Author Archives

دی وائر اسٹاف

یوپی: 23 مہینے بعد سیتا پور جیل سے رہا ہوئے اعظم خان، ایس پی نے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو منگل کو سیتا پور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تقریباً 23 ماہ جیل میں رہنے کے بعد انہیں رام پور  کے ‘کوالٹی بار’ زمین پر قبضہ کیس میں ضمانت ملی۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے رہائی کے لیے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا۔

سپریم کورٹ نے عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا

سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق سازش کیس میں عمر خالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ، میران حیدر اور شفا الرحمان کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ ملزمین کے وکیلوں نے بتایا کہ وہ پانچ سال سے جیل میں ہیں اور ہم نے دیوالی سے قبل سماعت کی اپیل  کی ہے۔

بھگوان کا سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ میں برہمن پیدا ہوا اور مجھے ریزرویشن نہیں ملا: گڈکری

ناگپور میں ہلبا سماج مہاسنگھ کی گولڈن جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ وہ اکثر مذاق میں کہتے ہیں کہ بھگوان کا سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ وہ برہمن  پیدا ہوئے اور انہیں ریزرویشن نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان ذات سے نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں سے بڑا ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریاستی انتخابی عہدیداروں کو 30 ستمبر تک ملک گیر ایس آئی آر کے لیے تیار رہنے کو کہا

الیکشن کمیشن نے ریاستی انتخابی عہدیداروں کو 30 ستمبر تک ایس آئی آر کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ ایسے اشارے ہیں کہ کمیشن اکتوبر-نومبر کے شروع میں ملک گیر ایس آئی آر کا عمل شروع کر سکتا ہے۔

دی وائر کے جرنلسٹ بنے ہیومن رائٹس اینڈ ریلیجیس فریڈم جرنلزم ایوارڈ 2025 کے فائنلسٹ

ہیومن رائٹس اینڈ ریلیجیس فریڈم جرنلزم ایوارڈ 2025 میں دی وائر ہندی کے جرنلسٹ انکت راج اور شروتی شرما کو ‘بیسٹ رپورٹنگ آن ہیومن رائٹس اینڈ ریلیجیس فریڈم (ہندی)’ کے زمرے میں ٹاپ تھری فائنلسٹ منتخب کیا گیا۔ ان کی رپورٹس ہریانہ کے انتخابات اور سنبھل تشدد پر مبنی تھیں۔

آسام کانگریس نے اسلاموفوبک ویڈیو پر ریاستی بی جے پی کے خلاف شکایت درج کرائی

آسام کانگریس نے ریاستی بی جے پی کے خلاف پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے ایک اے آئی ویڈیو پر شکایت درج کرائی ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کے سوشل میڈیا سیل پر فرقہ وارانہ بدامنی کو بھڑکانے، مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور بوڈو لینڈ ٹیریٹورل کونسل (بی ٹی سی) کے انتخابات کے لیے نافذ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

ارندھتی رائے کی کتاب کے سرورق پر تنازعہ، کیرالہ ہائی کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا

کیرالہ ہائی کورٹ نے ارندھتی رائے کے خلاف ان کی نئی کتاب’مدر میری کمز ٹو می‘کے سرورق پر سگریٹ نوشی کی تصویر کشی پر دائر کی گئی پی آئی ایل پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار کا استدلال ہے کہ یہ سی او ٹی پی اےقانون کی خلاف ورزی ہے اور تمباکو نوشی کا بالواسطہ اشتہار ہے۔ تاہم، کتاب کے بیک کورپر سگریٹ نوشی سے متعلق ڈسکلیمر موجود ہے۔

سپریم کورٹ نے عمر خالد اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کی

سپریم کورٹ نے دہلی فسادات سازش کیس میں عمر خالد، شرجیل امام، میران حیدر، گلفشاں فاطمہ اور شفا الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔اس سے قبل 12 ستمبر کو اسی عدالت نے فائل دیر سے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئےشنوائی  ملتوی کر دی تھی۔

