Author Archives

دی وائر اسٹاف

آپریشن سیندور: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی، ٹرمپ بولے – فوجی کشیدگی جلد ختم ہونے کی امید

پاکستانی ٹھکانوں پر ہندوستان کے میزائل حملے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے فوجی کشیدگی بہت جلدختم ہو جائے گی۔ وہیں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک سےتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ چین نے دونوں فریقوں سے اپیل کی کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں اور اس طرح کی کارروائی گریز کریں۔

آپریشن سیندور کے حوالے سے ہندوستانی حکومت نے کہا؛ کارروائی محدود، دہشت گردوں کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا

ہندوستان نے ‘آپریشن سیندور’ کے تحت پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ سکریٹری خارجہ نے اسے منصفانہ، محدود اور غیر اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سرحد پار حملوں کا جواب دینے، انہیں روکنے اور مزاحمت کرنے کے اپنے حق کا استعمال کیا ہے۔

آپریشن سیندور: ہندوستانی فوج نے پاکستان کے کن نو مقامات کو نشانہ بنایا؟

ہندوستانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد سے منسلک ہائی پروفائل مقامات- جن کے ہٹ لسٹ میں سرفہرست ہونے کی امید تھی-کے علاوہ ہندوستانی فوج کے آپریشن سیندور نے ان کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں پہلگام سمیت ہندوستان میں ہوئے مختلف دہشت گردانہ  حملوں کی’جڑیں’ ہیں۔

مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستانی میڈیا کی حالت تشویشناک: رپورٹ

ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2025 میں ہندوستان کو 151 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں میڈیا پرحکومت اور کارپوریٹ دباؤ، گودی میڈیا میں اضافہ، صحافیوں کے قتل اور کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے جیسے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اتر پردیش حکومت کا نیا نشانہ: سنبھل کی شاہی مسجد کا خشک کنواں

فسادات اور دہشت سے گزرنے کے بعد سنبھل کو ایک نئے مسئلے کا سامنا ہے – ایک کنویں کو لےکرقانونی لڑائی۔ انتظامیہ شاہی جامع مسجد سے ملحقہ کنویں پر اپنا دعویٰ کر رہی ہے، جبکہ مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ کنواں ان کے احاطے کا حصہ ہے اور اس کا پانی مسجد کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔

پہلگام حملے میں  ہلاک ہونے والے بحریہ کے افسر کی بیوہ نے کہا – مسلمانوں یا کشمیریوں کو نشانہ نہ بنائیں

پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی بحریہ کے لیفٹیننٹ ونے نروال کی اہلیہ ہمانشی نے نروال کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ کسی سے نفرت نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ مسلمانوں اور کشمیریوں کے پیچھے پڑیں۔ ہم صرف امن چاہتے ہیں۔

پہلگام حملہ: سری نگر میں احتجاج، ملک بھر میں کشمیری طلبہ پر ہو رہے تشدد کو روکنے کا مطالبہ

تصویروں کی زبانی: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں کشمیری طلبہ کے ساتھ تشدد اور بدسلوکی کے خلاف بدھ کو سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کانگریس کے طلبہ ونگ، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔

اتراکھنڈ: مسوری میں کشمیری شال بیچنے والوں پر حملے کے بعد کئی لوگوں نے شہر چھوڑا

گزشتہ 23 اپریل کو مسوری کے مال روڈ پر کشمیری شال اور کپڑے بیچنے والے دو افراد پر کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا اور انہیں شہر چھوڑنے کو کہا۔ متاثرین میں سے ایک نے بتایا کہ پولیس نے کہا کہ وہ ان کی مدد نہیں کر سکتے۔ اس کے بعد 16لوگوں نے  شہر چھوڑ  
دیا۔

ایم پی: پہلگام حملے کے خلاف ریلی میں بی جے پی لیڈر نے کانگریس ایم ایل اے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی

