحاد کی حکومت کا بننا اور اس کا پائیدار ہونا ریاست کے لئے ارون جیٹلی کی ایسی سیاسی خدمات ہیں، جس کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ 2020 کے اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے کی تمام جماعت پارلیامانی انتخاب کی کامیابی دوہراکر ارون جیٹلی کو اپنا خراج عقیدت دیںگی۔ ‘
Categories: خبریں