 وزارت تعلیم کی ہدایت – 2 اکتوبر تک پی ایم مودی کے بچپن کے واقعات پرمبنی فلم دکھائیں اسکول

وزارت تعلیم نے سی بی ایس ای، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور نوودیا ودیالیہ سمیتی کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بچپن کے واقعات پر مبنی فلم ‘چلو جیتتے ہیں’ کو اپنے اسکولوں میں دکھائیں، اور یہ بھی کہا  ہےکہ اس سے نوجوان طلبہ کو کردار سازی، خدمت گزاری اور ذمہ داری جیسے موضوعات پر غور کرنے میں مدد ملے گی۔

دہلی فسادات: من گھڑت ثبوت، جھوٹے گواہ اور فرضی مقدمے – عدالتوں نے بری کیے کم از کم 17 ملزمین

دہلی کی عدالتوں نے 2020 کے فسادات سے متعلق کم از کم 17 معاملوں میں ملزمین کو ‘من گھڑت’ شواہد،’فرضی’ گواہ اور ‘فرضی معاملوں’ کا حوالہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔ ججوں نے دہلی پولیس کی تحقیقات پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔

’ووٹ چوری‘: راہل گاندھی کا ووٹروں کا نام ہٹانے کا دعویٰ، کہا – جمہوریت کے قاتلوں کو بچا رہے ہیں سی ای سی گیانیش کمار

کانگریس ایم پی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر سنگین الزامات لگائے۔ مختلف دستاویزات دکھاتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ملک بھر میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر ناموں کو حذف کیا جا رہا ہے اور الیکشن کمیشن ایسا کرنے والوں کو بچا رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے پوچھا – تبدیلی مذہب ’دھوکہ دہی‘ ہے یا نہیں، یہ فیصلہ کون کرے گا

سپریم کورٹ نے لالچ اور دھوکہ دہی کے ذریعے تبدیلی مذہب پر مکمل پابندی لگانے کی مانگ کرنے والے درخواست گزار وکیل اشونی اپادھیائے سے پوچھا کہ بین مذہبی شادی دھوکہ دہی ہے یا نہیں، یہ طے کرنے کا حق اصل میں کس کو ہے ۔

عآپ ایم پی کا یوپی کی ووٹر لسٹ میں دھاندلی کا دعویٰ، کہا – ایک ہی گھر میں 4,271 ووٹر

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے اتر پردیش کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مہوبہ ضلع میں ایک ہی گھر میں 4,271 ووٹر رجسٹرڈ پائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اتر پردیش میں ‘ووٹ چوری’ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے شروع ہوئی ہے۔

​​عدالت کے یکطرفہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت نے اڈانی کے خلاف 138ویڈیو، 83 انسٹا پوسٹ ہٹانے کو کہا

اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت نے دو میڈیا اداروں اور متعدد یوٹیوب چینلوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اڈانی گروپ کا ذکر کرنے والے 138ویڈیو اور 83 انسٹاگرام پوسٹ ہٹانے کو کہا ہے۔ یہ احکامات اڈانی انٹرپرائزز کی جانب سے دائر ہتک عزت کے ایک معاملے میں 6 ستمبر کو دہلی ڈسٹرکٹ کورٹ کی طرف سے جاری یکطرفہ فیصلے پر مبنی ہیں۔

مرکزی حکومت نے گرو نانک جینتی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روکا، سیاسی تنازعہ

سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے نومبر میں گرو نانک دیو کے جنم دن کے موقع پر سکھ جتھے کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے کو پنجاب کی سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چیف منسٹر بھگونت مان نے کہا کہ حکومت  سکھ زائرین کو روکتے ہوئے ہندوستان-پاکستان کرکٹ میچ کی اجازت دے کر ‘دوہرا معیار’ اپنا رہی ہے ۔