بھوپال سینٹرل سے کانگریس کے ایم ایل اے عارف مسعود کو بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے قریبی کرشنا گھاڈگے سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ پہلگام حملے پر ایک ریلی میں گھاڈگے نے مسعود کو ‘پاکستانی ایجنٹ’ بتایا اور ان کے خلاف دشنام طرازی بھی کی۔

پاکستان کی مقتدر شخصیات: ہندوستان کے خلاف کس کا کیا رول ہوگا؟

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کی حکمت عملی آرمی چیف، وزیر اعظم، خفیہ ایجنسی، اور خزانہ اور خارجہ کی وزارتیں طے کر رہی ہیں۔ حتمی فیصلوں میں کس کا کیا اور کتنا کردار ہوگا، تفصیل سے ملاحظہ کریں۔

مرشد آباد تشدد صرف فرقہ وارانہ تصادم نہیں، بلکہ ’بے حد منظم اور منصوبہ بند‘ تھا: فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ

بنگال کے مرشد آباد میں حالیہ تشدد کی تحقیقات کرنے والی ایک 17 رکنی ٹیم نے پایا کہ یہ تشدد ‘بے حدمنظم اور سیاسی طور پر محرک تھا، جس میں مذہبی پولرائزیشن، ریاستی بے عملی اور پولیس کے جبر نے برسوں سے امن وامان سے رہ رہے  ہندو- مسلم بقائے باہمی کو بگاڑ دیا۔’

پہلگام حملے کے بعد ہندوتوا گروپوں کی جانب سے مسلمانوں کے بائیکاٹ کی اپیل، بانکے بہاری مندر نے کیا انکار

ورنداون کے مشہور بانکے بہاری مندر میں دیوتاؤں کے لیے تاج، کپڑے اور مالائیں مسلمان بناتے ہیں۔ ایسے میں پہلگام حملے کے بعد ہندوتوا گروپوں کی جانب سےمندر میں کام کرنے والے مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنےکی اپیل پر مندر نےتوجہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پہلگام حملے پر تبصرہ کرنے پر لکھنؤ یونیورسٹی کی پروفیسر کے خلاف سیڈیشن کا مقدمہ درج

پہلگام حملے کے بعدحکومت سےسوال پوچھنے والی لکھنؤ یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر مادری کاکوٹی عرف ڈاکٹر میڈوسا کے خلاف اے بی وی پی سے وابستہ ایک طالبعلم کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر ملک کی سالمیت اور اتحاد کو خطرے میں ڈالنے سمیت کئی سنگین دفعات کے تحت الزام  عائد کیے گئے ہیں۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے دائر 24 سال پرانے ہتک عزت معاملے میں میدھا پاٹکر گرفتار

دہلی پولیس نے جمعہ کے روز دہلی کےلیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی جانب سے ان کے خلاف دائر  24  سال پرانے ہتک عزت کے معاملےمیں سماجی کارکن میدھا پاٹکر کوگرفتار کیا ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے  2000 میں دائر ایک کیس میں پاٹکر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔

پہلگام حملہ: سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا پاکستان پر کیا اثر پڑے گا

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ یہ قدم پاکستان پر دباؤ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ہندوستان  کنٹرولڈ واٹر فلو  کو روک سکتا ہے، لیکن قدرتی بہاؤ پر اس کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اثرات محدود ہوں گے،لیکن پیغام واضح ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: کشمیریوں نے کہا – سیاحتی صنعت بری طرح متاثر ہوگی

وادی کشمیر میں سیاحت کی واپسی بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے منشیات کی لت کے درمیان امید کی کرن بن کر ابھر رہی تھی،لیکن پہلگام میں تازہ ترین دہشت گردانہ حملہ خطرے کی دستک  بن گیا ہے۔ ٹریول ایجنٹ اور تاجر مایوس ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے لیے سیاحت کا سیزن منگل کو ہی ختم ہوگیا۔

ٹی آر ایف: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشت گرد تنظیم کون ہے؟

