گجرات فسادات کی جانچ کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے فسادات سے متاثرہ آٹھ اضلاع میں ذکیہ جعفری کے علاوہ 159 لوگوں کو دی گئی سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں نرودا پاٹیا قتل عام کیس میں مایا کوڈنانی اور بابو بجرنگی کو سزا سنانے والی ریٹائرڈ جج جیوتسنا یاگنک بھی شامل ہیں۔
ای ڈی نے ہتھیار ڈیلر سنجے بھنڈاری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی ضمنی چارج شیٹ میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کا نام لیا ہے۔ اس حوالے سے کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل لوگوں کی توجہ ان کے حقیقی مسائل سے ہٹانے کی سازش کر رہی ہے۔
سنیوکت کسان مورچہ نے کہا کہ ملک بھر کی 20 ریاستوں میں اس کی ریاستی اکائیاں 10-20 جنوری تک گھر گھر جاکر اور پرچہ تقسیم کرکے ‘جن جاگرن’ مہم چلائیں گی۔ اس کا مقصد مرکزی حکومت کی ‘کارپوریٹ حامی اقتصادی پالیسیوں کو اجاگر کرنا’ ہے۔
دلت کمیونٹی کے 60 لوگ 24 دسمبر کوتروپور ضلع کے مداتھکلم تعلقہ کے راجاور گاؤں میں پہلی بار جوتے پہن کر سڑک پر نکلے، جہاں ان کےچلنے پر پابندی تھی۔ ایسا کرتے ہوئے انہوں نے نام نہاد اعلیٰ ذاتوں کے اس اصول کو توڑ دیا، جو دلتوں کو چپل اور جوتے پہن کر سڑک پر چلنے سے روکتے تھے۔
اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر-49 تھانہ حلقہ کے تحت ہوشیار پور گاؤں کے رہنے والے رامپت یادو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ پانچ چھ ماہ قبل تک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کرنے والے یادو نے کہا ہے کہ اسے اپنے تبصروں پر افسوس ہے۔
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں 21 دسمبر کو دہشت گردانہ حملے میں 4 جوانوں کی موت کے بعد فوج نے کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا تھا۔ بعد میں ان میں سے تین افراد کی لاشیں اس جگہ کے قریب ملیں جہاں دہشت گردوں نے فوج پر حملہ کیا تھا۔ پانچ دیگر کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔
مرکزی وزارت کھیل نےگزشتہ 24 دسمبر کو نو منتخب ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کو یہ کہتے ہوئے تحلیل کر دیا تھا کہ نئی باڈی سابقہ عہدیداروں کےکنٹرول میں ہے۔ خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ملزم بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ ڈبلیو ایف آئی کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
جھارکھنڈ اسمبلی میں پیش کی گئی سال 2021-22 کی سی اے جی کی آڈٹ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ مشرقی سنگھ بھوم، گوڈا پوٹکا، گھاٹ شیلا، پوڑیاہاٹ اور گوڈا صدر کے 16 مردوں کو اندرا گاندھی نیشنل بیوہ پنشن اسکیم اور ریاستی بیوہ سمان پروتساہن یوجنا کے تحت بیوہ پنشن کے طور پر 9.54 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ریاست میں 23 دسمبر سے حجاب پر پابندی کے فیصلے کو واپس لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لباس اور ذات پات کی بنیاد پر لوگوں اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ حجاب پر پابندی بسواراج بومئی کی قیادت والی پچھلی بی جے پی حکومت نے عائد کی تھی۔
ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر اور بی جے پی ایم پی برج بھوشن کے قریبی سنجے سنگھ کے فیڈریشن کے سربراہ بننے کی مخالفت میں برج بھوشن کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کے حوالے سے احتجاج کرنے والے پہلوانوں میں سے ایک بجرنگ پونیا نے ’پدم شری‘ ایوارڈ لوٹا دیا ہے۔
حال ہی میں ودربھ کے سنگھ چالک شری دھر گھاڈگے نے ذات پر مبنی مردم شماری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاتھا کہ کچھ لوگوں کو اس سے سیاسی طور پر فائدہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ قومی اتحاد کے لیے اچھا نہیں ہے۔ اب آر ایس ایس نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی رائے تھی کہ اسے سماج کی ترقی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
ایک رپورٹ میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اُ ن آوازوں کو غیر منصفانہ طور پر دبانے اور ہٹانے کے ایک پیٹرن کادستاویز تیار کیا ہے، جس میں فلسطین کی حمایت میں پرامن اظہار اور انسانی حقوق کے بارے میں عوامی بحث شامل ہے۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے کہا کہ ملک میں ذات پات کے نام پر پھوٹ اور دراڑ پڑتی ہے۔ اگر ذات پات سماج میں عدم مساوات کی جڑ ہے تو آر ایس ایس کا ماننا ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری جیسے اقدامات سے اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔
رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی بزرگ ہیں اور ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے ان سے افتتاحی تقریب میں نہ آنے کی درخواست کی گئی تھی، جسے دونوں نے قبول کر لیا ہے۔ اڈوانی اور جوشی ایودھیا میں رام مندر کی تحریک میں سب سے آگے رہنے والے لیڈروں میں شامل ہیں۔
ویڈیو: دی وائر نے ہندوستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر ایک نئی سیریز شروع کی ہے۔ پہلے ایپی سوڈ میں ہندوستان میں کن بیماریوں کا بوجھ سب سے زیادہ ہے اور ان سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے، اس بارے میں ایمس، دہلی کے ڈاکٹر آنند کرشنن اور دی وائر کی ہیلتھ رپورٹر بن جوت کور سے بات کر رہی ہیں عارفہ خانم شیروانی۔
یہ رپورٹ اس بات پر گہرائی سے روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح ہزاروں پنجابی نوجوان اچھی کمائی کے لالچ میں اٹلی جانے کے لیے اسمگلروں کو لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں اور وہاں پہنچ کر انہیں تقریباً غلامی کی حالت میں کام کرنے کو مجبو ر ہونا پڑتا ہے۔ تین دیگر صحافیوں کے ساتھ دی وائر سے وابستہ کسم اروڑہ نے نے یہ رپورٹ لکھی تھی۔
یونائیٹڈ اسٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم (یو ایس سی آئی آر ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک کارکنوں، صحافیوں اور وکلاء کو خاموش کرانے کی ہندوستانی حکومت کی حالیہ کوششیں مذہبی آزادی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ کمیشن نے امریکی محکمہ خارجہ سے ہندوستان کو خصوصی تشویش والے ملک میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ امریکہ جیسا ملک، جو معیشت میں طاقتور ہے، مہینوں تک بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کرواتا ہے۔ ای وی ایم ایجاد کرنے والا جاپان جیسا ملک بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کراتا ہے اور جرمنی میں ان کی سپریم کورٹ نے اس سے ووٹنگ کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔
بہار میں حال ہی میں بحال ہونے والے اساتذہ میں سے کچھ نے کہیں اور نوکری لینے کے لیے استعفیٰ دیا ہے اور اکثر نے مبینہ طور پر گزشتہ چھ ماہ میں بہار کے محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک کی جانب سے شروع کی گئی اصلاحات کی وجہ سے نوکری چھوڑی ہے۔ اساتذہ کے ترک ملازمت کی ایک وجہ دیہی علاقے اور دور دراز کی پوسٹنگ بھی ہے۔
بی جے پی کی قیادت والی آسام حکومت نے 1281 سرکاری مدارس کا نام بدل کر مڈل انگلش (ایم ای) اسکول کر دیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم رنوج پیگو نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست کے تعلیمی نظام میں یکسانیت اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے لیا گیا ہے۔
فرانسیسی ویب سائٹ میدیا پار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2023 میں ہندوستان میں فرانسیسی سفیر ایمانوئل لینین نے مجرمانہ معاملات پر ہندوستان کے ساتھ تعاون میں درپیش مسائل کا ذکر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہندوستان کے ذریعے کئی معاملوں کو بہت تاخیر سے اور اکثر آدھے ادھورے انداز میں نمٹایا جا رہا ہے۔
گزشتہ بدھ کو دو افراد لوک سبھا کی وزیٹرگیلری سے ہال میں کودے اور دھوئیں کے کین کھول دیے تھے۔ اس سیکورٹی لیپس کے بعد ان لوگوں کے علاوہ تین دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملزم منی پور تشدد، کسانوں کی تحریک، مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے ایک پیغام دینا چاہتے تھے۔
وزارت تعلیم میں وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے تحت آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے مختلف ہندوستانی زبانوں میں انجینئرنگ کی کتابیں (بی ٹیک/ڈپلومہ) دستیاب کرانے کے مقصد سے ‘تکنیکی کتاب لکھنے اور اس کے ترجمہ کے لیے اسکیم’ شروع کی ہے۔
سال 2001 کے پارلیامنٹ کے حملے کی برسی کے موقع پر بدھ کو دو نامعلوم افراد وقفہ صفر کی کارروائی کے دوران لوک سبھا میں گھس گئے اور ایک نے ایوان میں ایک کین سے پیلا دھواں چھوڑا۔ ارکان پارلیامنٹ کے ذریعے پکڑے جانے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھواں زہریلا نہیں تھا۔
انڈیا چائلڈ پروٹیکشن فنڈ کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 میں پاکسو ایکٹ کے تحت صرف 3 فیصد معاملوں میں سزا ہوئی۔ اس تحقیق کے مطابق، ملک میں 1000 سے زیادہ فاسٹ ٹریک عدالتوں میں سے ہر ایک ہر سال اوسطاً صرف 28 مقدمات کو نمٹا رہی ہے، جو کہ 165 کے ہدف سے بہت پیچھے ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 10 دسمبر کو پٹنہ میں مشرقی علاقائی کونسل کی 26ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں تھی، تو اس نے بہار میں ذات پر مبنی سروے کے خیال کی حمایت کی تھی اور گورنر نے بل کو منظوری بھی دے دی تھی۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے کشمیری صحافی آصف سلطان پر لگے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کو رد کر دیا ہے۔ نیوز میگزین ‘کشمیر نیریٹر’ کے رپورٹر آصف کو 2018 میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہوں نے اُسی سال سری نگر میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا تھا۔
سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کا آئینی فیصلہ پوری طرح سے جائز ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے ریاست میں 30 ستمبر 2024 سے پہلے اسمبلی انتخابات کرانے کی ہدایت بھی دی۔
بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کی جانب سے ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا پر لگائے گئے’کیش فار کوئری’ کے الزامات کولے کر لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی کی سفارش پر انہیں ایوان سےمعطل کردیا گیا۔ اس کے بعد موئترا نے کہا کہ اگر مودی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ انہیں خاموش کرنے سے اڈانی کے مسئلہ کو بھلا دیا جائے گا، تو وہ غلط ہے۔
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی کے موقع پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ملک کے 81 کروڑ سے زیادہ غریبوں کو پیٹ پالنے کے لیے سرکاری اناج کا محتاج بنا دینے جیسی حالت نہ تو آزادی کا خواب تھا اور نہ ہی ان کے لیے فلاحی آئین بناتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر نے یہ سوچا تھا، یہ صورتحال بہت افسوسناک ہے۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما ادھو ٹھاکرے نے 16 دسمبر کو ممبئی میں اڈانی گروپ کے دفتر تک ہونے والے مارچ کی قیادت کرنے کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی حکومت دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں اس کاروباری گروپ کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں ہیٹ اسپیچ کے 993 واقعات رپورٹ ہوئے، جو 2022 میں بڑھ کر 1444 ہو گئے۔ 2022 میں سب سے زیادہ 217 معاملے اتر پردیش، اس کے بعد راجستھان میں 191 اور مہاراشٹر میں 178 درج کیے گئے۔
غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت سال 2022 میں سب سے زیادہ 371 معاملے جموں و کشمیر میں درج کیے گئے۔ اس کے بعد منی پور میں 167، آسام میں 133 اور اتر پردیش میں 101 معاملے درج ہوئے۔
این سی آر بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، 2022 میں ملک میں اغوا کے 107588 کیس درج کیے گئے جبکہ 2021 میں یہ تعداد 101707 اور 2020 میں 84805 تھی۔ اس معاملے میں اتر پردیش پہلے نمبر پر رہا۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے پارلیامنٹ کو بتایا کہ 2019 میں طالبعلموں کی خودکشی کے 10335 واقعات درج کیے گئے، 2020 اور 2021 میں یہ تعداد بالترتیب 12526 اور 13089 درج کی گئی۔ ایس سی اور ایس ٹی طالبعلموں کی خودکشی کی تعداد پر وزارت نے کہا کہ اس کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی 2022 کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے 65743 واقعات درج کیے گئے، اس کے بعد مہاراشٹر میں 45331 اور راجستھان میں 45058 مقدمات درج کیے گئے۔
سال 2017 میں بی آر ڈی ہسپتال گورکھپور میں آکسیجن کی کمی سے ہوئی بچوں کی موت کے حوالے سے ڈاکٹر کفیل خان نے 2021 میں ایک کتاب لکھی تھی۔ اب لکھنؤ کے ایک شخص نے اسے ‘لوگوں کو حکومت کے خلاف بھڑکانے اور اور سماج میں تفرقہ پیدا کرنے والی’ کتاب کہتے ہوئے خان کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے۔
پی آر ایس لیجسلیٹیو ریسرچ کے مطابق، حالیہ اسمبلی انتخابات میں چھتیس گڑھ واحد ریاست ہے جہاں 20 فیصد سے زیادہ خواتین ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔ یہاں کل 90 ایم ایل اے میں سے 19 خواتین نے کامیابی حاصل کی ہے۔
کشمیر سے باہر کے ایک طالبعلم کی جانب سے پیغمبر کے حوالےسے کیے گئے سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کے درمیان این آئی ٹی، سری نگر نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے طالبعلموں سے ہاسٹل چھوڑنے کو کہا ہے۔وہیں،گھاٹی کے کالجوں میں آف لائن کلاسز کو رد کرتے ہوئے آن لائن کلاسز چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اتراکھنڈ کے سلکیارا میں 17 دنوں سے سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے والی کمپنی راک ویل انٹرپرائزز کے مالک وکیل حسن نے کہا کہ یہ کام کوئی اکیلا نہیں کر سکتا تھا۔ ہم سب کو یہی پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم سب کو مل جل کر رہنا چاہیے اور نفرت کا زہر نہیں پھیلانا چاہیے۔