وزیر داخلہ نے 1974 کے بعد کی تحریکوں کے ’مالیاتی پہلوؤں‘ اور ’پردے کے پیچھے کی طاقتوں‘ کی تحقیقات کے حکم دیے: رپورٹ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک میں آزادی کے بعد، خصوصی طور پر 1974 کے بعد ہونے والی تمام تحریکوں کے ‘مالیاتی پہلوؤں’، نتائج اور ‘پردے کے پیچھے سرگرم قوتوں’ کی چھان بین کرکے ایک ایس او پی تیار کرے، تاکہ مستقبل میں ‘مفاد پرستوں کے ذریعے منظم ہونے والی بڑی تحریکوں’ کو روکا جاسکے۔

مرکز میں بی جے پی کی حکومت زیادہ دن نہیں ٹکے گی: تمل ناڈو سی ایم اسٹالن

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرکزی حکومت کے ساتھ کئی تنازعات اور ریاستی حکومت کو مالی نقصان پہنچانے والے اقدامات پر تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی کی بیساکھی والی مرکزی حکومت زیادہ دن  تک نہیں ٹکے گی۔ ایک دن تمل ناڈو کی حمایت کرنے والی حکومت مرکز میں برسراقتدار آئے گی۔

سپریم کورٹ نے متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے اہم اہتماموں پر روک لگا ئی

سپریم کورٹ نے سوموار کو متنازعہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے اہم اہتماموں پر روک لگا دی ہے۔ اس میں وقف بنانے کے لیے کسی شخص کے 5 سال تک اسلام کا پیروکار ہونے ، کلکٹر یا ایگزیکٹو کو جائیداد کے حق کا فیصلہ کرنے کی اجازت اور غیر مسلموں کو وقف بورڈ کا ممبر بنانے سے متعلق اہتمام شامل ہیں۔

مہاراشٹر: آبادی والے علاقے کے وسط میں اڈانی کے مجوزہ سیمنٹ پلانٹ کی مخالفت کر رہے ہیں کئی گاؤں

مہاراشٹر کے موہونے اور آس پاس کے 10 گاؤں کے لوگ اڈانی گروپ کے امبوجا سیمنٹ کے مجوزہ سیمنٹ گرائنڈنگ پلانٹ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ مجوزہ پلانٹ جنوبی ممبئی سے 68 کلومیٹر دور کلیان شہر کے قریب واقع ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ پلانٹ ان کی صحت اور ماحول کے لیے مضرثابت ہو گا۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو آزاد ملک کا درجہ دینے سے متعلق قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 12ستمبر کو فلسطین کو  آزاد ملک کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کی۔ 193 رکن ممالک میں سے 142 نے اس کی حمایت کی، 10 نے مخالفت کی اور 12 غیر حاضر رہے۔ ہندوستان نے دو ریاستی حل اور محفوظ سرحدوں کے اندر آزاد فلسطینی قوم کے حق میں اپنی پالیسی کا اعادہ کیا۔

فائل دیر سے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے عمر خالد اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19ستمبر تک ملتوی کی

سپریم کورٹ نے جمعہ کو فروری 2020 میں  ہوئے دہلی فسادات کی مبینہ سازش سے متعلق یو اے پی اے معاملے میں عمر خالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ اور میران حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ بنچ نے کہا کہ انہیں کیس کی فائلیں رات  2.30 بجے ملی تھیں اور وہ انہیں دیکھ نہیں سکے۔

این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نائب صدر منتخب، اپوزیشن میں کراس ووٹنگ کا خدشہ

این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن ہندوستان کے 15ویں نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کے بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں سے شکست دی۔ 752 ووٹوں میں سے رادھا کرشنن کو 452 اور ریڈی کو 300 ووٹ ملے۔ نتائج نے اپوزیشن خیمے میں کراس ووٹنگ کے اندیشے کو گہرا کر دیا ہے۔

لکھنؤ کی ایک عدالت نے آج تک کی اینکر انجنا اوم کشیپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا

لکھنؤ کی عدالت نے ٹی وی جرنلسٹ انجنا اوم کشیپ کے خلاف شکایت درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر کی عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ 14 اگست کو نشر ہونے والا’آج تک’ کا پروگرام تفرقہ انگیز، اشتعال انگیز اور قومی اتحاد کے خلاف تھا، جو دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