کشمیر کے  پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری ٹی آر ایف (دی ریزسٹنس فرنٹ) نے قبول کی ہے، جو لشکر طیبہ کا ایک حصہ ہے۔ یہ تنظیم کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد بنائی گئی تھی اور اس کے بعد سے یہ غیر مقامی لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حکومت نے 2023 میں اس پر پابندی لگا دی تھی۔

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: اپوزیشن نے مذمت کی، چھتیس گڑھ بی جے پی کے ٹوئٹ کو اکھلیش نے غیر حساس قرار دیا

ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی با ت کہی۔ اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ سری نگر پہنچ چکے ہیں اور وزیر اعظم مودی بھی بیرون ملک سے دہلی واپس آ گئے ہیں۔

کشمیر: پہلگام حملے میں ہلاکتوں کے سوگ میں ریاست بند، لوگ احتجاج میں سڑکوں پر اترے

اننت ناگ ضلع کے پہلگام ریزورٹ پر ہوئے حملے کے خلاف کئی سیاسی جماعتوں، سماجی و مذہبی تنظیموں، تجارتی اداروں اور سول سوسائٹی گروپوں کی طرف سے دی گئی کال کے بعد جموں و کشمیر دونوں ڈویژنوں میں بند منایا گیا ہے۔ وہیں، ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگوں نے نشانہ بنائے گئے سیاحوں کے تئیں ہمدردی ظاہر کرنے کے لیے اتحاد اور امن کا پیغام دیتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کنگنا رناوت کی ’ایمرجنسی‘ پر سینئر صحافی نے کہا – میری کتاب کے حوالے سے غلط حقائق پیش نہ کریں

سینئر صحافی اور کتاب ‘دی ایمرجنسی’ کی مصنفہ کومی کپور نے کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘ایمرجنسی’ کے پروڈیوسرز کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور تاریخی واقعات کو مبینہ طور پر مسخ کرنے کی وجہ سے ان کے وقار کوپہنچے  ٹھیس کے لیے مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

’شربت جہاد‘ والے تبصرے پر دہلی ہائی کورٹ سخت، تمام اشتہارات ہٹائیں گے رام دیو

دہلی ہائی کورٹ نے رام دیو کو ہدایت دی ہے کہ وہ روح افزا کو ‘شربت جہاد’ کہنے والے تمام اشتہارات اور سوشل میڈیا پوسٹ کو فوراً ہٹا ئیں۔ روح افزا بنانے والی کمپنی ہمدرد نے رام دیو کے خلاف ٹریڈ مارک کو بدنام کرنے اور فرقہ وارانہ ریمارکس کے الزام میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مسلم کمشنر کہے جانے پر ایس وائی قریشی بولے – ایسے ہندوستان میں یقین رکھتا ہوں جہاں پہچان قابلیت سے طے ہوتی ہے

بی جے پی رکن پارلیامنٹ نشی کانت دوبے کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنائے جانے کے بعد سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے مذہبی پہچان نفرت کی سیاست کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ میں اس ہندوستان میں یقین رکھتا ہوں، جہاں کسی کو اس کی صلاحیت اور خدمات سے پہچانا جاتا ہے، نہ کہ مذہب سے۔’

سپریم کورٹ پر بیان کو لے کرنشی کانت دوبے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ، اے جی کو خط

سپریم کورٹ کے خلاف ریمارکس کے لیے  بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ نشی کانت دوبے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل انس تنویر نے کہا کہ دوبے نے فرقہ وارانہ  طور پرپولرائزیشن  کرنے والے بیان دیےتھے، جو براہ راست  سپریم کورٹ کی غیر جانبداری پر شک وشبہات کوجنم دیتا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات: ’انڈیا‘ بلاک کی رابطہ کمیٹی کی قیادت کریں گے تیجسوی یادو

