دہلی میں شہریت قانون کی مخالفت کا مرکز بنے شاہین باغ میں کپل گجر نامی ایک نوجوان نے شام تقریباً 4:53 بجے ہوا میں دو گولیاں چلائیں ۔ اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
نئی دہلی: دہلی میں شہریت قانون (سی اےاے)کی مخالفت کا مرکز بنے شاہین باغ علاقے میں سنیچرکو ایک نوجوان نے گولی باری کر دی۔ اس نے ہوا میں دو گولیاں چلائیں۔ شام تقریباً4:53 بجے ہوئے اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق، سامنے آئے شروعاتی ویڈیو میں نوجوان حراست میں لیے جانے کے دوران ‘جئے شری رام’کے نعرے لگاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ‘اس دیش میں کیول (صرف) ہندوؤں کی چلے گی’۔ اس نے کہا، ہمارے دیش میں اور کسی کی نہیں چلےگی، صرف ہندو کی چلےگی۔
#WATCH Delhi: Man who had fired bullets in Shaheen Bagh area being taken away from the spot by police. pic.twitter.com/lenDhRcWGD
— ANI (@ANI) February 1, 2020
نوجوان کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق، اس کی پہچان کپل گجر کے طورپر کی گئی ہے۔
Sources: The man, claiming to be one Kapil Gujjar, had fired two rounds of bullets at Shaheen Bagh. The weapon used by him has been seized. https://t.co/n0GKGyihBP
— ANI (@ANI) February 1, 2020
قابل ذکر ہے کہ ایک نوجوان نے گزشتہ 30 جنوری کو جامعہ ملیہ کے پاس سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہے گروہ پر گولی چلا دی تھی۔ گولی چلاتے ہوئے یہ جوان مبینہ طور پرچلاکر کہہ رہا تھا،’یہ لو آزادی۔ ‘اس میں جامعہ کا ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔ گولی چلانے والا نوجوان اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع(نوئیڈا)کے زیور علاقےکا رہنے والا ہے۔اس کوفی الحال 14 دن کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
Categories: خبریں