خبریں

یوپی: مودی کی تنقید کر نے والے مبینہ آ ڈیو کو لےکر بی جے پی کے سیتاپور ایم ایل اے کو نوٹس

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس مبینہ آ ڈیو میں ایم ایل اے راکیش راٹھور نے مبینہ  طور پر کو رونا وائرس کے بارے میں لوگوں سے تالی، گھنٹی اور پلیٹ بجانے کو غلط بتاتے ہوئے قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔

راکیش راٹھور(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

راکیش راٹھور(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرنے والی ایک مبینہ آ ڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے  سیتاپور کے ایم ایل اے کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث  ہونے  کے معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے ۔بی جے پی کی جانب سے جاری ریلیز میں بتایا گیا، ‘بی جے پی ریاستی صدرسوتنتر دیو سنگھ کی ہدایت  پر ریاستی جنرل سکریٹری ودیاساگر سونکر نے سیتاپور صدر کے ایم ایل اے راکیش راٹھور کو ڈسپلن کی خلاف ورزی  پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔’

ریلیز  میں کہا گیا،‘راٹھور کے خلاف پارٹی مخالف کام  کرنے کی شکایتیں مل رہی تھیں، جس پر جانکاری  لیتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ راٹھور کو ایک ہفتے  کے اندر اپنی تحریری صفائی پیش  کرنی  ہوگی۔’راٹھور کی بدایوں کے بی جے پی رہنما جے پی ساہو کے ساتھ بات چیت کا مبینہ آ ڈیو سوشل میڈیا پر جمعرات  کو وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے وزیر اعظم  کے بارے میں مبینہ طور پر تنقیدکی ہے۔

آڈیو میں ایم ایل اے راٹھور نے مبینہ  طور پر کو رونا وائرس کے بارے میں لوگوں سے تالی، گھنٹی اور پلیٹ بجانے کو غلط بتایا ہے۔خبررساں  ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، اس آڈیو میں مبینہ  طور پر یہ کہتے ہوئے ان کی آواز سنی جا سکتی ہے، ‘کیا آپ تالی بجاکر کو رونا وائرس بھگا دو گے؟ آپ بیوقوفی کے ریکارڈ توڑ رہے ہو۔ کیا کو رونا شنکھ بجانے سے چلا جائےگا۔ آپ کے جیسے لوگ بیوقوف ہیں۔ وہ آپ کا روزگار لے لیں گے۔’

راٹھور نے آڈیو میں اور بھی قابل اعتراض باتیں کہی ہیں۔حالانکہ اس بارے میں راٹھور سے ردعمل کی کوشش کی گئی لیکن ان سے بات نہیں ہو سکی۔معلوم ہو کہ 25 مارچ کو پہلے مرحلے کے لاک ڈاؤن کے اعلان میں  وزیر اعظم  نریندر مودی نے کو رونا وائرس کے خلاف لڑائی میں لوگوں سے متحدہونے کے لیے 22 مارچ کو صبح سات بجے سے لےکر رات نو بجے تک گھر سے نہ نکلنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ جنتا کرفیو مطلب جنتا کے لیے، جنتا کے ذریعےخود پر لگایا گیا کرفیو ہے۔انہوں نے کہا تھا،اس جنتا کرفیو کے درمیان کوئی بھی شہری  گھروں سے باہر نہ نکلے۔ نہ سڑک پر جائیں، نہ محلے میں یا سوسائٹی میں اکٹھے ہوں، اپنے گھروں میں ہی رہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے شام پانچ بجے اپنے گھر کی بالکنی میں آکر کو رونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اہم رول  نبھا رہے لوگوں کاشکریہ  کرنے کے لیے تالی، تھالی اور شنکھ بجانے کی  بھی اپیل کی تھی۔

(خبررساں  ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)