نیپال میں پرتشدد مظاہرے جاری، ہندوستان نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

نیپال میں سوموار (8 ستمبر) کو پرتشدد مظاہروں کے بعد ہندوستان نے منگل کو کہا کہ ان مظاہروں میں ‘متعدد نوجوانوں کی ہلاکت’ کا ہمیں شدید غم ہے۔ نئی دہلی نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اس بحران کو ‘پرامن طریقے اور بات چیت’ کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

اتر پردیش پولیس نے مغربی بنگال کے 18 پھیری والوں کو ’بنگلہ دیشی‘ قرار دیتے ہوئے حراست میں لیا: رپورٹ

اتر پردیش کے بستی ضلع میں پولیس نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 18 پھیری والوں کو آدھار اور ووٹر آئی ڈی ہونے کے باوجود مبینہ طور پر غیر قانونی بنگلہ دیشی مہاجر قرار دے کر پانچ دنوں سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔ مہاجرین کے حقوق کے ایک فورم نے مغربی بنگال کے حکام سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

سینئر صحافی اور دی ٹیلی گراف کے ایڈیٹر سنکرشن ٹھاکر  نہیں رہے

 سرکردہ صحافی اور مصنف سنکرشن ٹھاکر کاطویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ دی ٹیلی گراف کے ایڈیٹر ٹھاکر نے بہار اور کشمیر کے علاوہ کئی اہم موضوعات پر غیر معمولی رپورٹنگ کی۔ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رہنماؤں اور صحافیوں نے انہیں  بے خوف، حساس اور جمہوری ہندوستان کا مضبوط وکیل بتایا ۔

کووڈ ایف آئی آر: نظام الدین مرکز کے امیر کی تقریر میں پولیس کو کچھ بھی ’قابل اعتراض‘ نہیں ملا

مارچ 2020 میں دہلی کے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے پیروکاروں کے اجتماع کو ملک بھر میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اس اجتماع سے کووڈ 19 وائرس پھیلا تھا۔ اب پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیقات میں مرکز نظام الدین کے امیر محمد سعد کاندھلوی کی تقریروں میں ‘کچھ بھی قابل اعتراض’ نہیں ملا۔

اردو تنظیموں نے اسلامی گروپوں کے احتجاج کے بعد جاوید اختر کے پروگرام کی منسوخی کی مذمت کی

مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے کچھ اسلامی تنظیموں کے احتجاج کے بعد ‘ہندی سنیما میں اردو کا کردار’ کے موضوع  پر جاوید اختر کی تقریب کو ملتوی کر دیا تھا۔ اب ‘اردو کلچر لندن’ اور ‘انجمن ترقی اردو یو کے’ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اردو اکیڈمی کی جانب سےاس طرح تقریب  کوملتوی کرنا جمہوری معاشرے کے لیے نیک فال نہیں ہے۔

پنجاب: دہائیوں کے بدترین سیلاب میں کم از کم 30 افراد ہلاک، ہزاروں گاؤں میں صورتحال تباہ کن

پنجاب میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔ بھاکرا سمیت مختلف ڈیموں سے کنٹرول مقدار میں پانی چھوڑے جانے کے بعد ریاست میں سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ سیلاب میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی ہدایت – ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ’غیر قانونی غیر ملکی شہریوں‘ کے لیے ڈیٹینشن کیمپ بنائیں

وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے لیے ہولڈنگ سینٹر یا حراستی کیمپ بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اگر کوئی یہ ثابت نہیں کرپائے کہ وہ غیر ملکی نہیں ہے اور ضمانت نہیں دے پاتا ،  تو اسے ان مراکز میں رکھا جائے گا۔

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر 7 افراد کی ضمانت کی درخواست مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات 2020 کے مبینہ ‘لارجر کانسپیریسی’ کیس میں عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ملزمین کو جنوری-ستمبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بنگال: اسلامی تنظیموں کے احتجاج کے بعد ممتا حکومت نے جاوید اختر کا پروگرام ملتوی کیا