‘انڈیا’ بلاک نے اعلان کیا ہے کہ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مہاگٹھ بندھن کی رابطہ کمیٹی کی قیادت کریں گے۔ تاہم، اتحاد کی طرف سے انہیں ابھی وزیر اعلیٰ کا چہرہ نہیں بنایا گیا ہے۔

وقف سماعت: حکومت کو جواب کے لیے وقت ملا؛ بورڈ میں تقرری اور جائیداد کی منتقلی پر عبوری روک

وقف (ترمیمی) ایکٹ کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کے دوسرے دن مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ اگلی سماعت تک کسی بھی وقف جائیداد کو ڈی- نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی غیر مسلم کو کسی وقف بورڈ یا کونسل میں تقرری دی جائے گی۔

مدھیہ پردیش: مسجد کے سامنے اشتعال انگیز نعرے لگانے اور پتھراؤ کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف کیس

مدھیہ پردیش پولیس نے بی جے پی لیڈر اور گنا کونسلر اوم پرکاش عرف گبر کشواہا کے خلاف مقامی مسجد کے سامنے جلوس نکالنے، اشتعال انگیز نعرے لگانے اور پتھراؤ کرنے کا معاملہ  درج کیا ہے۔ 12 اپریل کو گنا کے کرنل گنج سے گزرنے والے ایک جلوس نے مبینہ طور پر مدینہ مسجد کے قریب امن عامہ میں خلل ڈالا تھا۔

وقف سماعت: سپریم کورٹ نے مرکز سے پوچھا – کیا ہندو بندوبستی بورڈ میں مسلمانوں کو شامل کریں گے؟

وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ نے پوچھا کہ کیا مرکزی حکومت مسلمانوں کو ہندو بندوبستی بورڈ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے، جس طرح سے وہ وقف بورڈ میں غیر مسلم اراکین کا مطالبہ کر رہی ہے۔

سائن بورڈ پر اردو کا جواز پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا؛ آئیے  اردو اور تمام زبانوں سے دوستی کریں

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں میونسپل  کے سائن بورڈ پر اردو کے استعمال کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا  کہ ‘قانون کی کسی بھی شق کے تحت اردو کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ مراٹھی اور اردو کو آئین ہند کے شیڈول آٹھ کے تحت یکساں مقام حاصل ہے۔’

سعودی عرب نے ہندوستانیوں کے لیے پرائیویٹ حج کوٹے میں 80 فیصد کٹوتی کی، عمر-محبوبہ بولے – مرکز مداخلت کرے

سعودی عرب نے ہندوستان کے پرائیویٹ حج کوٹے میں 80 فیصد  کی کٹوتی کردی ہے۔ جس کے بعد پی ڈی پی سربراہ مفتی نے وزارت خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ اٹھائے۔ وہیں، عمر عبداللہ نے وزیر خارجہ سے تمام متاثرہ عازمین حج کے مفادمیں کوئی حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔

وزارت داخلہ نے گجرات فسادات کے متاثرین کے بچوں اور رشتہ داروں کو سرکاری بھرتیوں میں ملنے والی رعایت واپس لی

سال 2002 کے گجرات فسادات کے متاثرین کو سرکاری بھرتیوں میں عمر میں رعایت، اضافی ایکس گریشیا اور دیگر مراعات دی جاتی تھیں۔ وزارت داخلہ نے ایک حالیہ آرڈر میں فسادات میں ہلاک ہونے والوں کے بچوں یا رشتہ داروں کو مختلف سرکاری عہدوں پر بھرتی کے لیےدی گئی عمر میں رعایت کو رد کر دیا ہے۔

چھتیس گڑھ پولیس نے محمد زبیر کے خلاف پاکسو کیس میں کلوزر رپورٹ داخل کی

چھتیس گڑھ پولیس نے فیکٹ چیکر محمد زبیر کے خلاف  2020 میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے لیےپاکسوایکٹ کے تحت درج معاملے کو بند کر دیا ہے۔ اس کے بعد زبیر نے کہا ہے کہ ‘سچائی کو پریشان کیا جا سکتا ہے، لیکن شکست نہیں دی جا سکتی!’

