چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیس بگھیل نے بھی ٹوئٹ کر کے جانکاری دی ہے کہ ریاست میں اس فلم کو ٹیکس فری کیا جارہا ہے ۔اس فلم کو پونڈیچری میں بھی ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔
نئی دہلی: دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم ‘چھپاک’کو مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ حکومت نے ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نےاپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ، ایسڈ اٹیک سروائیور پر بنی فلم ‘چھپاک’ جو 10 جنوری کوملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، اس کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
दीपिका पादुकोण अभिनीत ऐसिड अटैक सर्वाइवर पर बनी फ़िल्म “
छपाक “ जो 10 जनवरी को देश भर के सिनेमाघरों में रिलीज़ हो रही है , को मध्यप्रदेश में टैक्स फ़्री करने की घोषणा करता हूँ।
1/2— Office Of Kamal Nath (@OfficeOfKNath) January 9, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ، یہ فلم سماج میں ایسڈ متاثرہ خواتین کو لے کر ایک مثبت پیغام دینے کے ساتھ ساتھ اس درد کےعلاوہ خود اعتمادی،جدوجہد، امید، اور جینے کے جذبے کی کہانی ہے اور ایسے معاملوں میں سماج کی سوچ میں تبدیلی لانے کاپیغام دیتی ہے۔
यह फ़िल्म समाज में ऐसिड पीड़ित महिलाओं को लेकर एक सकारात्मक संदेश देने के साथ-साथ उस पीड़ा के साथ आत्मविश्वास , संघर्ष , उम्मीद , और जीने के जज़्बे की कहानी पर आधारित है और ऐसे मामलों में समाज की सोच में बदलाव लाने के संदेश पर आधारित है।
2/2— Office Of Kamal Nath (@OfficeOfKNath) January 9, 2020
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیس بگھیل نے بھی ٹوئٹ کر کے جانکاری دی ہے کہ ریاست میں اس فلم کو ٹیکس فری کیا جارہا ہے ۔
समाज में महिलाओं के ऊपर तेजाब से हमले करने जैसे जघन्य अपराध को दर्शाती एवं हमारे समाज को जागरूक करती हिंदी फिल्म "छपाक" को सरकार ने छत्तीसगढ़ प्रदेश में टैक्स फ्री करने का निर्णय लिया है।
आप सब भी सपरिवार जाएं, स्वयं जागरूक बनें और समाज को जागरूक करें।
— Bhupesh Baghel (@bhupeshbaghel) January 9, 2020
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ، سماج میں خواتین کے اوپر تیزاب سے حملہ کرنے جیسے گھنونے جرم کو دکھاتی اور ہمارے سماج کو بیداری کرتی ہندی فلم چھپاک کو حکومت نے چھتیس گڑھ میں ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آپ تمام لوگ فیملی کے ساتھ جائیں اور سماج میں بیداری لائیں۔
اس فلم کو پونڈیچری میں بھی ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔
Govt of #Puducherry will give tax relief to #Chaapaak film acted by @deepikapadukone which gives clear picture of woman issues.
— CMOPuducherry (@CMPuducherry) January 9, 2020
غور طلب ہے کہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ‘چھپاک’10جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں دیپیکاایسڈ اٹیک سروائیور لکشمی اگروال کا رول نبھا رہی ہیں ۔ فلم میں دیپیکا کے ساتھ وکرانت میسی بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔دریں اثنا دیپیکا پڈوکون کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سرپرائز وزٹ کے دو دن بعد نریندر مودی حکومت کی اسکل ڈیولپمنٹ منسٹری نے ان کے پرموشنل ویڈیو کو ‘ڈراپ’ کر دیا ہے۔ جس ویڈیو کووزارت نے ڈراپ کیا ہے دیپیکا اس میں تیزاب اٹیک سروائیور اوراسکل انڈیا کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
بدھ کو وزارت کے ایک سینئر حکام نے بتایا، ‘دیپیکا پڈوکون کا پرموشنل ویڈیو آج ریلیز (بدھ)کیا جانا تھا۔ بدھ کو ہی یہ ویڈیو شرم شکتی بھون میں بانٹا کیا گیا لیکن کل (منگل) کے معاملے کے بعد اس ویڈیو کو ‘ڈراپ’ کر دیا گیا ہے۔’حالاں کہ وزارت نے جمعرات کو کہا کہ یہ صرف ویڈیو کے‘تجزیہ’ کی ایک قواعد محض تھی۔ایک منٹ سے بھی کم کےاس ویڈیو میں وہ اپنی فلم کے ساتھ ساتھ سبھی شہریوں کے لیے یکساں مواقع کی بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دیپیکا کے جے این یو جانے کے بعد سے اس فلم کی بائیکاٹ کی بھی اپیل کی جارہی ہے ۔ساؤتھ دہلی کے بی جے پی رکن پارلیامان رمیش بدھوڑی نے ‘ٹکڑے ٹکڑے گینگ’ کی حمایت کرنے کی وجہ سے عوام سے دیپیکا پڈوکون کی آئندہ فلم ‘چھپاک’ کا بائیکاٹ کرنے کے لیے کہا ہے۔ بی جے پی ایم پی بدھوڑی نے کہا کہ ملک کے خلاف کھڑے ہونے والے لوگوں کے ساتھ نظر آنے کے بجائے ان فلمی ستاروں سے فلموں کے ذریعے ملک میں نوجوانوں کو مثبت پیغام دینے کی امید ہوتی ہے۔انہوں نے تجیندر سنگھ بگا کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا ہے کہ جس میں یہ کہتے ہوئے دیپیکا کی فلم کے بائیکاٹ کی بات کہی گئی ہے کہ وہ’ ٹکڑے ٹکڑے گینگ اور افضل گینگ ‘کی حمایتی ہیں۔
غور طلب ہے کہ دیپیکا پڈوکون جے این یو میں طلبا پر ہوئے حملے کے بعد وہاں منگل کو پہنچی تھیں لیکن انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو خطاب نہیں کیا۔وہ ان دنوں دہلی میں اپنی فلم ‘چھپاک’کے پروموشن کے لیے آئی ہوئی ہیں۔ ان کے جے این یو جانے کو لے کر تنازعہ ہو گیا ہے۔ ایک طبقہ ان کی تنقید کر رہا ہے جبکہ دوسرا طبقہ ان کے قدم کی تعریف کررہا ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں اپنی فلم ‘چھپاک’ کا پرموشن کرنے آئیں دیپیکا نے سوموار کو کہا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگ بدلاؤ لانے کے لیے اپنے خیالا ت کا اظہار کریں۔انہوں نے سوموار کو کہا تھا، ‘‘یہ دیکھ کر مجھے فخر ہوتا ہے کہ ہم اپنی بات کہنے سے ڈرے نہیں ہیں… چاہے ہماری سوچ کچھ بھی ہو، لیکن میرے خیال سے ہم ملک اور اس کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے۔
Categories: خبریں