مغربی بنگال اردو اکادمی نے ‘ہندی فلموں میں اردو کا کردار’ سے متعلق اپنے چار روزہ جشن  کوملتوی کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ اسلامی تنظیموں نے نغمہ نگار جاوید اختر کو تقریب میں مدعو کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اب ریاستی حکومت کے تحت کام کرنے والی اکادمی نے’نامساعدحالات’ کا حوالہ دیتے ہوئے پورے پروگرام  کو ملتوی کر دیا ہے۔

مہاراشٹر: راہل گاندھی سے پہلے ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کی بات کہنے والے سابق ایم ایل سی نے الیکشن مشینری کو ’کرپٹ‘ بتایا

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے راہل گاندھی کی جانب سے ووٹر لسٹ میں ہیر اپھیری کا الزام لگانے سے 146دن پہلے مہاراشٹر کے سابق ایم ایل سی بلرام پاٹل نے ریاست کے ایک انتخابی حلقے کے بارے میں الیکشن کمیشن سے ایسی ہی شکایت کی تھی۔ انہوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا، لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی۔

سابق ججوں نے امت شاہ سے کہا – سپریم کورٹ کے سلوا جڈوم کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نائب صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار جسٹس بی سدرشن ریڈی اور سپریم کورٹ پر سلوا جڈوم فیصلے کے ذریعے ‘نکسل ازم کی حمایت’ کا الزام لگایا ہے۔ شاہ کے بیان کو مذکورہ فیصلے کی غلط تشریح قرار دیتے ہوئے سابق ججوں نے کہا کہ یہ ‘بدقسمتی’ ہے۔

سپریم کورٹ نے غداری کے دوسرے کیس میں بھی سدھارتھ وردراجن اور کرن تھاپر کو کارروائی سے تحفظ دیا

سپریم کورٹ نے 22اگست کو دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن، کنسلٹنگ ایڈیٹر کرن تھاپر اور تمام ملازمین کو بی این ایس کی دفعہ 152 کے تحت گوہاٹی پولیس کی جانب  سے درج کیس میں کسی بھی تعزیری کارروائی سے تحفظ فراہم کیا ہے۔ تین ماہ میں آسام پولیس کی طرف سے ادارے کے خلاف سیڈیشن کے قانون کے تحت درج کیا گیا یہ دوسرا  معاملہ ہے۔

الیکشن کمیشن کا دعویٰ 2002-03 سے بالکل مختلف نکلا، بہار ایس آئی آر پر اٹھے سوال

الیکشن کمیشن نے 2002-03 کی مثال دیتے ہوئے بہار میں ایس آئی آرکے 97 دن کے عمل کا دفاع کیا ہے۔ لیکن ریکارڈ اور سابق عہدیداروں کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت یہ عمل آٹھ ماہ تک جاری رہا  تھااور شہریت اور ووٹر آئی ڈی کے بارے میں موقف بالکل مختلف تھا۔

گجرات حکومت نے مودی کے 23 سال مکمل ہونے کے جشن میں اشتہارات پر 8.81 کروڑ روپے خرچ کیے

آرٹی آئی سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق، اکتوبر 2024 میں گجرات حکومت نے نریندر مودی کے عوامی عہدے پر – گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر-23 سال مکمل ہونے  کا جشن منانے کے لیے اشتہارات پر 8.81 کروڑ روپے خرچ کیے۔

اتر پردیش: مرادآباد پولیس کا فرمان – مسلم بینڈ کے ہندو نام نہیں ہو سکتے

مرادآباد ضلع میں ہندو دیوی-دیوتاؤں کے نام سے بینڈ کا نام  رکھنے پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ایک شکایت کے بعد تمام مسلم بینڈ آپریٹرز کو پولیس نے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بینڈ کے نام ہندو دیوی دیوتاؤں کے نام پر نہ رکھیں۔