پارلیامنٹ میں آدھی رات کے بعد بھی بحث، وقف ترمیمی بل راجیہ سبھا سے پاس

راجیہ سبھا نے وقف ترمیمی بل 2025 کو بحث کے بعد منظور کر لیا، اپوزیشن نے اسے مسلم مخالف اور اقلیتوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا۔ بی جے پی نے اسے شفافیت میں اضافہ کرنے والا بتایا۔ ڈی ایم کے نے بل کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

وقف ترمیمی بل پر پارٹی کے موقف سے ناراض جے ڈی یو کے دو لیڈروں نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

جے ڈی یو سپریمو اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو لکھے خط میں پارٹی کے سینئر لیڈر محمد قاسم انصاری نے گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقف بل پر پارٹی کے موقف نے لاکھوں مسلمانوں کے بھروسے کو توڑا ہے، جن کا ماننا تھا کہ پارٹی سیکولر اقدار پر قائم رہے گی۔ اس بل پر پارٹی لیڈر محمد اشرف انصاری نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

وقف ترمیمی بل: اہم تبدیلیاں، تنازعات اور ہندوستانی مسلمانوں پر اس کے اثرات

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں وقف بل  پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل وقف بورڈ کو مضبوط بنانے کے ساتھ  خواتین، بچوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ارادےسے بنایا گیا ہے۔ بدھ کی رات دیر گئے لوک سبھا میں بل کے حق میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے تھے۔

الہ آباد: سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پرتوڑے گئے مکانات کے مالکان کو دس-دس لاکھ روپےکا معاوضہ دینے کو کہا

ملک کی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ان چھ لوگوں کو 10-10 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے گی، جن کے گھر2021 میں غیر قانونی طور پر توڑے گئے تھے۔عدالت کا کہنا ہے کہ یہ واحد راستہ ہے، جس سے حکام ہمیشہ مناسب قانونی عمل کی پیروی کرنا یاد رکھیں گے۔

آر ایس ایس کے سینئر لیڈر سریش بھیا جی جوشی بولے-اورنگزیب کی قبر کا معاملہ بے وجہ اٹھایا گیا

اورنگزیب کے مقبرے کے حوالے سے کشیدگی کے درمیان آر ایس ایس کے سینئر لیڈر سریش بھیا جی جوشی نے کہا کہ یہ مسئلہ غیر ضروری طور پر اٹھایا گیا،اس کی موت یہاں (ہندوستان) ہوئی اس لیے قبر بھی یہیں بنی ہوئی ہے۔ اور جن کو عقیدت ہے وہ وہاں جائیں گے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ بجرنگ دل اور وی ایچ پی نے اس کو لے کر مظاہرہ کیا تھا۔

دہلی فسادات کے پانچ سال بعد کپل مشرا کے خلاف عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کو کہا

دسمبر 2024 میں دہلی فسادات کے سلسلے میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا اور چھ دیگر افراد کے کردار کی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے دہلی کے یمنا وہار کے ایک رہائشی نےعدالت سے رجوع کیا تھا۔ دہلی پولیس نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اب عدالت نے مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے۔

اتراکھنڈ: تین اضلاع میں 15 جگہوں کے نام بدلے، اپوزیشن نے کہا – کام کے بجائے نام بدلنے کا تماشہ

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے تین اضلاع میں 15 مقامات کے نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس قدم کا مقصد ان عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرکے لوگوں کو تحریک دینا ہے جنہوں نے’ہندوستانی ثقافت کے تحفظ’ میں اپنا کردار ادا کیا۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اے ٹی ایم چارجز میں اضافہ کو ’استحصال‘ قرار دیا

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے چارجز میں اضافے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ‘ادارہ جاتی استحصال’ قرار دیا۔ مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قدم سے غریبوں کو نقصان ہوگا۔