ایم ایچ آر ڈی اسکولی طلبا کے لیے سویم پربھاڈی ٹی ایچ چینلوں پر ای کلاسیز شروع کرےگا۔ ملک میں کو رونا وائرس کی وجہ سے اسکول- کالج سمیت سبھی تعلیمی ادارے31 مارچ تک بند ہیں۔
نئی دہلی: سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای نے کو رونا وائرس کے خطرے کے مد نظر 31 مارچ تک اپنے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ایم ایچ آر ڈی نے ملک کے سبھی تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ سبھی امتحانات 31 مارچ تک ملتوی کر دیے جائیں۔ادھر، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی)نے جمعرات کو سبھی یونیورسٹی اور متعلقہ کالجوں کو کو رونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے مارچ کے آخر تک امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت دی۔
اس مدت میں کاپی جانچنے کا کام بھی ملتوی رہےگا۔کمیشن نے ایک حکم میں کہا، ‘سبھی یونیورسٹی اور متعلقہ کالج 31 مارچ تک امتحانات ملتوی کر دیں اور کاپی جانچنے کا کام ملتوی کر دیں۔ حالات کے جائزے کے بعد آگے کا پروگرام طے کیا جانا چاہیے۔’
छात्रों की स्वास्थ्य संबंधी चिंताओं को ध्यान में रखते हुए हमने @cbseindia29 और एनआईओएस को 31 मार्च 2020 तक परीक्षा और परीक्षा मूल्यांकन स्थगित करने का निर्देश दिया है।
मेरी सभी छात्रों, शिक्षकों और अभिभावकों से अपील की है कि वे घबराएं नहीं बल्कि सतर्क और जागरूक रहें।— Dr Ramesh Pokhriyal Nishank (@DrRPNishank) March 18, 2020
‘کاؤنسل فار د ی انڈین اسکول سرٹیفیکٹ ایگزامی نیشن’(سی آئی سی ایس ای)کے چیف ایگزیکٹوگیری اراتھون نے بتایا کہ آئی سی ایس سی کے امتحانات 31 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔
ایم ایچ آر ڈی میں سکریٹری امت کھرے نے ایک سرکاری پیغام میں کہا، ‘اکیڈمک سیشن اور امتحانات کے پروگرام بنائے رکھنا ضروری ہے، لیکن ساتھ ہی مختلف امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا کے ساتھ ہیاساتذہ اور گارجین کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔’ انہوں نے کہا، ‘سی بی ایس ای کے امتحانات سمیت چل رہےسبھی امتحانات 31 مارچ تک ملتوی کیے جائیں اور اس کے بعد پھر سے طے کی جائیں۔’
Dear Students, to make sure that you stay connected with your studies even when you are away from school, we are soon launching e-classes on #SWAYAMPrabha DTH channels, full of #schooleducation content aligned with your ongoing syllabus. pic.twitter.com/Wfr1s93IIp
— Dr Ramesh Pokhriyal Nishank (@DrRPNishank) March 18, 2020
دریں اثناایچ آر ڈی منسٹررمیش پوکھریال ‘نشنک’نے بدھ کو کہا کہایم ایچ آر ڈی ا سکولی طلبا کے لیے سویم پربھا ڈی ٹی ایچ چینلوں پر ای کلاسیز شروع کرےگا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں