اگلے مہینے ہونے والے اسمبلی الیکشن سے پہلے مہاراشٹر میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر کوہندوستان میں ’انضمام نہیں کرنے‘ کو لےکر نہرو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
نئی دہلی :سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر ‘پاکستان کے قبضے والے کشمیر’ کو وجود میں لانے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ اگر نہرو نے بے وقت پاکستان کے ساتھ سیز فائر کااعلان نہیں کیا ہوتا تو یہ وجود میں ہی نہیں آتا۔شاہ نے کشمیر کوہندوستان میں ‘انضمام نہیں کرنے’ کو لے کر نہرو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس مدعے کو، نہرو کے بدلے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو اپنے ہاتھوں میں لینا چاہیے تھا۔
جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر پراہتماموں کو ختم کرنے کے مرکز کے فیصلے اور اگلے مہینے مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کو لے کر یہاں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا، ‘کانگریس آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے پیچھے سیاست دیکھتی ہے جبکہ بی جے پی اس طرح سے نہیں سوچتی ہے۔’
Union Home Minister Amit Shah in Mumbai: I congratulate Prime Minsiter Modi's bravery and grit. He removed Article 370 & 35A in the very first session of the Parliament as soon as we formed the govt for the second time with 305 seats. pic.twitter.com/oFjM933OFT
— ANI (@ANI) September 22, 2019
انہوں نے کہا، ‘پاکستان کے قبضے والا کشمیر وجود میں ہی نہیں آتا اگر نہرو نے بے وقت پاکستان کے ساتھ سیز فائر کااعلان نہیں کیا ہوتا۔ نہرو کے بدلے سردار پٹیل کو یہ مدعا اپنے ہاتھ میں لینا چاہیے تھا۔’شاہ نے کہا، ‘آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد کشمیر میں ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی ہے۔’ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کوئی بد امنی نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں ‘دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔’
بنا کسی کا نام لئے ہوئے شاہ نے کہا کہ کشمیر میں جن تین نسلوں نے حکومت کی، انہوں نے وہاں اینٹی کرپشن بیورو بھی قائم نہیں کرنے دیا۔انہوں نے کہا، ‘کشمیر میں جو لوگ بد عنوانی میں ملوث ہیں۔ انہیں ٹھنڈ میں بھی پسینے چھوٹ رہے ہیں۔’انہوں نے کہا کہ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور این سی پی سپریمو شرد پوار کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے حق میں ہیں یا اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ مہاراشٹر میں آئندہ اسمبلی الیکشن کے بعد دیویندر فڈنویس دوبارہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ ریاست میں ایک مرحلے میں 21 اکتوبر کو اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا علان 24 اکتوبر کو ہوگا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں