ممبئی کے باندرہ ویسٹ واقع دکان کا معاملہ۔ شیوسینا کے سینئررہنما اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت نے کہا کہ کراچی بیکری اور کراچی سوئٹس ممبئی میں 60 سالوں سے ہیں۔ ان کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ پارٹی کا رخ نہیں ہے۔
نئی دہلی: شیوسینا کے ایک کارکن نے باندرہ (ویسٹ)واقع ‘کراچی سوئٹس’ کے مالک سے دکان کا نام بدل کر کچھ اور کرنے کے لیے کہا ہے۔شیوسینا کارکن نتن نندگاؤکر کے فیس بک پیج پرشیئر کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں وہ دکان مالک سے دکان کا نام اپنے والدیا دادا کے نام پر کرنے کو کہتے دکھ رہے ہیں۔انہوں نے دلیل دی ہے کہ کراچی پاکستان میں ہے، جو ‘دہشت گردوں کا ملک ہے۔’
نندگاؤکر نے کہا،‘ممبئی میں کراچی نام کا استعمال نہ کرو۔ ہمیں کراچی نام سے پریشانی ہے۔ ہمارا جوان بھائی دوج پر شہید ہو گیا۔ پاکستان دہشت گردوں کا ایک ملک ہے۔’نندگاؤکر نے کہا کہ وہ دکان مالک کو دکان کا نام بدلنے کے لیے وقت دیں گے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ‘کراچی’ نام والے بورڈ کو 15دن کے اندر بدل دیا جائے۔
WATCH: Shiv Sena leader Nitin Nandgaokar demands #Karachi Sweets outlet in Mumbai's Bandra West be renamed; gives deadline after saying, "Mujhe Karachi naam se hi nafrat hai!" pic.twitter.com/uwCgmgiUyP
— Asianet Newsable (@AsianetNewsEN) November 19, 2020
اس کے بعد کراچی سوئٹس کے مالک نے دکان کے نام کو پیپر سے ڈھک دیا۔وہیں، دوسری جانب شیوسینا کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت جمعرات کو کراچی سوئٹس کی حمایت میں آ گئے۔
سنجے راؤت نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘کراچی بیکری اور کراچی سوئٹس ممبئی میں 60 سالوں سے ہیں۔ ان کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان کے نام بدلنے کا مطالبہ کرنا بے مطلب ہے۔ دکان کا نام بدلنے کی مانگ شیوسینا کا رخ نہیں ہے۔’
Karachi bakery & Karachi sweets have been in Mumbai since last 60 years. They have nothing to do with Pakistan. It makes no sense to ask for changing their names now. Demand for changing their name is not Shiv Sena's official stance, tweets Shiv Sena leader Sanjay Raut
(file pic) https://t.co/yksVJcEvay pic.twitter.com/zBEVUGdVVt— ANI (@ANI) November 19, 2020
دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کےاجداد کراچی سے تھے۔ اس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے شیوسینا رہنما کوتنقید کا نشانہ بنایا۔کانگریس رہنما سنجے نروپم نے شیوسینا کارکن کو ‘بےوقوف’ بتاتے ہوئے کہا، ‘ہندوستان کے چائنیز ہوٹلوں کا چین سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ویسے ہی باندرہ کے کراچی سوئٹس کا پاکستان سے کوئی ناطہ نہیں ہے۔’
انہوں نے مہاراشٹر کےوزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے معاملے میں کارروائی کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔وہیں،عام آدمی پارٹی(عآپ)نے ایک بیان میں شیوسینا پر اس کے ایک کارکن کے ذریعے دکان مالک کو دھمکانے کو لےکر نشانہ بنایااور ممبئی پولیس سے اس پر نوٹس لینے کے لیے کہا۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں